پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

اے خان

محفلین
برسوں پہلے اردو قاعدہ میں ص سے صراحی پڑھایا جاتا تھا۔۔۔
پھر صراحی نظر آنا بند ہوگئی، اب ص سے صندوق آنے لگا۔۔۔
صراحی بنانا نہایت آسان ہے، بس مٹکے کے اوپر پتلی لمبی گردن لگادیں اور صراحی تیار۔۔۔
مٹکے کی اس جدت طرازی کو سب سے زیادہ شعراء نے سراہا، اس کی وہ قدر دانی کی جو عام آدمی کے خواب و خیال میں بھی نہ آسکتی تھی۔۔۔
یعنی حسیناؤں کے حسن کا اک معیار صراحی دار گردن ہونا بھی ٹھہرا، ورنہ اس کا حسن قابل گردن زنی ٹھہرا۔۔۔
صراحی کے ساتھ ساتھ اب حسیناؤں کی پتلی لمبی گردنوں کا بھی کال پڑ گیا!!!

image.jpg
ہانیہ عامر کی گردن بالکل صراحی جیسی ہے
 
Top