بلیو وہیل گیم کی حقیقت کیا ہے ؟

ہم نے بھی اس متعلق خبریں سنی ہیں۔اگر واقعی اس گیم کی وجہ سے لوگوں نے خود کشی کی ہے تو اس گیم کو بنانے اور چلانے والوں کے خلاف فوری سے ایکشن لیا جانا چاہیے۔
بہنا اس گیم کے لنک کو زیادہ تر واٹس اپ پر شیئر کیا جا رہا ہے شیئرنگ بھی 15سے20 سال تک کے لوگوں کو کی جارہی ہے۔
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
موبائل گیمز (بالاستثناء 8 ball pool) میں تقریباًنہ کے برابر دلچسپی ہونے کی وجہ سے زیادہ جانکاری نہیں لیکن اتنا یاد پڑ رہا کہ پچھلے دنوں مدراس ہائی کورٹ نے اس گیم کو بین کرنے کا کوئی فرمان جاری کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ ٹیکنکل مدد آئی آئی ٹی مدراس سے لیا جا سکتا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
مجھے اس بارے کوئی علم نہیں۔نہ میں کوئی بھی گیم کھیلتی ہوں۔بچے کھیلتے ہیں البتہ۔
اس گیم کے بارے وٹز ایپ پہ شئیرنگ ہورہی ہے مسلسل۔
 

محمدصابر

محفلین
اس گیم پر ایک تفصیلی مضموں
یہ ایک سائیکالوجی سٹوڈنٹ کی بنائی ہوئی گیم ہے۔ میں نے ڈاؤنلونڈ لنک ڈھونڈنے کی کوشش کی تھی پر ملا نہیں۔ محمدصابر بھی اسی کوشش میں تھے مگر میرا خیال ہے کہ ان کو بھی گیم کے حصول میں کامیابی نہیں ہو سکی۔
مجھے ایک اے پی کے ملی تو تھی۔ پر میں نے سوچا کہ چلو ڈاکر پر ایک ایمولیٹر چلا کر اس پر انسٹال کر کے دیکھتے ہیں لیکن جب دو گھنٹے بعد بھی ڈاکر پر کوئی ایمولیٹر انسٹال نہ ہو سکا تو میں یہ بھول چکا تھا کہ اس کو انسٹال کرنے کی کوشش کیوں کر رہا تھا۔ آج آپ کی پوسٹ سے پھر یاد آگیا ۔ پھر کوئی ایمولیٹر ڈاکر پر انسٹال کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ یا پھر ڈویلپمنٹ والے ایمولیٹر پر ہی انسٹال کر لیتا ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ حقیقت ہے مجھے اس کا تجربہ ہو چکا ہے اس گیم کا ایڈمن کھیلنے والے کو نفسیاتی اور بلیک میلنگ سے خود کشی پر مجبور کرتا ہے
تو پھر آپ بچ گئے ہیں نا؟

مزاح ایک طرف، گیم کھیلتے ہوئے ظاہر ہے کہ کوئی بھی ذی عقل انسان انجان بندوں کو نہ تو اپنی ذاتی معلومات دے گا اور نہ ہی کسی کے کہنے پر الٹی سیدھی حرکتیں کرے گا جو بتدریج اس کی موت پر منتج ہوں۔ تاہم لوگوں سے پوچھا جائے کہ How stupid you can be? تو وہ اسے ایک چیلنج سمجھ کر قبول کر لیتے ہیں۔ سو اس گیم کے بھی شکار ہوں گے
 

فاتح

لائبریرین
مجھے ایک اے پی کے ملی تو تھی۔ پر میں نے سوچا کہ چلو ڈاکر پر ایک ایمولیٹر چلا کر اس پر انسٹال کر کے دیکھتے ہیں لیکن جب دو گھنٹے بعد بھی ڈاکر پر کوئی ایمولیٹر انسٹال نہ ہو سکا تو میں یہ بھول چکا تھا کہ اس کو انسٹال کرنے کی کوشش کیوں کر رہا تھا۔ آج آپ کی پوسٹ سے پھر یاد آگیا ۔ پھر کوئی ایمولیٹر ڈاکر پر انسٹال کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ یا پھر ڈویلپمنٹ والے ایمولیٹر پر ہی انسٹال کر لیتا ہوں۔
نتائج سے آگاہ کیجیے گا۔ منتظر ہوں
 

ہادیہ

محفلین
یہ گیم تو وقار ذکا کے شو کی طرح ہے "ڈئیر" دیتا ہے وہ بھی کوئی اور ہر پُھٹھا کام کرواتا۔ کوئی بھی "کیں" ہوسکتا آسانی سے۔۔۔
 

محمدصابر

محفلین
نتائج سے آگاہ کیجیے گا۔ منتظر ہوں
یہ اے پی کے تو جعلی نکلی کسی نے پچاس دن کے لئے اچھے اچھے کام بتائے اور آخر میں نصیحت کی کہ
کوڈ:
Day 50: THE FINAL DAY : Congratulations you have become a Smart Blue Whale i only have on last ting for you to REMEMBER YOUR LIFE IS A PRECIOUS GIFT DON'T WASTE IT ON STRANGE CHALLENGES YOU CAN FIND ON THE INTERNET, THE WORLD IS FULL OF ODD PEOPLE, SOME OF THEM WILL TRY TO SCARE YOU IN ORDER TO MAKE YOU DO STRANGE THINGS, IF SOMETHING LIKE THIS HAPPENS TO YOU TELL IMIDIELTY ABOUT IT SOME ADULT THAT YOU TRUST AND DON'T DO WHAT THE STRANGER SAYS. STAY HEALTHY AND HAPPY truly yours.... BLUE WHALE GRAND MASTER.
 
دنیا میں اس شرط پر صرف اور صرف ایک شوہر ہی پورا اتر سکتا ہے، یعنی "خود کشی" کرنے کے بعد بھی اس کے متعلق بتانے کے قابل رہنا۔ :)
بلیو وہیل سے متعلقہ کل ایک لطیفہ نظر سے گزرا
ایک شوہر نے چھپ کر بلیووہیل گیم اپنی بیوی کے موبائل فون پر انسٹال کر دی
50 دن بعد پتہ چلا کہ بلیووہیل نے خود کشی کر لی :p
 

شکیل عالم

محفلین
اس گیم کے بارے میں جتنی بھی باتیں سنائی جا رہی ہیں وہ درست ہیں۔ لیکن کافی عرصہ سے یہ گیم ہر قسم کے سٹور پر بین کر دی گئی ہے۔ اس گیم کا خالق ایک روسی تھا جسے جیل میں ڈال دیا گیا تقریبا ایک سال پہلے۔ انڈیا میں یہ گیم کافی چلی لیکن پھر عدالتی فیصلے کیبعد اس گیم کو انڈیا میں بلاک کر دیا گیا اور بعد ازاں پوری دنیا میں۔ پاکستان میں نہ یہ گیم آئی اور نہ ہی آ سکتی ہے۔ بس میڈیا ریٹنگ کے چکر میں ایسی بینالاقوامی خبریں دیتا ہے جو سرے سے ہوتی ہی نہیں ہیں
 
Top