بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
اسی غزل کا اگلا شعر ہے :

اب جفا کیجئے یا وفا کیجئے
آخری وقت ہے بس دعا کیجئے
(واجدہ تبسم)
 

شمشاد

لائبریرین
اُنہیں جب سے دیکھا ہے عابد نے یوں
نہ آرام دن کو، نہ ہے شب کو خواب
(عابد لاہوری)
 

شمشاد

لائبریرین
گلے لگا کے جو سناتے تھے دل کی آہوں کو
ترس رہا ہوں ان کی حسین بانہوں کو
(شمیم جے پوری)
 

مہ جبین

محفلین
نہ سلیقہ مجھ میں کلیم کا ، نہ قرینہ تجھ میں خلیل کا
میں ہلاک جادوئے سامری تو قتیل شیوہء آزری
اقبال
 

شمشاد

لائبریرین

کبھی ہلال چمکتا تھا اور کبھی خنجر
میانِ عشق و جوانی عجیب مرحلہ تھا
(جوش ملیح آبادی)
 

مہ جبین

محفلین
دو دن سے کسی نے کوئی شعر نہیں لکھا تو اب میں ہی دے دوں

یوں بند کئے بیٹھا ہوں آنکھوں کے دریچے
جیسے وہ ہمیشہ مرے خوابوں میں رہے گا
حزیں صدیقی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top