بھارتی کابینہ نے بیک وقت تین طلاق دینے پر تین سال قید کے بل کی منظوری دے دی!

عثمان

محفلین
معاشرے کے لئے یہی بہتر ہے کہ نکاح اور طلاق دونوں باقاعدہ دستاویزی طور پر ہوں نہ کہ زبانی کلامی
بالکل درست کہا!
جب ہر قانونی معاملے کا دستاویزی ثبوت ہوتا ہے تو ناجانے بعض اسلامی ممالک میں نکاح اور طلاق جیسے اہم مسئلے پر زبانی کلامی رواج کیوں اب تک موجود ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین
میں سوچ رہا ہوں کہ تین لڑیوں کے موضوعات کو یکجا کرکے ایک بیان صادر کردوں، عمران کی شادیاں اور طلاقیں، یو ٹرنز، اور دھرنے اور دھرنے میں شادی اور مغرب کی سازش اور ریحام کی واپسی اور اس سب میں آئی ایس آئی کی کارگزاریاں
کیا خیال ہے سر جی کیسا رہے گا
مجھے تو طلاق پر افسوس کرنے پر پر مزاح کی ریٹنگ مل رہی ہیں. الف نظامی سے متفق ہوں کہ ڈیجیٹل دور میں کوئی کچھ بھی بن کر واپس آجاتا ہے
اگر کسی کا دل دکھا ہو تو پھر سے پر مزاح بجا دیں، مہربانی ہوگی
 
حبيبي

محفلین
اسلام مکمل دستورِ حیات ہے۔ اور قانون سازی کا اختیار یا اسلامی شریعت میں مداخلت کس مسلمان کو برداشت ہوگا؟
ہندوستانی عدلیہ کا طلاق کے مسئلہ میں مداخلت کرنا اور بل کا پاس ہونا آئندہ کے لئے شریعت سازی میں بہت بڑی مداخلت کے لئے راستہ ہموار کرنا ہے۔
اللہ ہماری حفاظت کرے۔
 
فہد اشرف

محفلین
مجھے ایک بات بتائیں ۔۔ سب کو ہوکیا گیا ہے کبھی شادی پر بحث کررہے ہوتے آپ سب زور وشور سے ۔۔ اور آج طلاق کے مسائل پر۔۔ یا سیاست پر۔۔ اتنی مشکل سے کرکٹ کی جان چھوڑی تھی سب نے۔۔
اچھا تو کرکٹ والی لڑی کو آپ نے نظر لگائی ہے؟ :unsure:
 
اسلام مکمل دستورِ حیات ہے۔ اور قانون سازی کا اختیار یا اسلامی شریعت میں مداخلت کس مسلمان کو برداشت ہوگا؟
ہندوستانی عدلیہ کا طلاق کے مسئلہ میں مداخلت کرنا اور بل کا پاس ہونا آئندہ کے لئے شریعت سازی میں بہت بڑی مداخلت کے لئے راستہ ہموار کرنا ہے۔
اللہ ہماری حفاظت کرے۔
آپ بھول رہے ہیں کہ آپ کسی اسلامی ریاست میں نہیں بلکہ سیکولر انڈیا میں رہتے ہیں
 
الف نظامی

لائبریرین
میں سوچ رہا ہوں کہ تین لڑیوں کے موضوعات کو یکجا کرکے ایک بیان صادر کردوں، عمران کی شادیاں اور طلاقیں، یو ٹرنز، اور دھرنے اور دھرنے میں شادی اور مغرب کی سازش اور ریحام کی واپسی اور اس سب میں آئی ایس آئی کی کارگزاریاں
کیا خیال ہے سر جی کیسا رہے گا
مجھے تو طلاق پر افسوس کرنے پر پر مزاح کی ریٹنگ مل رہی ہیں. الف نظامی سے متفق ہوں کہ ڈیجیٹل دور میں کوئی کچھ بھی بن کر واپس آجاتا ہے
اگر کسی کا دل دکھا ہو تو پھر سے پر مزاح بجا دیں، مہربانی ہوگی
آپ کس کی بات کر رہے ہیں؟
 
Top