تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

ساجد

محفلین
مجھے تو ایجنسیوں پر شک ہے۔ کرفیو کے لیے بہت زیادہ افرادی قوت درکار ہو گی جن کی اکثریت پہلے ہی ہمارے غریب ملک کے امراء اور وزراء کی حفاظت پر مامور ہے۔ اس لیے ملک کے ہر عام و عام (خاص کو نہیں) کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو کرفیو کی پابندی میں گرفتار سمجھے۔ جیسے ہی اور جوں ہی عالیجاہ برآمد ہوں گے، سمعوی و بصری اعلان کر دیا جائے گا۔

مگر آپ سب کے تیور
اس بات کے غماز ہیں کہ اگر ہم آپ لوگوں کے ہتھے چڑھ گئے تو یہ سمعی و بصری اعلان مساجد میں 'رضائے الہی سے۔۔۔ہو گئے' کی صورت میں ہو گا۔:eek:
 
ساجد

محفلین
بابا جی بڑھاپے میں عالی جاہ سے ایسے سوال؟ اور کسی بھی شہر کو یہ جرات نہیں تھی کہ عالی جناب کو تولد ہونے سے روک سکتا۔
شہنشاہ معظم سے قیمتی بھی اس دنیا میں کوئی ہے؟
دراصل بابا جی جوانی میں بوڑھے ہو گئے ہیں یا یوں کہئیے "عمر کب کی برس کے سفید ہو گئی ،کاری بدلی جوانی کی چھَٹتی نہیں"۔:)
 
ساجد بھائی میں نے کب کہا ہے کہ آپ انسانوں والی برادری سے تعلق نہیں رکھتے ہیں۔
جناب آپ نے ایسا ڈپلومیٹک جواب دیا ہے کہ مجھے آپ ہی کے علاقے کا ایک واقعہ یاد آگیا ہے۔
ایک اکٹھ (مجمع) میں چورہدری صاحب نے ایک نودلیتے بھانڈ کو کہا (شائد یہ بھانڈ سخاوت ناز (خبر ناک والا)کا کوئی پرکھا(جد امجد) تھا) کہ تُسی کون ہوندے او(یعنی آپ کی ذات شریف کیا ہے) تو بھانڈ نے کہا کہ جناب اور تو کچھ پتہ نہیں لیکن آدم علیہ السلام کے ایک بھائی تھے ہم ان کی اولاد میں سے ہیں تو چوہدری صاحب نے جوابا کہا کہ آدم علیہ السلام کا تو کوئی بھی بھائی نہیں تھا تو اس پر بھانڈ نے فی البدیہہ جواب دیا کہ جناب فیر تے اساں ہک ہی پیو تے پوت ہوئے (پھر تو ہم ایک ہی باپ کی اولاد ہوئے)
 
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 
مغزل

محفلین
السلام علیکم ؛
دوستو ، ما بدولت' اردو محفل ' کی رونق کو دوبالا فرمانے کی خاطر ابھی ابھی یہاں جلوہ افروز ہوئے ہیں۔ باقی تو سب ٹھیک ہے بس یہ دیکھ کر مایوسی ہوئی کہ نہ توکوئی پھولوں کے ہار ہماری خدمت میں پیش کئیے گئے اور نہ ہی گاڈ آف آنر کا غوغا بلند ہوا۔
خیر کوئی بات نہیں اب ہم آ گئے ہیں تو سب ٹھیک کر ہی لیں گے (اپنی عادتوں کی طرح)۔ ویسے بھی ہمیں پہلی اور دوسری جماعت کے بچوں اور لوگوں کے ایر کنڈیشنر ٹھیک کرنے کا بہت اچھا تجربہ ہے ، یعنی پرانے ۔۔۔ ۔ ہیں۔ اپنے منہ میاں مٹھو بننا اچھا نہیں لگا اس لئیے خالی جگہ آپ لوگ خود ہی کسی مناسب سے لفظ سے پُر کر کے میری شخصیت کو مزید آٹھ چاند لگا دیں۔ ویسے ما بدولت ایمانداری کا جیتا جاگتا شاہکار ہیں اس لئیے صرف چار چاند اپنے پاس رکھ کر چار آپ کو واپس کر دیں گے کہ اس سے زیادہ کی گنجائش تو شریعت میں بھی نہیں ہے۔ابھی ما بدولت کو تخلیہ درکار ہے کیونکہ اس نا ہنجار کمپیوٹر کی بھی گوشمالی کرنی ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے بہت سُستی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ شاید ہمارے کسی عدو نے ہماری جاسوسی کے لئیے اس کو ورغلایا ہے۔ آپ سب حضرات ہمارے واپس قدم رنجہ فرمانے تک یونہی مرنجاں مرنج رہئیے اور ہماری شخصیت پر غیر جانبدارانہ اور عامیانہ تبصرے کیجیے کیوں کہ ہم اغیار اور عوام سے ذرا دور ہی رہتے ہیں اس لئیے ہر دو ہماری موجودگی میں (ہماری) دُم دبا کر نہ جانے کہاں بھاگ جاتے ہیں۔
تب تک آپ سب کا اللہ ہی حافظ۔

images
images
images

وعلیکم السلام ! صوفی ساجدبھائی جان ۔۔۔۔۔:biggrin:
ہم مرنجان مرنج زود رنج ، بنفشی رنگ ، ٹھسے سے دنگ، مغلیائی ڈھنگ ، مغزل و مغزلم غزل لَے سے مخمور جلترنگ، صاحبِ رباب و چنگ، دکھوں سے تنگ خوشیوں کے سنگ ، بندہ ناچیز حقیر فقیر پر تقصیر ہیچ مداں خاکم بہ دہن خاکم بہ رسید ، مسندِ اجرائے رسید پر براجمان ، لفظوں کا فقدان ،قبضہ بر نانی جی کا پاندان، صاحبِ یاقوت و نیلم و مرجان و مری جان یعنی دلبر جان ، پکّی پٹھان میرے بچوں کی اماں جان ، تحفۂ پیمان ٹھنڈی میٹھی چھالیہ یعنی ملکہ عالیہ ، بیگماتی جاہ و جمال و جلال سے کشیدہ، دلستان رسیدہ ، ابروئے خمیدہ ، عشقتِ توحیدہ یعنی واحد و وحیدہ کے ہمراہ آپ کے خدمتِ اقدس میں اپنے تمام تر پرُشکوہ جاہ و جلالِ منصب بر طرفِت یک رسیدہ 29 جون 2007 سے قضا یافتہ کورنش اور آداب بجا لاتے ہیں اور محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید کہتے ہوئے فروگزاشتِ دیدہ و دل آپ کی بصارت و بصیرت و سماعت کی نذر کرتے ہیں کہ کیوں ہمارے غیض و غضب کی بائیس گردانوں کو دعوت دیتے ہیں امیدِ واثق ہے کہ آپ ہمارے جاہ و جمال و جلال کی پاسداری کرتے منصبِ درباریہ سے خلاصی پائیں گے اور خدامین کو حکم کیجے گا کہ مورچھل کا انتظام کرکے دربارِ صوفی ساجدیہ میں اے بی سی (ائیر بر کنڈیشنر) کا معقول انتظام کریں گے اور سیدھا جا اپنے دربارِ سیاستیہ میں سیتہ پال آنند کی نظمیں چیخوف کے لہجے اور باکی موف کی حرکات و سکنات سے ساتھ شامل کرتے ہوئے عندللہ ماجور موجود ہوں گے ۔۔ خبرداریہ ملاحظہ کیجے کہ فارس سے درجن بھر گرانڈیل ہاتھی منگوالیے گئے ہیں جو عدم ایجابِ فرمانِ مغلیہ پر پیروں تلے کچل دینے کی کماحقہ صلاحیت سے لیس ہیں ۔۔ مزید برآں ہم شاہی دستے کو حکم دیتے ہیں کہ آپ کو ہاون دستے کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ آپ صبح و شام بشمول رات چہار مغز پیسنے میں گزاردیں اور دَماغ کو کچھ دِماغ نصیب ہو۔۔۔ :blushing::blushing:
اب ہم کوئی فاتح المفتوحین والفتاح المفتاح الفاتح تو ہیں نہیں جو جناب کے دماغ کو عرش نشینی پر ہی فائز دیکھتے رہیں سو بقول حافظ سمیع اللہ آفاقی بھائی کے کہ بھائی آپ سے آج ہی ملاقات ہوجائے گی انشااللہ اور تاحال نہیں ہوئی کی طاقِ نسیاں پر یہ مراسلہ رکھے دیتے ہیں کہ نہ تو ہم میں شمشادانہ عجز و انکسار ہے اور نہ ہی وارثانہ غالبیت و اسدیت ، نہ ہی نایابانہ بزرگواریت اور نہ محبانہ علویت سو چپ سادھے لیتے ہیں قرین از قیاس ہے کہ خفیفانہ غالب کی روح سرشار ہوسکے ۔۔۔۔۔۔:blushing:
ہماری بیگم کے ہنس ہنس کر پیٹ میں بل پڑرہے ہیں اس لیے مزید موقوف کیے دیتے ہیں۔۔۔:happy::blushing::biggrin:
 
مغزل

محفلین
محمود بھائی بڑی جلدی فرصت مل گئی آپ کو انہیں خوش آمدید کہنے کی۔
شکر کیجے ہم بیگم کے ساتھ خوش آمدید کہنے آئے ہیں تاخیر سے سہی ، اگر ہم نے ٹھان لی ہوتی کے اپنے بچوں کے ہمراہ خوش آمدید کہنا ہے تو پھر تو ساجد بھائی بوڑھے ہوچکے ہوتے یعنی صوفی ساجد ۔۔۔۔۔:biggrin:
 
ساجد

محفلین
images

وعلیکم السلام ! صوفی ساجدبھائی جان ۔۔۔ ۔۔:biggrin:
ہم مرنجان مرنج زود رنج ، بنفشی رنگ ، ٹھسے سے دنگ، مغلیائی ڈھنگ ، مغزل و مغزلم غزل لَے سے مخمور جلترنگ، صاحبِ رباب و چنگ، دکھوں سے تنگ خوشیوں کے سنگ ، بندہ ناچیز حقیر فقیر پر تقصیر ہیچ مداں خاکم بہ دہن خاکم بہ رسید ، مسندِ اجرائے رسید پر براجمان ، لفظوں کا فقدان ،قبضہ بر نانی جی کا پاندان، صاحبِ یاقوت و نیلم و مرجان و مری جان یعنی دلبر جان ، پکّی پٹھان میرے بچوں کی اماں جان ، تحفۂ پیمان ٹھنڈی میٹھی چھالیہ یعنی ملکہ عالیہ ، بیگماتی جاہ و جمال و جلال سے کشیدہ، دلستان رسیدہ ، ابروئے خمیدہ ، عشقتِ توحیدہ یعنی واحد و وحیدہ کے ہمراہ آپ کے خدمتِ اقدس میں اپنے تمام تر پرُشکوہ جاہ و جلالِ منصب بر طرفِت یک رسیدہ 29 جون 2007 سے قضا یافتہ کورنش اور آداب بجا لاتے ہیں اور محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید کہتے ہوئے فروگزاشتِ دیدہ و دل آپ کی بصارت و بصیرت و سماعت کی نذر کرتے ہیں کہ کیوں ہمارے غیض و غضب کی بائیس گردانوں کو دعوت دیتے ہیں امیدِ واثق ہے کہ آپ ہمارے جاہ و جمال و جلال کی پاسداری کرتے منصبِ درباریہ سے خلاصی پائیں گے اور خدامین کو حکم کیجے گا کہ مورچھل کا انتظام کرکے دربارِ صوفی ساجدیہ میں اے بی سی (ائیر بر کنڈیشنر) کا معقول انتظام کریں گے اور سیدھا جا اپنے دربارِ سیاستیہ میں سیتہ پال آنند کی نظمیں چیخوف کے لہجے اور باکی موف کی حرکات و سکنات سے ساتھ شامل کرتے ہوئے عندللہ ماجور موجود ہوں گے ۔۔ خبرداریہ ملاحظہ کیجے کہ فارس سے درجن بھر گرانڈیل ہاتھی منگوالیے گئے ہیں جو عدم ایجابِ فرمانِ مغلیہ پر پیروں تلے کچل دینے کی کماحقہ صلاحیت سے لیس ہیں ۔۔ مزید برآں ہم شاہی دستے کو حکم دیتے ہیں کہ آپ کو ہاون دستے کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ آپ صبح و شام بشمول رات چہار مغز پیسنے میں گزاردیں اور دَماغ کو کچھ دِماغ نصیب ہو۔۔۔ :blushing::blushing:
اب ہم کوئی فاتح المفتوحین والفتاح المفتاح الفاتح تو ہیں نہیں جو جناب کے دماغ کو عرش نشینی پر ہی فائز دیکھتے رہیں سو بقول حافظ سمیع اللہ آفاقی بھائی کے کہ بھائی آپ سے آج ہی ملاقات ہوجائے گی انشااللہ اور تاحال نہیں ہوئی کی طاقِ نسیاں پر یہ مراسلہ رکھے دیتے ہیں کہ نہ تو ہم میں شمشادانہ عجز و انکسار ہے اور نہ ہی وارثانہ غالبیت و اسدیت ، نہ ہی نایابانہ بزرگواریت اور نہ محبانہ علویت سو چپ سادھے لیتے ہیں قرین از قیاس ہے کہ خفیفانہ غالب کی روح سرشار ہوسکے ۔۔۔ ۔۔۔ :blushing:
ہماری بیگم کے ہنس ہنس کر پیٹ میں بل پڑرہے ہیں اس لیے مزید موقوف کیے دیتے ہیں۔۔۔ :happy::blushing::biggrin:
ارے صاحب ، کمال کر دیا ، کیا تیور ہیں اور کیا خوبصورت انداز تکلم ہے۔ بخدا ، آپ کے الفاظ نے ہمیں ایسا کیا مسحور کہ گمان ہونے لگا مرزا رجب علی بیگ سرور کا ہوا پھر سے ظہور اور ہم ہیں 'امراؤ جان ادا' کی مستی میں مخمور۔
مغزل بھیا اور بھابھی جان خوش رہئیے۔ بس اتنا بتا دیجئیے کہ آپ بندہ ناچیز و پُرتقصیر کو صوفی بنانے پر کیوں تُلے ہیں؟:) ۔
 
غ۔ن۔غ

آپ کی دعاؤں کا بہت شکریہ بھائی
ساجد بھائی لیپ ٹاپ میں نے چھین کر قبضہ کر لیا ہے :heehee::heehee:
آپ بے فکر رہیئے
اب آپ کو محمود صوفی نہیں کہہ سکے گا(جب تک لیپ ٹاپ میرے قبضے میں رہے گا):noxxx: :happy:
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم محمود بھائی
سدا خوش ہنستے مسکراتے زندگی کی جنگ لڑتے کامیاب و کامران ہوں ۔
بہت خوب لاجواب تحریر
مجھ جوان جہان کو بزرگوں میں دھکیل بوڑھا کرنے کی سازش ۔
ابھی تو صرف پچاس سال کے قریب عمر ہے میری ۔
جب سے پڑھی ہے آپ کی تحریر ۔
کوئی تین بار سن چکا ہوں ۔۔۔
"ابھی تو میں جوان ہوں "
 
مثل فسانہ عجائب پڑھا دی ہے نثر مسجع و عبارت مقفی ، طرز بیان رنگین و دلکش مع ادبی مرصع کاری و فنی آرائش ، علمی گہرائی لیے مغزل زیبائی۔
 
موجو

لائبریرین
مغزل بھائی آپ کے پاس کونسا کی بورڈ ہے؟
اتنے مشکل الفاظ !:sick:
پڑھتے ہوئے ایسے لگ رہا تھا جیسے میں جلیبیوں کے کونے تلاش کررہا ہوں
 
مغزل

محفلین
ارے صاحب ، کمال کر دیا ، کیا تیور ہیں اور کیا خوبصورت انداز تکلم ہے۔ بخدا ، آپ کے الفاظ نے ہمیں ایسا کیا مسحور کہ گمان ہونے لگا مرزا رجب علی بیگ سرور کا ہوا پھر سے ظہور اور ہم ہیں 'امراؤ جان ادا' کی مستی میں مخمور۔
مغزل بھیا اور بھابھی جان خوش رہئیے۔ بس اتنا بتا دیجئیے کہ آپ بندہ ناچیز و پُرتقصیر کو صوفی بنانے پر کیوں تُلے ہیں؟:) ۔
بس بس بس ۔۔ ساجد بھائی میں کہیں پھول نہ جاؤں ۔۔ ہاہہاہا۔۔ محض ہے آپ کی محبت ہے وگرنہ من آنم کہ من دانم۔۔۔ :angel:
صوفی والا واقعہ ادھار ہے جلد بتاؤں گا پھر آپ خود صوفی بنتے پھریں گے ۔۔ ہاہاہہاہا :blushing::blushing:
مجھ سے لیپ ٹاپ بحقِ سرکار ضبط کرلیا گیا تھا ہم نے واگزار کرالیا ہے ۔۔ :blushing::laugh::biggrin:
 
مغزل

محفلین
السلام علیکم
محترم محمود بھائی
سدا خوش ہنستے مسکراتے زندگی کی جنگ لڑتے کامیاب و کامران ہوں ۔
بہت خوب لاجواب تحریر
مجھ جوان جہان کو بزرگوں میں دھکیل بوڑھا کرنے کی سازش ۔
ابھی تو صرف پچاس سال کے قریب عمر ہے میری ۔
جب سے پڑھی ہے آپ کی تحریر ۔
کوئی تین بار سن چکا ہوں ۔۔۔
"ابھی تو میں جوان ہوں "
وعلیکم السلام نایاب بھائی ۔۔ سراپا سپاس ہیں ہم ۔۔۔:blushing::blushing:
اب آپ کا نام ہی نایاب ہے کہ جس سے صاف ظاہر ہوتا کہ خاصے بزرگ ہیں ۔۔ ہاہہاہاہ :biggrin::biggrin:
لو جی بیگم صاحبہ کا فرمانِ عالیشان ہے کہ :
نایاب بھائی کے لیے ’’ نسبتاً بزرگ‘‘ کا لقب ٹھیک رہے گا :biggrin::biggrin::biggrin:
اور ہم گائیں گے ۔۔ ابھی تو وہ بزرگ ہیں ابھی تو وہ بزرگ ہیں :blushing::blushing:
 
نایاب

لائبریرین
وعلیکم السلام نایاب بھائی ۔۔ سراپا سپاس ہیں ہم ۔۔۔ :blushing::blushing:
اب آپ کا نام ہی نایاب ہے کہ جس سے صاف ظاہر ہوتا کہ خاصے بزرگ ہیں ۔۔ ہاہہاہاہ :biggrin::biggrin:
لو جی بیگم صاحبہ کا فرمانِ عالیشان ہے کہ :
نایاب بھائی کے لیے ’’ نسبتاً بزرگ‘‘ کا لقب ٹھیک رہے گا :biggrin::biggrin::biggrin:
اور ہم گائیں گے ۔۔ ابھی تو وہ بزرگ ہیں ابھی تو وہ بزرگ ہیں :blushing::blushing:
گلشن مغزل پہ سدا رحمتوں کا بسیرا رہے آمین
" غزل نایاب " تو بٹیا رانی ہے میری
اسے ہی کیا بلکہ سب بہنوں بیٹیوں کو اجازت
کہ مجھے " بزرگوں " میں رکھیں ۔
بھائیوں بیٹوںمیں بیٹھا سدا خود کو سمجھتا ہوں جوان ۔
 
مغزل

محفلین
مثل فسانہ عجائب پڑھا دی ہے نثر مسجع و عبارت مقفی ، طرز بیان رنگین و دلکش مع ادبی مرصع کاری و فنی آرائش ، علمی گہرائی لیے مغزل زیبائی۔

ہائیں ہائیں ہائیں ۔۔ :happy:
یہ ہوئی ناں محبّابہ علویت ۔۔۔:biggrin:
ایسا لگتا ہے میری روح حلول کر گئی ہے آپ میں ۔۔ ہاہہاہاہاہ :biggrin::biggrin:
ویسے نام اچھا دیا ہے آپ نے ۔۔ اب ’شرحِ مشکلاتِ مغزل ‘‘ کون لکھے گا ؟؟؟ :blushing::blushing:
 
شمشاد

لائبریرین

شکر کیجے ہم بیگم کے ساتھ خوش آمدید کہنے آئے ہیں تاخیر سے سہی ، اگر ہم نے ٹھان لی ہوتی کے اپنے بچوں کے ہمراہ خوش آمدید کہنا ہے تو پھر تو ساجد بھائی بوڑھے ہوچکے ہوتے یعنی صوفی ساجد ۔۔۔ ۔۔:biggrin:

آپ کا اپنی بیگم کے ساتھ ہی آنا بنتا تھا۔ آپ کے بچے اپنی جگہ پر الگ سے آئیں گے۔
 
ہائیں ہائیں ہائیں ۔۔ :happy:
یہ ہوئی ناں محبّابہ علویت ۔۔۔ :biggrin:
ایسا لگتا ہے میری روح حلول کر گئی ہے آپ میں ۔۔ ہاہہاہاہاہ :biggrin::biggrin:
ویسے نام اچھا دیا ہے آپ نے ۔۔ اب ’شرحِ مشکلاتِ مغزل ‘‘ کون لکھے گا ؟؟؟ :blushing::blushing:

اس کام کے لیے آپ کی نصف بہتر سے بہتر اور کون ہو سکتا ہے۔:)

ویسے لطف بہت آیا آپ کی پوسٹ پڑھ کر ، میں نے فورا وکیپیڈیا پر جا کر فسانہ عجائب پر ایک مضمون پڑھا ، تھوڑا سی نقلی معقولات سے کام لیا اور کسی قدر مغزلانہ رنگ کی پیروری سے اس لڑی کو جاری رکھا۔

اس طرح کی خوبصورت تحریروں کا آیندہ بھی بے صبری سے انتظار رہے گا ، یقین جانیں بہت ہی سرور آیا بلکہ رجب صاحب کا عالم بالا سے شکوہ بھی آ گیا کہ بھائی اتنا نہ یاد کرو۔ ;)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
ساجد بھائی ہم تم کو مدیرِ اعلیٰ بننے کے بعد کچھ یہی 5 سال کچھ ماہ اور چند ثانیے کے بعد خوش آمدید کہنے کی جسارت کر رہا ہوں۔ امید ہے جناب قبول کریں گے اور جمہوری حکومت کی بقا کے لئے اسی طرح کام کرتے رہیں گے۔
 
Top