بہترین اردو بلاگ ایوارڈ: ابو شامل کا بلاگ

انتہائی پر مسرت اطلاع دی جاتی ہے کہ اردو محفل، اردو وکیپیڈیا، اردو صحافت اور اردو بلاگنگ کی دنیا کے تابناک ستارے فہد بھائی کا بلاگ المعروف ابو شامل کا بلاگ اس سال پاکستان بلاگرز ایوارڈ فنکشن میں بہترین اردو بلاگ کا خطاب پانے میں کامیاب رہا۔

اردو محفل اور محفلین اس بہترین کامیابی پر فہد بھائی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔


107337209.jpg
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو فہد، شامل کے ابا۔۔۔۔ سب میں شامل ہو مگر سب سے جدا لگنے کا ثبوت دے دیا نا۔۔
 

تیشہ

محفلین
میری طرف سے بھی دلی مبارکباد قبول کیجئیے گا :) بہت خوشی کی بات ہے اور مجھے واقعی خوشی ہوئی بھی ہے کہ ابوشامل کا بلاگ اس قابل بھی ہے کہ سلیکٹ ہوتا ۔۔ چند گنے چنے لوگوں کے ہی بلاگ معیار پے پورے اترتے لگتے ہیں مجھے ،، :)
 

فہیم

لائبریرین
مبارک ہو فہد بھائی:)
رابعہ غریب صاحبہ کا انویٹیشن تو خیر ہمارے پاس بھی آیا تھا۔
لیکن آپ لوگوں کی طرف سے کوئی بات نہ آئی اس لیے ہم
اس پروگرام میں شرکت سے قاصر رہے۔
 
Top