برمودہ تکون -- ایک معمہ

پاکستانی

محفلین
t12wp9.jpg
 

فہیم

لائبریرین
اس بات کی کھوج واقعی ابھی تک کوئی نہیں لگا سکا۔

یہ عرف عام میں برمودا ٹرائی اینگل کے نام سے مشہور ہے۔

اور ٹھیک سے یاد تو نہیں لیکن میں نے پڑھا تھا کہ

برمودا ٹرائی اینگل،اڑن طشتریوں اور اہرام مصر کا آپس میں کیا تعلق ہے؟
 

بدتمیز

محفلین
میرے خیال سے صرف انسان اس‌ بےبس تھا کہ جس چیز کو چھپانا مقصود ہوتا اس تک دوسروں کو جانے سے روک دیتا۔
اللہ بھی اتنا بے بس ہو سکتا ہے کہ فرشتوں کو بغیر سائلینسر کے موٹر سائیکل دے کر آسمانوں میں اڑاتا پھرتا اور معصوم لوگوں کو اپنے خاص علاقے میں سزا کے طور پر غارت کر دیتا اس کا خیال نہیں تھا مجھے۔
اس قسم کے آرٹیکل ہمیں سائنس کے بجائے قصے کہانیاں بنا کر تکیہ کرنے پر اکتفا کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔
مجھے اس علاقے کے حوالے سے ایک ہی تھیوری پسند آئی تھی کہ اس علاقے میں زیرسمندر زمین سے میتھین کا اخراج ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پانی اور ہوا میں کسی کسی جگہ یہ جہازوں کو متوازن نہیں رہنے دیتی یعنی پانی اور ہوا کی ردعمل کی طاقت ختم کر دیتی ہے۔ نتیجہ میں جہاز گرتا ہی چلا جاتا ہے۔
فکشن کے حوالے سے مجھے جو تھیوری پسند تھی وہ یہ تھی کہ ایریا 51 کی طرز پر یہاں بھی امریکی حکومت کچھ خاص تجربات میں مصروف ہے یا اٹلانٹس یہی کہیں واقع ہے۔
ایسی کہانیوں میں حدیثیں بیان کر کے وزن پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ مسلمانوں کا تو یہ حال ہے کہ حدیث کے مطابق ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا آئینہ ہے تو مسلمان ایک دوسرے پر تنقید کر کے آئینہ بنے پھرتے ہیں۔
ویسے میں بھی کل رات سوچ رہا تھا یہ میرے دونوں کندھوں پر اڑن طشتریاں کیوں نظر آ رہی ہیں۔ :twisted:
 

طالوت

محفلین
برموہ تکون -- ایک معمہ

برمودہ تکون (جزائر برمودہ / برمودہ ٹرائینگل)

582px-The_Bermuda_Triangle.jpg


bermudatriangle.gif


BermudaTriangle.jpg

"برمودہ تکون" کی اصطلاح پہلی بار "ونسینٹ ایچ گاڈیز" نے اپنے ایک آرٹیکل میں متعارف کروائی (1964) ۔۔ ونسینٹ نے اپنے اس آرٹیکل میں دعوٰی کیا کہ اس تکون میں کئی ایک بحری و فضائی جہاز غائب ہو چکے ہیں اور ان کے بارے میں کوئی خبر نہیں ۔۔ اس کے بارے میں مختلف آراء پیش کی جاتیں رہیں ہیں ۔۔
بعض مذہبی حلقوں کی جانب سے اس بات کا دعوٰی کیا جاتا ہے کہ یہاں امام مہدی یا غائب امام اپنے خاندان کے ساتھ مقیم ہیں اور قیامت کے نزدیک وہ یہاں سے بر آمد ہونگے (یہ نظریہ میں نے ایک مختصر کتابچے میں قریبا آٹھ دس برس قبل پڑھا تھا مگر کافی عرصہ ہوا وہ کتابچہ بھی غائب ہو گیا)
دیگر نظریات میں اسے جدید ٹیکنالوجی سے مزین کسی رہائش گاہ کا نام دیا جاتا ہے ، بعض اسے خلائی مخلوق کا اڈہ قرار دیتے ہیں ، کچھ کے نزدیک یہاں انتہائی طاقتور خلا مو جود ہے جو ان جہازوں کا اپنی طرف کھینچ لیتا ہے ، غرض یہ کہ جتنے منہ اتنی باتیں ۔۔
اس سلسلے میں سب سے زیادہ مشہور ہونے والی کہانی 1945 میں "فلائٹ 19" نامی فضائی جہاز کی ہے جو اپنے 13 مسافروں سمیت غائب ہو گیا تھا اور ہنوز اس کے بارے میں کسی قسم کی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں ۔۔
تاہم کئی ایک جہاز جو اس تکون میں گم ہو گئے تھے وہ اس تکون سے خاصے دور دستیاب ہو سکے ۔۔

آپ کا اس بارے میں کیا نظریہ ہے یا آپ اس بارے میں کیا جانتے ہیں ۔۔ ؟
(لنکس دینے کی بجائے اگر تھوڑی زحمت کریں اور مختصر سی تحریر لکھ دیں تو ہم کم علموں کو آسانی رہے گی ۔۔)
(خصوصا ذکریا )
وسلام
 

محمدصابر

محفلین
میں نے کہیں‌پڑھا تھا کہ یہاں پر ضرورت سے زیادہ قدرتی گیس کے ذخائر ہیں ۔ اور یہ پانی میں مستقل نکلتی رہتی ہے جس کی وجہ سے پانی کی کثافت بہت کم ہو جاتی ہے۔ اور کوئی جہاز پانی میں تیر نہیں سکتا۔ یہی گیس جب فضا میں شامل ہو جاتی ہے تو پھر فضا میں‌کسی بھی جہاز کے انجن میں‌تیزی سے آگ بھڑک اٹھتی ہے۔ اور وہ گر جاتا ہے۔ بہرحال کمزور ہی سہی لیکن ایک نظریہ تو ہے۔
 

زیک

مسافر
سخنور نے ایک لنک دے دیا ہے۔ میں اس ہفتے بحری جہاز پر برموڈا تکون کے اندر سفر کر کے پھر جائزہ پیش کروں گا۔ :)
 

ف۔قدوسی

محفلین
سخنور نے ایک لنک دے دیا ہے۔ میں اس ہفتے بحری جہاز پر برموڈا تون کے اندر سفر کر کے پھر جائزہ پیش کروں گا۔ :)

سفر کے دوران تصویریں بھی لےلینا محفل میں لگانے کے لئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :rollingonthefloor:
میں اس کے بارے میں بہت کچھ پڑھ چکی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور یہ سچ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
سفر کے دوران تصویریں بھی لےلینا محفل میں لگانے کے لئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :rollingonthefloor:
میں اس کے بارے میں بہت کچھ پڑھ چکی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور یہ سچ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ بالکل سچ نہیں ہے ۔ برموڈا ٹرائی اینگل کے تمام واقعات کم از کم 30-60 سال پرانے ہیں ۔ جب کمیونیکیشن کے نظام اتنے فعال نہیں ہوتے تھے۔ لوگ تو اکثر اس ٹرائی اینگل میں سفر کرتے ہیں ان کے ساتھ کوئی ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔
 

arifkarim

معطل
ایسی پر اسرار جگہیں "ادیبوں" کی کتب فروخت میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ برمودہ تکون سے زیادہ پر اثرار تو انسانی نفسیات ہے!:)
 
Top