بہت دنوں کی بات ہے - سلام مچھلی شہری

طالوت

محفلین
بہت دنوں کی بات ہے
خزاں کو یاد بھی نہیں
یہ بات آج کی نہیں
بہت دنوں کی بات ہے

شباب پر بہار تھی
فضاء بھی خشگوار تھی
نہ جانے کیوں مچل پڑا
میں اپنے گھر سے چل پڑا

کسی نے مجھے روک کر
بڑی ادا سے ٹوک کر
کہا تھا ! لوٹ آئیے
میری قسم نہ جائیے

میں شہر سے تھا پھر گیا
خیال تھا کہ پا گیا
وپ جو مجھ سے دور تھی
لیکن میری ضرور تھی

مگر مجھے خبر نہ تھی
ماحول پر نظر نہ تھی
نہ جانے کیوں مچل پڑا
میں اپنے گھر سے چل پڑا

پھر اک حسین شام کو
میں چل پڑا سلام کو
گلی کا رنگ دیکھ کر
نئی ترنگ دیکھ کر

مجھے بڑی خوشی ہوئی
میں کچھ اسی خوشی میں تھا
کسی نے جھانک کر کہا
پرائے گھر سے جائیے (میری قسم نہ آئیے)

وہی حسین شام ہے
بہار جس کا نام ہے
چلا ہوں گھر کو چھوڑ کر
نہ جانے جاؤں گا کدھر

کوئی نہیں جو روک کر
کوئی نہیں جو ٹوک کر
کہے کہ لوٹ آئیے
میری قسم نہ جائیے
----------------------------------------------
کالج کے دنوں میں ایک "رانجھے" نے میری ڈائری میں یہ نظم تحریر کی تھی ، لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس میں کچھ یا شاید خاصا الٹا پلٹا ہے ۔۔ اگرآپ اس کے شاعر کے بارے میں جانتے ہوں اور درست تحریر معلوم ہو تصحیح فرما دیں ۔۔
وسلام
 

عندلیب

محفلین
مجھے بڑی خوشی ہوئی
میں کچھ اسی خوشی میں تھا
کسی نے جھانک کر کہا
پرائے گھر سے جائیے (میری قسم نہ آئیے)
بہت خوب !!!
 

عندلیب

محفلین
یہ انڈیا کے مشہور شاعر سلام مچھلی شہری کی مشہور نظم ہے ۔
پوری نظم یوں ہے ۔
سلام مچھلی شہری
بہت دنوں کی بات ہے ۔۔۔

بہت دنوں کی بات ہے
فضا کو یاد بھی نہیں
یہ بات آج کی نہیں
بہت دنوں کی بات ہے

شباب پر بہار تھی
فضاء بھی خشگوار تھی
نہ جانے کیوں مچل پڑا
میں اپنے گھر سے چل پڑا

کسی نے مجھے روک کر
بڑی ادا سے ٹوک کر
کہا تھا ! لوٹ آئیے
میری قسم نہ جائیے

پر مجھے خبر نہ تھی
ماحول پر نظر نہ تھی
نہ جانے کیوں مچل پڑا
میں اپنے گھر سے چل پڑا

میں شہر سے پھر آ گیا
خیال تھا کہ پا گیا
اُسے جو مجھ سے دور تھی
مگر میری ضرور تھی

اور اک حسیں شام کو
میں چل پڑا سلام کو
گلی کا رنگ دیکھ کر
نئی ترنگ دیکھ کر

مجھے بڑی خوشی ہوئی
میں کچھ اسی خوشی میں تھا
کسی نے جھانک کر کہا
پرائے گھر سے جائیے
میری قسم نہ آئیے

وہی حسین شام ہے
بہار جس کا نام ہے
چلا ہوں گھر کو چھوڑ کر
نہ جانے جاؤں گا کدھر

کوئی نہیں جو ٹوک کر
کوئی نہیں جو روک کر
کہے کہ لوٹ آئیے
میری قسم نہ جائیے
میری قسم نہ جائیے
 

فرخ منظور

لائبریرین
جگجیت سنگھ نے یہ نظم بہت خوبصورتی سے گائی ہے - مگر افسوس یو ٹیوب پر دستیاب نہیں ورنہ شئیر ضرور کرتا -
 

فاتح

لائبریرین
ابھی دو چار روز قبل محمود غزنوی صاحب کی ایک نظم پڑھ کر کسی زمانے میں جگجیت کی گائی ہوئی اس نظم کا تھیم آ گیا لیکن اس کے بول زبان پر نہیں آ رہے تھے۔ کل قبلہ فرخ صاحب سے گفتگو کے دوران اس کے تھیم پر تبادلۂ خیال کیا اور ان کے مقدس وجود اور با برکت گفتگو کے نتیجے میں اچانک اس کا پہلا مصرع دماغ میں در آیا۔ تبھی اسے محفل پر ارسال کرنے کی ٹھانی لیکن عادتاً ایک مرتبہ تلاش کرنا ضروری سمجھا اور اسی تلاش کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ طالوت صاحب اسے پہلے ہی ارسال کر چکے ہیں اور عندلیب صاحبہ اس کی کسی قدر درستگی بھی فرما چکی ہیں لیکن چند ایک ٹائپنگ کی اغلاط اور ایک آدھ ایسی اغلاط باقی تھیں جو جگجیت نے گاتے ہوئے شاید اپنی سہولت کے لیے کر ڈالی تھیں۔ لفظ "ماحول" کے استعمال پر مجھے اب بھی اعتراض ہے کہ شاید شاعر نے یوں استعمال نہیں کیا ہو گا۔
بہت دنوں کی بات ہے
فضا کو یاد بھی نہیں
یہ بات آج کی نہیں
بہت دنوں کی بات ہے
شباب پر بہار تھی
فضا بھی خوش گوار تھی
نہ جانے کیوں مچل پڑا
میں اپنے گھر سے چل پڑا
کسی نے مجھ کو روک کر
بڑی ادا سے ٹوک کر
کہا تھا "لوٹ آئیے!
مری قسم نہ جائیے!"
مگر مجھے خبر نہ تھی
ماحول پر نظر نہ تھی
نہ جانے کیوں مچل پڑا
میں اپنے گھر سے چل پڑا

میں شہر سے پھر آ گیا
خیال تھا کہ پا گیا
اُسے جو مجھ سے دور تھی
مگر مری ضرور تھی
اور اک حسین شام کو
میں چل پڑا سلام کو
گلی کا رنگ دیکھ کر
نئی ترنگ دیکھ کر
مجھے بڑی خوشی ہوئی
میں کچھ اسی خوشی میں تھا
کسی نے جھانک کر کہا
"پرائے گھر سے جائیے!
مری قسم نہ آئیے!"

وہی حسین شام ہے
بہار جس کا نام ہے
چلا ہوں گھر کو چھوڑ کر
نہ جانے جاؤں گا کدھر
کوئی نہیں جو ٹوک کر
کوئی نہیں جو روک کر
کہے کہ لوٹ آئیے
مری قسم نہ جائیے

(سلام مچھلی شہری)

رہا فرخ صاحب کا افسوس تو ہم سے ان کا افسوس دیکھا نہیں گیا اور ہم نے ڈو شیئر پر جگجیت کی آواز میں اس نظم کی آڈیو اپلوڈ کر دی۔ یہ رہا ربط:
Bahut Dinon Ki Baat Hay.mp3 - DivShare
 

فاتح

لائبریرین
حضور مجھے آپ کے دیدار کا شرف حاصل ہے، وگرنہ مجھے سوجھتی کہ "اس 'زلف' پہ پھبتی شبِ دیجور کی سُوجھی" ;)

(اور قبلہ میں 'جرأت' نہیں ہوں جو آپ کو دوسرا مصرع سُوجھے) :grin:

حضور کی رفاقت کا شرف ہمیں بھی حاصل ہے لہٰذا اسی استحقاق کے ساتھ عرض کرتا چلوں کہ 'اس زلف' کو دیکھ کر "روشن و رخشاں، نیّر و تاباں" کے الفاظ تو سوجھ سکتے ہیں 'شبِ دیجور' نہیں;)
:laughing::laughing::laughing:
حضور! مزید یہ ارشاد ہو کہ الف پر ہمزہ "أ" کے لیے کون سی کلید دباتے ہیں؟
 

الف عین

لائبریرین
فاتح، الف کے اوپر ہمزہ اردو محفل کے کی بورڈ میں تو ہے ہی نہیئں، وارث اوپر ہمزہ سے کام چلاتے ہیں ہر جگہ، جو شفٹ 6 پر ہے۔ اسی کے ساتھ ’صریر خامہْ وارث‘ بھی لکھتے ہیں۔ میرے خیال میں یہ ہمزہ صرف عربی میں ہوتی ہے۔ اردو میں ،ۂ، ؤ، اور ئ کی کنجیاں ہیں ہی، اور ہمزہ ے ، واحد کنجی۔ اور الف ہمزہ بھی (جو یہاں ممکن نہیں(، اس لئے اوپر ہمزہ کی اردو میں کوئی ضرورت نہیں۔ یہ میرا ذاتی خیال ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ اعجاز صاحب۔ میں بھی آپ کی رائے سے متفق ہوں کہ اردو میں جرات کی املا بغیر ہمزہ ہو گی۔ شاید رشید حسن خان صاحب نے ابھی املا کے متعلق اپنی ایک کتاب میں یہی کہا ہے۔
وارث صاحب نے أ بطور واحد کیریکٹر لکھا تھا اور میں یہی جاننا چاہتا تھا کہ کس کلید کے ذریعے یہ حرف لکھا جا سکتا ہے۔
اگر آپ کے علم میں ہو تو آپ ہی رہنمائی فرما دیں۔ میں صوتی 3 استعمال کرتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
میرے ہر کی بورڈ میں یہ کنجی ہائفن کی جگہ پر ہے۔ مساوی کی کنجی پر إ اور ہائفن پر أ۔ امید ہے اب جرأت لکھنے کی جرأت کریں گے۔ (یہ جاوا ڈس ایبل کر کے اپنے اردو دوست میں لکھا ہے)۔
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ جناب ، مگر یہ تو میں ’’ نظیر اکبر الہ آبادی ‘‘ کے نام سے پڑھ چکا ہوں ، یہ کیا مخمصہ ہے ؟
 

فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ جناب ، مگر یہ تو میں ’’ نظیر اکبر الہ آبادی ‘‘ کے نام سے پڑھ چکا ہوں ، یہ کیا مخمصہ ہے ؟

اوہ واقعی؟ :eek:
میں نے جیسا کہ پہلے ہی عرض کیا تھا کہ میں نے تو جگجیت کی آواز میں سنی تھی اور اب تلاش کے دوران معلوم ہوا کہ سلام مچھلی شہری کی ہے۔ اگر آپ وثوق کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ نظیر ہی کے دیوان میں پڑھی تھی تو یقیناً یہ ایک فاش غلطی ہے جو انٹرنیٹ پر تقریباً تمام سائٹس پر کی گئی ہے حتیٰ کہ smashits وغیرہ جیسی سائٹوں پر بھی lyricist کے آگے سلام مچھلی شہری ہی درج ہے۔ لیکن اگر آپ کے پاس نظیر کا دیوان موجود ہے جس میں یہ نظم موجود ہے تو اس کے شاعر کا نام کم از کم ہمیں محفل پر تو درست کرنا چاہیے۔
 

فاتح

لائبریرین
میرے ہر کی بورڈ میں یہ کنجی ہائفن کی جگہ پر ہے۔ مساوی کی کنجی پر إ اور ہائفن پر أ۔ امید ہے اب جرأت لکھنے کی جرأت کریں گے۔ (یہ جاوا ڈس ایبل کر کے اپنے اردو دوست میں لکھا ہے)۔

بہت شکریہ اعجاز صاحب۔ میں ذرا اپنے صوتی 3 سے لکھ کر دیکھتا اور دکھاتا ہوں:grin:
ہائفن (-) أ
مساوی (=) ؤ
یوں بھی الف کے نیچے ہمزہ کا استعمال ہی کہاں ہے اردو میں۔
ایک مرتبہ پھر بے حد شکریہ جناب۔
 
Top