عروض

  1. محمد ریحان قریشی

    لاژورد- پروگریسو ویب ایپ

    لاژورد بنیادی طور پر مری تقطیع کار ویب ایپ کا دوسرا ورژن ہے۔ یہ ایک progressive web app ہے جو کہ سبھی پلیٹ فارمز پر انسٹال کی جا سکتی ہے۔ ایپ کو از سرِ نو Typescript میں لکھا گیا ہے تاکہ سرور کی ضرورت باقی نہ رہے۔ ایپ کی ظاہری شکل و صورت کو بھی مزید بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے، چند تصاویر...
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ- 2

    شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ -2 محمد خلیل الرحمٰن قاعدہ کا پہلا حصہ( شاعری سیکھنے کا بنیادی قاعدہ | اردو محفل فورم (urduweb.org)) لکھے کچھ عرصہ ہوا۔ مڑ کر دیکھتے ہیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ لطیف پیرائے میں لکھی تحریر اردو محفل پر خاصی مقبول ہوئی۔ پہلے حصے میں مطمحِ نظر یہ تھا کہ شاعری سے نابلد...
  3. محمد ریحان قریشی

    خود کار تقطیع کی ویب گاہ کا اجرا

    شاید آپ کو معلوم ہو کہ میں ڈیسکٹاپ کے لیے ایک عدد خودکار تقطیع ٹول لکھ چکا ہوں۔ گذشتہ ماہ اسے ویب ایپ میں ڈھالنے کا خیال ذہن میں آیا جو بعد میں اسے از سرِ نو لکھنے کے فیصلے میں تبدیل ہو گیا۔ بیک اینڈ لینگوج کے لیے میں نے 'گو' کا انتخاب کیا جو رفتار اور سہولتِ استفادہ کا ایک اچھا توازن فراہم...
  4. رانا راشد

    طیبہ لفظ کا صحیح وزن کیا ہے؟

    السلام علیکم! طیبہ کا وزن فاعلن ہے یا فعلن؟ لغت میں فاعلن ہے۔ لیکن ہر جگہ اِس کو باندھا فعلن میں جاتا ہے۔ رہنمائی فرما دیں۔
  5. فرقان احمد

    علم عروض اور شعری اصطلاحات سے متعلقہ لڑیاں

    اردو محفل میں علمِ عروض اور شعری اصطلاحات سے متعلقہ لڑیوں کو یکجا کر کے پیش کیا جا رہا ہے تاکہ اس موضوع میں دلچسپی رکھنے والے احباب کے لیے تلاش میں سہولت رہے۔ جیسے جیسے آپ مزید لڑیوں کی نشان دہی فرمائیں گے، انہیں بھی اس فہرست میں شامل کر لیا جائے گا۔ علم عروض، اردو شاعری فاعلات شاعری سیکھنے کا...
  6. وجاہت حسین الحنفی حافظ

    اصلاح برائے غزل

    السلام علیکم۔ امید ہے کہ آپ سب دوست خیریت سے ہونگے۔ یہ میری پہلی غزل اور پہلے فارم پر پہلی پوسٹ ہے۔ تمام اساتذہ کرام اور احباب سے تنقید و تبصرے کی درخواست ہے۔ سدا وہ اٹھی آسماں جل گیا ہے یہ کس کا فغانِ نہاں جل گیا ہے کَلَمحِ البصر* میں ہے وہ راز مضمر خیالِ زمان و مکاں جل گیا ہے جو تفسیر...
  7. فرقان احمد

    شعری و عروضی اصطلاحات مع امثال

    علم عروض سے ہمارا دور دور کا واسطہ نہیں، تاہم، سخن شناسی کا دعویٰ ضرور ہے۔ اسی نسبت سے ایک نئی لڑی کے ساتھ حاضر ہیں۔ اس لڑی میں اساتذہ کرام سے فیض پانے کا پورا اہتمام کیا جائے گا۔ گو کہ اس سے قبل بھی ایسے کئی سلسلے شروع کیے جا چکے ہیں تاہم اس لڑی کی انفرادیت یہ ہو گی کہ یہاں آسان اور سادہ الفاظ...
  8. طارق شاہ

    میر تقی مِیؔر ::::::سُنیو جب وہ کبھو سَوار ہُوا ::::::Mir Taqi Mir

    سُنیو جب وہ کبھو سَوار ہُوا تا بہ رُوح الامیں شکِار ہُوا اُس فریب بندہ کو نہ سمجھے آہ ! ہم نے جانا کہ ہم سے یار ہُوا نالہ ہم خاکساروں کا آخر! خاطرِعرش کا غُبار ہُوا مَر چَلے بے قرار ہو کر ہم اب تو تیرے تئیں قرار ہُوا وہ جو خنجر بَکف نظر آیا مِیؔر سو جان سے نِثار ہُوا مِیر تقی مِیؔر
  9. طارق شاہ

    سیماب اکبر آبادی سیمابؔ اکبر آبادی ::::: محفلِ عالَم میں پیدا برہَمِی ہونے لگی ::::: Seemab Akbarabadi

    غزل محِفلِ عالَم میں پیدا برہَمی ہونے لگی زندگی ، خود ہی حرِیفِ زندگی ہونے لگی سعئیِ تجدِیدِ جنُونِ عاشقی ہونے لگی یاد بھی ہونے لگی، فریاد بھی ہونے لگی شرم سے آنکھیں جُھکا دِیں احتیاطِ ضبط نے ! جب ، نظر بھی ترجمانِ بیکسی ہونے لگی دشتِ ایمن میں چراغِ طُور ٹھنڈا ہو گیا جلوہ گاہِ دِل میں،...
  10. راحیل فاروق

    بحورِ نوزدگانہ

    عروض میں انیس بحروں کو اصل الاصول کی حیثیت حاصل ہے۔ گو کہ کچھ عروضیوں نے ان کے سوا بھی بحریں متعارف کروانے کی کوشش کی ہے مگر وہ بار نہ پا سکیں۔ اس کی وجہ غالباً یہ رہی ہے کہ ان انیس بحور پر زحافات کے عمل سے تقریباً کسی بھی وزن کا استخراج ممکن ہے لہٰذا نئی بحور کی ضرورت کالعدم ہو جاتی ہے۔ ان بحور...
  11. راحیل فاروق

    اوزانِ رباعی کے دو قاعدے

    رباعی اہلِ فارس کی ایجاد ہے جس کے لیے انھوں نے نہایت اہتمام سے چار نئے زحافات بھی ابداع کیے۔ جب، ہتم، زلل اور بتر۔ اس کے مستعمل ارکان دس ہیں اور ان کی ترتیب کے لیے "سبب پئے سبب است و وتد پئے وتد است" کا مصرع اصول کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ یہ قاعدہ یگانہؔ چنگیزی نے اردو میں غالباً پہلی مرتبہ...
  12. راحیل فاروق

    تقطیع میں 'ی' اور 'ے' کا اسقاط

    قبلہ شاکرالقادری صاحب نے حال ہی میں نعتیہ دوہے لکھوانے کے لیے ایک لڑی کھولی ہے۔ اس میں کچھ عروضی معاملات زیرِ بحث آئے اور یوں آئے کہ نعتیہ دوہے لکھنے کی بات کہیں دور رہ گئی۔ میں ان گفتگوؤں کو بلا اجازت یہاں نقل کر رہا ہوں۔ امید ہے اچھی نیت پر محمول کر کے برا نہیں مانا جائے گا۔ مزید اچھی بات ہو...
  13. ساقی۔

    علم عروض ویڈیو لیکچرز (اردو زبان میں )

  14. محمد اسامہ سَرسَری

    شاعری سیکھیں (بیسویں اور آخری قسط) بارے کچھ غزل کے

    تمام قسطیں یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ بیسویں قسط: بارے کچھ غزل کے غزل گوئی میں گرچہ ہوں نہ قابل میں غزل سنجوں میں ہونے آیا شامل میں غزل کی تعریف: وہ نظم جس کے ہر شعر میں ایک مکمل مضمون ہو، غزل میں عام طور پر عشق و محبت کا ذکر ہوتا ہے، اس کا پہلا شعر مطلع اور آخری شعر مقطع کہلاتا ہے۔ سید ضیاء الدین...
  15. محمد اسامہ سَرسَری

    شاعری سیکھیں (انیسویں قسط) اصطلاحات

    تمام قسطیں یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ انیسویں قسط: محترم قارئین! ماشاء اللہ آپ نے شاعری سیکھنے کے لیے اب تک کئی سارے اسباق پڑھ لیے، ان کی مشقیں بھی کرلیں، قافیے کی بھی خوب مشق کی، وزن بھی درست کرتے رہے، کلام کو موزوں بھی کرتے رہے، بحریں بھی پڑھتے اور یاد کرتے رہے، بحروں کے مطابق کچھ نظمیں بھی لکھ...
  16. محمد اسامہ سَرسَری

    شاعری سیکھیں (اٹھارھویں قسط) ۔ رباعی اور مثنوی کے اوزان

    تمام قسطیں یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ اٹھارھویں قسط: محترم قارئین کرام! اس قسط میں ہم رباعی اور مثنوی کے اوزان کا مطالعہ کریں گے۔ رباعی کے اوزان رباعی کے چوبیس اوزان مشہور ہیں، جنھیں ہم ایک رباعی میں شامل کرسکتے ہیں، ایک رباعی میں چار مصرعے ہوتے ہیں، اس لحاظ سے چوبیس میں سے کوئی سے بھی چار ہم ایک...
  17. محمد اسامہ سَرسَری

    شاعری سیکھیں (سترھویں قسط) ۔ چوبیس مشہور بحریں

    تمام قسطیں یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ سترھویں قسط: محترم قارئین کرام! آپ نے اس سلسلے میں اب تک یہ تو سمجھ ہی لیا ہوگا کہ بحر کسے کہتے ہیں، جی ہاں، اشعار کے مختلف اوزان کو بحور کہا جاتا ہے۔ بحور اور ان کے اوزان ہر زبان میں الگ الگ ہوتے ہیں۔ اردو زبان استعمال ہونے والی بحور کی تعداد سو سے بھی متجاوز...
  18. محمد اسامہ سَرسَری

    شاعری سیکھیں (سولھویں قسط) ۔ محاکات و تخییل

    تمام قسطیں یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ سولھویں قسط: محترم قارئین! آپ کو ایک خوش خبری سنانی ہے… ارے آپ تو پہلے ہی خوش ہوگئے… واقعی ’’خوش خبری‘‘ کا لفظ ہی ایسی تاثیر رکھتا ہے کہ اگر آپ کسی سے کہیں کہ آپ اسے خوش خبری سنانے والے ہیں تو آپ دیکھیں گے کہ اس کے چہرے کا رنگ خوش خبری سننے سے پہلے ہی خوشی...
  19. محمد اسامہ سَرسَری

    شاعری سیکھیں (پندرھویں قسط) ۔ بحرِ ہزج

    تمام قسطیں یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ پندرھویں قسط: محترم قارئین! آپ اس سلسلے کے ذریعے ’’شعر و شاعری‘‘ سیکھ رہے ہیں، مگر ہمیشہ یاد رکھیے گا کہ شعراور شاعری دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ شعر تو ان دو مصرعوں کا نام ہے جن میں وزن اور قافیے کی رعایت کی گئی ہو۔ بالکل ابتدائی قسطوں میں قافیے سے متعلق ابتدائی...
  20. محمد اسامہ سَرسَری

    شاعری سیکھیں (چودھویں قسط) ۔ مفاعیلن

    تمام قسطیں یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ چودھویں قسط: محترم قارئین! ’’شوقِ شاعری‘‘ کی چودھویں قسط چودھویں کے چاند کی طرح پوری آب و تاب کے ساتھ آپ کی نگاہوں کے سامنے ہے۔ آج ہم آپ کو ایک قصہ سنانا چاہتے ہیں، جو ہم نے زمانۂ طالبعلمی میں اپنے استادِ محترم سے سنا تھا۔ آپ یہ پڑھ کر یقینا حیران ہورہے ہوں...
Top