بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہ اور بات کہ شیشہ تھا درمیاں منصور
چراغ ہوتا ہے جیسے وہ جسم ایسا تھا
(منصور آفاق)

 

مہ جبین

محفلین
یہ حادثہ تو نسیم بہار کیا جانے۔۔۔۔۔۔!
اجڑ گئے ترےجھونکوں سے کتنے کاشانے
حزیں صدیقی
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بات عجیب سناتے ہو ، وہ دنیا سے بے آس ہوئے
اک نام سنا اور غش کھایا ، اک ذکر پہ آپ اداس ہوئے
(انشاء جی)
 

شمشاد

لائبریرین
حالِ دل میں نے جو دنیا کو سُنانا چاہا
مجھ کو ہر شخص نے دل اپنا دکھانا چاہا
(کرار نوری)
 

شمشاد

لائبریرین
اُدھر تھی لرزشِ صہبا، اِدھر خرامِ نگار
نرالی بحث چھڑی تھی، نیا مقابلہ تھا
(جوش)
 

صائمہ شاہ

محفلین
نہ ہو ان پہ میرا بس نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ یہ عاشقی ہے ہوس نہیں
میں انہی کا تھا میں انہی کا ہوں وہ میرے نہیں تو نہیں سہی
 

شمشاد

لائبریرین
یہی ہوگا، کسی دن ڈوب جاؤں گا سمندر میں
تمناؤں کی خالی سیپیاں کب تک چنوں گا میں
(انور شعور)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top