برا ہِ کرم تقطیع کر دیں

الف عین

لائبریرین
ملوں نہ اسے میں سرِ عام راہ پر
وہ ایسی چھپی صحبتیں چاہتا ہے

ملوں میں سرِ عام رہ میں نہ اس سے
یا
ملوں میں کبھی راہ میں بھی نہ اس سے
وہ ایسی چھپی صحبتیں چاہتا ہے
 

الف عین

لائبریرین
ہوا اسقدر ہوں میں عادی دکھوں کا
کہ اب دل تو بس فرقتیں چاہتا ہے

اس کو
ترے دکھ نے یوں غم/دُکھ کا عادی کیا ہے
کہ بس اب تو دل فرقتیں چاہتا ہے
 

الف عین

لائبریرین
عطا ساتھ ساگر کے مولا تری ہے
ترے در کی دل بر کتیں چاہتا ہے

کو

عطا ساتھ ساگر کے ہے تیری مولیٰ
ترے در کی ہی بر کتیں چاہتا ہے
کر دیں تو کیسا رہے گا۔
وارث توجہ دیں۔۔
 

ایم اے راجا

محفلین
اچھے جا رہے ہو ساگر۔۔ مبارک ہو۔۔ خوشی ہوئی کہ تم نے خود ہی اصلاح کر لی ہے۔ اب بھی دو تین مصرعے کچھ کھٹک رہے ہیں۔ وز کے مطابق نہیں، الفاظ کی نشست و برخاست کے نقطۂ نظر سے۔ مطلع میں ’کہاں‘، نہ بر وزن نا، اور مقطع عطا کے ساتھ الفاظ کی نشست۔ کچھ سوچ کر بتاؤں گا کہ کیا تبدیلی کی جائے۔
جناب اعجاز صاحب السلام علیکم۔
خوشی ہوئی آپ کی طرف سے دلجوئی پڑھ کر، اعجاز صاحب اور وارث بھائی آپ سے گزارش ہیکہ برائے کرم اس غزل کے مطلب اور معانی ( مطلع اور مقطعہ) پر ذرا غور فرمائیں تو عین نوازش ہو گی، کھل کر اور صاف رائے کا طالب ہوں، مجھے بہت شدت سے انتظار ہے، تا کہ میری یہ کاوش تکمیل پذیر ہو اور میں اسے ڈائری میں لکھ سکوں، ایک بار پھر آپ دونوں حضرات سے استدعا ہیکہ برائے کرم ذرا غور فرمائیں تو عین نوازش ہوگی۔ شکریہ۔
 

الف عین

لائبریرین
باقی اشعار تو درست ہی ہیں ساگر۔ ورنہ ان کو بھی تبدیل کرنے کی سوچتا۔ ویسے یہن شعر
بہا کر لہو عدل کا آج پھر سے
یہ منصف، نئی عظمتیں چاہتا ہے

اس میں پہلے مصرعے میں ’سے‘ زائد لگ رہا ہے، محض پھر کہنے سے بات بن تو جاتی ہے لیکن وزن میں نہیں آتا۔ اس کو تبدیل کرنے کا سوچا جا سکتا ہے/ اسی طرح ’یہ‘ منصف۔۔۔ کون منصف۔۔
کچھ ممکنات:
بہا کر لہو عدل کا پھر سے منصف
نئی ضو، نئی عظمتیں/ رفعتیں چاہتا ہے
وارث میں پھر بھی خود مطمئن نہیں۔ ذعا غور کرو۔۔
 

ایم اے راجا

محفلین
وارث بھائی تو پتہ نہیں کہاں گم ہو گئے ہیں، بھائی ناراض ہو گئے ہو کیا، بار بار میرے تنگ کرنے سے، اگر ایسا ہے تو معافی چاہتا ہوں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ارے نہیں قبلہ یہ کیسی باتیں کر رہیں ہے آپ، بجلی کا حال معلوم ہی ہے آپ کو پاکستان میں، بس اسی کا ستم گزیدہ ہوں۔
 

ایم اے راجا

محفلین
وارث بھائی آپ نے مجھے قبلہ کہہ کر شرمندہ کر دیا۔
بجلی کے ستم گزیدہ تو ہم سب ہیں، بس اللہ رحم کرے، بس آپ سے گزارش ہیکہ برائے کرم میری ٹوٹی پھوٹی تخلیقات پر نظر ثانی کرتے رہا کریں آپ ہی کی وجہ سے میں یہاں ہوں اب راہ میں تو نہ چھوڑیئے گا ناں۔ مندرجہ بالا غزل بھی آپ کے ہاتھوں شفایابی پانے کی منتظر ہے۔ شکریہ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
ساگر صاحب، وارث صاحب آج کل کافی مصروف ہیں لیکن مروتا" آپ کو اسکی ہوا نہیں‌لگنے دیتے اسلئے اگر کچھ دن مزید انہیں تنگ نہ ہی کریں تو بہتر ہے - بہت شکریہ!
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی آپ نے مجھے قبلہ کہہ کر شرمندہ کر دیا۔
بجلی کے ستم گزیدہ تو ہم سب ہیں، بس اللہ رحم کرے، بس آپ سے گزارش ہیکہ برائے کرم میری ٹوٹی پھوٹی تخلیقات پر نظر ثانی کرتے رہا کریں آپ ہی کی وجہ سے میں یہاں ہوں اب راہ میں تو نہ چھوڑیئے گا ناں۔ مندرجہ بالا غزل بھی آپ کے ہاتھوں شفایابی پانے کی منتظر ہے۔ شکریہ۔

آپ کی تخلیقات مسلسل میری نظر سے گزر رہی ہیں ساگر صاحب، اور ساتھ کون نبھاتا ہے قبلہ یہاں تو اپنی جان بھی راہ میں چھوڑ جاتی ہے ;)

آپ نے جو غزل اوپر ارشاد فرمائی اس پر میں اپنی رائے دے چکا اور اعجاز صاحب نے خوب پوسٹ مارٹم بھی کیا بلکہ کافی اشعار کی اصلاح بھی فرما دی، اب انکی رائے کے بعد میرا کچھ کہنا گستاخی ہوگی، غزل آپ کی خوب سے خوب تر ہو چکی ہے سو بصد شوق اپنی بیاض میں درج فرمائیں :)



ساگر صاحب، وارث صاحب آج کل کافی مصروف ہیں لیکن مروتا" آپ کو اسکی ہوا نہیں‌لگنے دیتے اسلئے اگر کچھ دن مزید انہیں تنگ نہ ہی کریں تو بہتر ہے - بہت شکریہ!

بن گیا رقیب آخر تھا جو رازداں اپنا ;)
 

ایم اے راجا

محفلین
ساگر صاحب، وارث صاحب آج کل کافی مصروف ہیں لیکن مروتا" آپ کو اسکی ہوا نہیں‌لگنے دیتے اسلئے اگر کچھ دن مزید انہیں تنگ نہ ہی کریں تو بہتر ہے - بہت شکریہ!
میں بہت شرمندہ ہوں، کیونکہ میں لا علم تھا، اب میں وارث بھائی کی فراغت تک اپنے لب سی لیتا ہوں :) اور انتظار کرتا ہوں کہ کب وہ فارغ ہوتے ہیں اور مجھے موقع دیتا ہیں۔ شکریہ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شرمندہ ہونے والی کوئی بات نہیں ہے ساگر صاحب، آپ اپنی تخلیقات یا سوالات یہاں پوسٹ کرتے رہیں اعجاز صاحب تو موجود ہی ہیں اور میں بھی اتنا وقت نکال ہی لیتا ہوں کہ پڑھ سکوں اور اس پر کچھ کہہ بھی سکوں کہ محفل پر آئے بغیر رہا بھی نہیں جاتا :)
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم میں کچھ دن کے لیے راولپنڈی سے باہر گیا ہو اتھا کل رات کو واپس آیا ہوں اور آج یہاں حاضر لگا رہا ہوں کل سے انشاءاللہ میں پھر سے کلاس شروع کر دوں گا ساگر بھائی بہت خوب مبارک ہو ساگر بھائی غزل کل انشاءاللہ میں بھی ارسال کر دوں گا انشاءاللہ
 

الف نظامی

لائبریرین
چند سوالات:
کوئی ایسا شعر موجود ہے جس کی تقطیع کرنے میں کوئی حرف حذف نہ کرنا پڑے اور وہ کسی بحر میں بھی ہو۔ یا دوسرے الفاظ میں اس شعر کا عروضی متن اور اصل شعر کے متن میں کوئی فرق نہ ہو۔
مزید یہ کہ قومی ترانہ کون سی بحر میں ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ایک مصرع تو ابھی یاد آ گیا
ہم اپنی خو نہ چھوڑیں گے وہ اپنی وضع کیوں بدلیں
اس مصرع میں کوئی حرف حذف نہیں ہے لیکن دوسرے مصرعے میں ہے:
سبک سر بن کے کیا پوچھیں کہ ہم سے سر گراں کیوں ہو
اس میں ’کے‘ کا ے اور نون غنہ گر رہا ہے، باقی سب ٹھیک ہے۔
پاکدستان کا ترانہ مجھے مکمل یاد تو نہیں، لیکن میرا خیال ہے کہ اس کے دو ایک مصرعے کسی مروجہ بحر میں نہیں ہیں، کچھ مصرعے
فاعلن مفاعلن فعول
میں ہیں۔
اور ضرور بھی نہیں کہ ہر نغمہ یا ترانہ عروض پر بھی درست ثابت ہو۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم ساگر بھائی میں غزل ارسال کر رہا ہوں
اختر صاحب اور وارث بھائی کی نظر کرم چاہے شکریہ


کہاں تک مجھے تو رُلاتا رہے گا
محبت کو اپنی چُھپاتا رہے گا

حقیقت فسانے بناتا رہے گا
مجھے خواب ہی بس دِکھاتا رہے گا

تجھے ہی حفاظت وطن کی ہے کرنی
توہی اب یہ پرچم اٹھاتا رہے گا

اگر راستے سے پلٹ کر ہے جانا
تو پھر راستے بھی بتاتا رہے گا

تُو اپنے فسانے بھی مجھ کو سُنا نا
مری داستاں ہی سُناتا رہے گا

ارے سُن کسی کی صدا آ رہی ہے
یہ خرم ہے اب گنگُناتا رہے گا

اس پر نظرِ اصلاح ڈالے سر جی
 

محمد وارث

لائبریرین
اچھی غزل ہے خرم صاحب اور وزن میں ہے، بہت خوب۔

پانچویں شعر کو ہو سکے تو مزید بہتر بنائیں، تھوڑا سا مبہم ہو رہا ہے کہ 'نا' شاید آپ نے تاکید کیلیئے لکھا ہے لیکن یہ 'نفی' کے معنی میں بھی آتا ہے اور دوسرے مصرعے میں بھی انداز شاید استفہامیہ ہے لیکن الفاظ نہ ہونے کی وجہ سے (کیا، کب تک وغیرہ) مبہم ہو جاتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
خرم
بس ایک بات کہہ ہی دوں۔ تم کسی بیانیے کو بہت توڑ دیتے ہو کہ مفہوم خلط ملط ہو جاتا ہے اور اگر نہ بھی ہو ایسا تو کانوں کو بھلا نہیں لگتا۔ جیسے
تجھے ہی حفاظت وطن کی ہے کرنی
اچھا نہیں لگ رہا۔ ہے کرنی‘ کی وجہ سے
اگر یوں کر دیں تو
تجھی پر ہے لازم وطن کی حفاظت
تو کیسا رہے۔
ویسے اشعار سارے وزن میں درست ہیں۔ مبارک ہو خرمٓ
 
Top