بیت بازی کا مقابلہ رکھا جائے !

محمد بلال اعظم

لائبریرین
سر جی یہ پیر و مرشد حکیم الامت علامہ محمد اقبالؒ کا شعر ہے اور میں اسے "امیری" نہیں "میری" ہی لکھا دیکھا ہے
اگر یہ غلط ہے تو تصحیح کردیں

آپ نے درست ہی لکھا ہے:

یوں ہاتھ نہیں آتا وہ گوہرِ یک دانہ
یک رنگی و آزادی اے ہمتِ مردانہ
یا سنجر و طغرل کا آئینِ جہانگیری
یا مردِ قلندر کے اندازِ ملوکانہ
یا حیرت فارابی، یا تاب و تبِ رومی
یا فکرِ حکیمانہ، یا جذبِ کلیمانہ
یا عقل کی روباہی، یا عشق ید الٰہی
یا حیلئہ افرنگی، یا حملئہ ترکانہ
یا شرعِ مسلمانی، یا دیر کی دربانی
یا نعرئہ مستانہ، کبوہ ہو کر بت خانہ
میری میں، فقیری میں، شاہی میں، غلامی میں
کچھ کام نہیں بنتا بے جرات رندانہ
علامہ محمد اقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
  1. ضبط بھیا
  2. نایاب بھیا
  3. شمشاد بھیا
  4. محمداحمد بھیا
  5. فاتح بھیا
  6. قیصرانی بھیا
  7. زحال مرزا بھیا
  8. @محمدبلال اعظم بھیا
  9. مزمل شیخ بسمل بھیا
  10. انیس الرحمن بھیا
  11. نیرنگ خیال بھیا

  12. fahim بھیا

جی فرمائیے؟ میں کافی "بے" ادب قسم کا بندہ ہوں۔ البتہ گوگل کر کے فوری شعر مہیا کر سکتا ہوں :) یا پھر فاتح بھائی کو تنگ کروں گا کہ فاتح بھائی جلدی سے شعر بتائیے :)
 

باباجی

محفلین
سیڈی کیوں بھیا۔۔ یہاں آیا کریں ناں روز، نوکری کے ساتھ باتیں بھی کیا کریں میری طرح :)
بہنا جی
یہاں تو روز ہی آتا ہوں
لیکن باتیں کرنے کا وقت کم ہی ملتا ہے
خیر
مل تو جاتا ہے نا :)
اور یہاں پر کبھی کبھی کوئی مراسلہ بھی بھیج دیتا ہوں یا
آپ لوگوں کے مراسلے دیکھ کر محظوظ ہوتا ہوں
 

مقدس

لائبریرین
بہنا جی
یہاں تو روز ہی آتا ہوں
لیکن باتیں کرنے کا وقت کم ہی ملتا ہے
خیر
مل تو جاتا ہے نا :)
اور یہاں پر کبھی کبھی کوئی مراسلہ بھی بھیج دیتا ہوں یا
آپ لوگوں کے مراسلے دیکھ کر محظوظ ہوتا ہوں

چلیں بھیا اب جب میں آپ کو آن لائن دیکھا کروں گی ناں تو آپ کو ٹیگ کر کے تنگ کیا کروں گی
ہی ہی ہی ہی
 
Top