بہت دنوں کی بات ہے - سلام مچھلی شہری

الف عین

لائبریرین
او ہو، میں ہی بھول گیا کہ صوتی تو ان پیج کی نقل ہے۔ اس میں ’ؤ‘ اسی جگہ پر ہے۔ یہ تبدیلی تو میں نے اردو دوست میں کی تھی جو خود بھی استعمال کرتا ہوں۔ بہر حال ہمزہ الف (اوپر( کا مسئلہ تو طے ہو گیا نا!!
 

محمد وارث

لائبریرین
حضور کی رفاقت کا شرف ہمیں بھی حاصل ہے لہٰذا اسی استحقاق کے ساتھ عرض کرتا چلوں کہ 'اس زلف' کو دیکھ کر "روشن و رخشاں، نیّر و تاباں" کے الفاظ تو سوجھ سکتے ہیں 'شبِ دیجور' نہیں;)
:laughing::laughing::laughing:
حضور! مزید یہ ارشاد ہو کہ الف پر ہمزہ "أ" کے لیے کون سی کلید دباتے ہیں؟

معذرت خواہ ہوں قبلہ کہ دیر ہو گئی، سب کچھ آپ پر واضح ہو ہی گیا :)
 

فاتح

لائبریرین
یو ٹیوب کا ربط دینے پر آپ کا بہت شکریہ جناب۔
ویسے یہی تو میں نے ڈو شیئر پر اپلوڈ کی تھی اور اسی کی ایم پی تھری براہ راست سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کا مراسلہ نمبر 8 میں ربط دیا تھا :
نوٹ: حسبِ عادت میں نے اس ایم پی تھری کی پراپرٹیز میں lyrics کے خانے میں یونی کوڈ ٹیکسٹ میں یہ پوری نظم بھی لکھی ہوئی ہے۔
خوشی صاحب / صاحبہ! ایک مرتبہ پھر شکریہ!
 
Top