کاشفی

محفلین
حمدِ رب العالمین
سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم
از: محمد اویس ابنِ محمود
بحروبر کو سنبھالتا، تُو ہے
ہیرے موتی نکالتا، تُو ہے

مشرقوں سے اُبھار کر سورج
دن سے راتیں اجالتا، تُو ہے

جنکو خود بُلا کے لاتا ہوں
اُن بَلاؤں کو ٹالتا، تُو ہے

دیکھی اَن دیکھی سب زمینوں پر
سب خلائق کو پالتا، تُو ہے

جان جاتی ہے جب بھی شورش سے
دردِ دل کو سنبھالتا، تُو ہے

ہر بھنور سے غمِ زمانہ کے
میری کشتی نکالتا، تُو ہے
 
Top