بہت سی ای میل بھیجنا

آئی ٹی کے سبھی بھائیوں کو السلام علیکم
مسئلہ سنئے
میرے پاس کو ئی 400 ای میل آئڈیز ہیں جن کو میں ای میل بھیجتا ہوں جی میل سے
لیکن وہ سب کی سب آئی ڈیز بھی ڈسپلے ہوتی ہیں کچھ اچھا نہیں لگتا ایک دو لائن کا میسج ہو اور 20 لائنز کی ای میل آئی ڈیز کیا ایسا ممکن نہیں کہ میں ای میل تو سب کو ایک بار ہی بھیج سکوں لیکن صرف میری آئی ڈی ہی جائے یعنی میل سب کو الگ الگ ہی جائے لیکن آئی ڈیز نہیں

کیا اس کا کوئی حل ہےِ؟
 
جہانزیب

محفلین
انکا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ Bcc کرنے سے ای میل تو سب کو چلی جاتی ہے، لیکن جن جن کو ای میل جائے گی وہ دیگر ID's جو Bcc میں لکھی ہوں کو نہیں دیکھ پائیں گے ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
سلیمان صاحب، بی سی سی یا بلائنڈ کاربن کاپی میں یہ ہوتا ہے کہ جتنے ایڈریسز آپ اس میں لکھیں گے وہ نہ تو کسی کو نظر آئیں گے اور نہ ہی کسی پرنٹ آؤٹ وغیرہ میں ظاہر ہونگے لیکن وہ میل ان سب ایڈریسز پر پہنچ جائیگی۔
 
مغل بھائی میرا مقصد ای میل سینڈ کرنا ہے وہ پورا ہو جاتا ہے لیکن میں ای میل آئی ڈیز نہیں بھیجنا چاہتا اسے روکنے کا طریقہ بتائیے پلیز
 
محمد نعمان

محفلین
مغل بھائی میرا مقصد ای میل سینڈ کرنا ہے وہ پورا ہو جاتا ہے لیکن میں ای میل آئی ڈیز نہیں بھیجنا چاہتا اسے روکنے کا طریقہ بتائیے پلیز

سلیمان بھیا یہی تو سب کہہ رہے ہیں۔
آپ سب کے پتے جب To کے خانے میں لکھتے ہیں اور سب کو ایک ہی وقت میں پیغام بھیجنا چاہتے ہیں تو وہ پتے بھی ساتھ میں چلے جاتے ہیں۔
جب آپ یہی پتے To کے خانے کے بجائے Bcc کے خانےمیں لکھیں اور پیغام ارسال کریں تو یہ پیغام تو ان سب پتوں پر پہنچ جائے گا مگر وہ پتے وہاں پر نظر نہیں آئیں گے۔ مطلب کہ ہر کسی کو صرف آپکا پیغام نظر آئے گا اور کسی کو بھی دوسرا پتہ ماسوائے آپکے پتے کے نظر نہیں آئے گا۔
 
وجی

لائبریرین
میرے خیال میں آپ لوگوں نے کبھی بی سی سی استعمال نہیں کیا
جب آپ بی سی سی کے خانے میں ای میل آئی ڈی لکھیں گے تو وہ نظر تو نہیں آئیں گی لیکن جب وہ شخص وہی میل فارورڈ کرے گا تو سارے ای میل ایڈریس نظر آجائیں گے
تو یہ خیال کرنا کہ آپ ای میل بی سی سی کے ذریعے بھیجیں اور وہ ایڈریس نظر نہ آئے تو وقتی طور پر ایسا سوچنا ٹھیک ہے لیکن ایسا ممکن نہیں کہ وہ نظر ہی نہ آئیں
 
اگر ایسا ہوتا تو میں بار بار اپنی بات نہ دہراتا لیکن ایسا نہیں ھے چاہے to کروں یا bcc دونوں صورتوں میں آئی ڈیز جاتی ہیں یعنی سب کی سب آئی ڈیز
میں چاہتا ہوں صرف پپیغام جائے آئی ڈیز نہیں
لیکن ایسا نہیں ہوتا
آپ لوگ آزماء لیں
 
راشد احمد

محفلین
اس طرح تو بہت وقت ضائع ہوگا۔ میرے خیال میں آپ کوئی نیوزلیٹر کا سافٹ وئیر استعمال کریں اور اس میں تمام ای میل سٹور کروادیں اور پھرضرورت پڑنے پر بھیجتے رہیں۔ آپ یہ سافٹ وئیرز استعمال کرسکتے ہیں۔
Mail Bomber
Advanced Mass Sender
یا اگر آپ کے پاس کوئی ویب ہوسٹنگ ہے تو اس میں کوئی نیوز لیٹر والا سکرپٹ انسٹال کرلیں یہ ربط ملاحظہ فرمائیں۔
http://www.hotscripts.com/PHP/Scripts_and_Programs/Mailing_List_Managers/index.html
یہاں جو سکرپٹ آپ کو اچھا لگتا ہے وہ ڈاون لوڈ کرلیں اور انسٹال کرکے اپنا کام کرتے رہیں۔

اگر آپ کسی کو اپنی ای میل آئی ڈی نہیں دکھانا چاہتے تو کوئی Anonymousای میل والا سافٹ وئیر یا سکرپٹ استعمال کر لیں اس کے لئے گوگل کریں،
 
اظفر

محفلین
زیک نے درست کہا تھا ۔
بی سی سی کو بلائینڈ کاپی کہتے ہیں اس کا مقصد ہی یہ ھے جس جس کو ای میل جاے وہ سب ایک دوسرے کا آئی ڈی نہ دیکھ سکیں ۔ مجھے سو فیصد یقین ھے کہ بی سی سی میں‌موجود تمام آی ڈیز والے لوگ ایک دوسرے کا آئی ڈی نہیں دیکھ سکتے میں خود سالانہ دس سے بارہ ہزار ای میل کرتا ہوں ۔
اگر آپ کو لگ رہا ہے کہ بی سی سی استعمال کے باوجود ای میلز آئی ڈیز سب کے پاس جا رہی ہیں‌تو متعلقہ کمپنی کو ہیلپ کیلیے ای میل کریں ، مجھے یقین ھے گوگل ، مائکروسافٹ اور یاہو ایسی ای میلز کا جواب دھیان سے دیتے ہیں ۔
برادر ایک بار کا خیال رکھیے گا کہ ایک ہی دن میں 400 ای میلز کرنے پر کہیں آپ کی ای میل کمپنی کا سسٹم آپ کو سپیم نہ قرار دے دے ۔ میں ایک بار ایسا بھگت چکا ہوں :(
اللہ حافظ
 
zerocool

محفلین
آپ 400 ای میلز کرنے کے لیے اس سائیٹ کو استعمال کرسکتے ھو۔ آپ اپنا فری اکاؤنٹ بنا کر بلک ای میل کر سکتے ھو۔ اور آپ یہ بھی چیک کرسکتے ھو کہ کس نے آپ کی میل چیک کی ھے اور کس نے نہیں۔ یہ رھا لنک
http://www.mailchimp.com/index.phtml

ایک اور سافٹ ویر ھے جس سے آپ بلک میل کرسکتے ھو اور اوپن سورس ھے آپ کو چیک کرنا پڑے گا۔

http://sourceforge.net/projects/emailsender/

کیونکہ اس میں کچھ ڈی ان ایس یا ایس ایم ٹی پی سیٹنگ کرنی پڑی گی۔
 
آپکی بات ٹھیک ہے لیکن میں روزانہ نہیں کرتا ہفتے میں 2 یا 3 بار ھیجنا ہوتی ہے رہا سوال bcc سے آئی ڈی نظر آنے کا تو بھیا وہ واقعہ ہی آتییں ہیں
 
آپ 400 ای میلز کرنے کے لیے اس سائیٹ کو استعمال کرسکتے ھو۔ آپ اپنا فری اکاؤنٹ بنا کر بلک ای میل کر سکتے ھو۔ اور آپ یہ بھی چیک کرسکتے ھو کہ کس نے آپ کی میل چیک کی ھے اور کس نے نہیں۔ یہ رھا لنک
http://www.mailchimp.com/index.phtml

ایک اور سافٹ ویر ھے جس سے آپ بلک میل کرسکتے ھو اور اوپن سورس ھے آپ کو چیک کرنا پڑے گا۔

http://sourceforge.net/projects/emailsender/

کیونکہ اس میں کچھ ڈی ان ایس یا ایس ایم ٹی پی سیٹنگ کرنی پڑی گی۔

آپ نے جہ لنک دیا ہے اس میں اکاونٹ نہیں بن رہا میں نے چیک کیا ہے
کیا کہی اور ویب معلوم ہے آپ کو
 
Top