تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

ساجد

محفلین
"دوڑ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو"
دربار سجایا جا چکا ہے۔ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بیرونی دروازے پہ لگی جرس کام نہیں کر رہی۔ لہذا سوالی دیوار پھاند کر دربار میں تشریف لائیں کیوں کہ خود کش حملے کے ڈر سے در مقفل اور ما بدولت متوشش ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
عالی جاہ ایک بیٹری والی جرس کا ہی انتظام فرما لیتے، اس میں ڈالنے کے لیے سیل بندہ آپ کو فراہم کر دیتا۔
 

ساجد

محفلین
"بیڑی والی چرس"
لاحول و لا قوۃ ۔ حد ادب ہماری سلطنت بے زمیں میں اس قسم کی مخدرات کی سخت ممانعت ہے۔ اور آپ تو اس کی "سیل" لگانے کی بات کر رہے ہیں۔
 
لا حول و لا قوہ الا باللہ۔

آخر ہمیں بھی اس بیٹری والے جرس میں پیڑی والی چرس کی مماثلت کیوں کر نظر آئی؟ :)

اوہ میرے خدا۔ یہ اچانک دربار کیوں خالی ہو گیا؟ ہمارا مطلب ہے کہ تمام درباری کہاں گئے؟ کہیں لا حول پڑھنے کا اثر تو نہیں ہے؟ :)
 

ساجد

محفلین
لا حول و لا قوہ الا باللہ۔

آخر ہمیں بھی اس بیٹری والے جرس میں پیڑی والی چرس کی مماثلت کیوں کر نظر آئی؟ :)

اوہ میرے خدا۔ یہ اچانک دربار کیوں خالی ہو گیا؟ ہمارا مطلب ہے کہ تمام درباری کہاں گئے؟ کہیں لا حول پڑھنے کا اثر تو نہیں ہے؟ :)
ہیں ؟ کیا کہا؟ دربار خالی ہوگیا؟ گویا کہ آپ ہمارے مصاحبین کو شیاطین کہنا چاہ رہے ہیں۔ ہم اس گستاخی کے لئیے آپ کو سخت سزا ہرگز نہیں دیں گے۔ اردو محفل کے منتظم ہونے سے بڑی سزا کیا ہوگی جو ہم آپ کے لئیے تجویز کریں گے۔ :) ۔
 

شمشاد

لائبریرین
عالی جاہ لگتا ہے آج دو سوٹے زیادہ لگا لیے کہ ایک نقطے کی جگہ تین تین نظر آ رہے ہیں۔
 

ساجد

محفلین
عالی جاہ لگتا ہے آج دو سوٹے زیادہ لگا لیے کہ ایک نقطے کی جگہ تین تین نظر آ رہے ہیں۔
کہاں کے "سوٹے"۔ آج کل تو اے کے 47 کا دور ہے۔
یہ ہماری دور رس نظر کا اعجاز ہے کہ ایک کے تین تین نظر آتے ہیں۔حاسدین جلتے ہیں تو جلیں۔​
 
کہاں کے "سوٹے"۔ آج کل تو اے کے 47 کا دور ہے۔
یہ ہماری دور رس نظر کا اعجاز ہے کہ ایک کے تین تین نظر آتے ہیں۔حاسدین جلتے ہیں تو جلیں۔​

عالی مرتبت کا اقبال بلند ہو۔ یہ سہہ رخی عینک کس ماہ رخ کی چشم نوازی کا نتیجہ ہے؟ :)
 

ساجد

محفلین
مابدولت کسی ٹو ڈی یا تھری ڈی چشمے کے محتاج نہیں ہیں۔ بقلم خود ایسی چشم پائی ہے کہ طوطے بھی عش عش کر اٹھتے ہیں۔ ماہ رخ ایسے کہ جس کی طرف رخ کر لیں کئی ماہ تک اسے نیند نہیں آتی (جلالت ہی ایسی ہے)۔
عالی مرتبت کا کوئی اقبال ہی نہیں ہے تو بلندی کیسی؟ ۔ آئندہ کے لئیے اپنی معلومات درست کر لیں۔ ایک اقبال ہوا کرتا تھا جو 1938 میں اللہ کو پیارا ہو گیا۔ اس کے بعد ایسا کوئی اقبال ہی ہماری سلطنت میں نہیں آیا کہ جو خودی کے ساتھ ساتھ خود کو بھی بلند کرتا۔ البتہ قوال بہت ہیں ہماری رعایا میں اور ایسے ایسے بلند و بانگ راگ الاپتے ہیں کہ تان سین سے لے کر امیر خسرو تک کی ارواح ان قوالوں اور مرغ کی بانگ میں فرق تلاش کرتے کرتے پریشان ہیں۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
عالی جاہ ہم کچے دھاگے سے باندہ کر آپ کے دربار میں پیش کئے گئے ہیں 20 ویں دروازے پر ٹھوکر لگی تو آپ کو دست بوسی کرتے ہوئے پایا۔ آپ گویا ہوئے تو چوبدار نے سائل کو کوریسٹون چبھودیا۔:sleepy2::sleepy2::sleepy2:
باقی بیدار ہونے کے بعد ہی لکھیں گے۔
 

ساجد

محفلین
السلام علیکم
عالی جاہ ہم کچے دھاگے سے باندہ کر آپ کے دربار میں پیش کئے گئے ہیں 20 ویں دروازے پر ٹھوکر لگی تو آپ کو دست بوسی کرتے ہوئے پایا۔ آپ گویا ہوئے تو چوبدار نے سائل کو کوریسٹون چبھودیا۔:sleepy2::sleepy2::sleepy2:
باقی بیدار ہونے کے بعد ہی لکھیں گے۔
ہم ابھی شاہی فرمان جاری کئیے دیتے ہیں کہ آئندہ آپ کو کچے دھاگے کی بجائے محبت کے جال میں لپیٹ کر ہمارے سامنے پیش کیا جائے۔ کیوں کہ آپ جیسے "نکمے" جو کچا دھاگہ توڑ کر بھی فرار نہ ہو سکیں اس بات کے مستحق کے ہیں کہ ان کے ساتھ "لومڑی اور گدھا" والی کہانی دہرائی جائے۔ :)
لگتا ہے کہ آپ کی صرف و نحو کی نوک پلک درست کروانے کے لئیے اتالیق کا انتظام کرنا پڑے گا نہیں تو "کی" اور "کو" کی ادلا بدلی کی وجہ سے آپ دربار کی اہانت کے مرتکب قرار دئیے جا سکتے ہیں۔;)
چوبدار کے نیزہ چبھونے کے باوجود آپ کو اونگھ آ رہی ہے؟۔ اس باب میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے کیوں کہ آپ کا تو نام ہی موجو ہے۔ موج کرو۔:) پراپنی ذمہ داری پر۔
 

ساجد

محفلین
گستاخی معاف، آپ طوطا چشم ہیں یا توتا چشم؟
ہم توتا چشم ہوں یا طوطا چشم کم ازکم کوتاہ چشم نہیں ہیں۔ ویسے ہماری سلطنت میں جوش ملیح آبادی کی وفات کے بعد "توتے" اڑ گئے اور "طوطے" آ گئے۔ فیروزاللغات والے توتا اور طوطا دونوں کو ہی برابر مقام دے رہے ہیں۔ اب پاکستان میں ہر طرف "طوطے" کا "طوطی" بولتا ہے لہذا ہم نے بھی بدلتے تقاضوں کا ساتھ نبھاتے ہوئے توتا کو طوطا کر دیا۔ اب آپ اگلے اعتراض کے لئیے خود کو "طیار" نہ کر لیں ہم اسے بھی "تیار" سے بدل چکے ہیں۔
 

ساجد

محفلین
عالی جاہ! آخر یہ قصہ کیا ہے؟ کہ توتا اور طوطا جائز ہیں لیکن توطا اور طوتا پر نگاہیں ٹیڑھی کیوں؟
کیوں کہ یہ آدھا تیتر اور آدھا بٹیر ہے اور ہم اتنی مزیدار چیزوں کو نگاہ ٹیڑھی کر کے ہی دیکھتے ہیں جب تک یہ رکابی سے نکل کر ہمارے معدہ میں نہ پہنچ جائیں۔
 
Top