تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

شمشاد

لائبریرین
کیوں بھئی دسمبر میں پھر یہ ایک ماہ کےلیے، میرا مطلب ابھی تو ایک ماہ گزارہ اکیلے انہوں نے عید سے پہلے
 

ساجد

محفلین
کیوں بھئی دسمبر میں پھر یہ ایک ماہ کےلیے، میرا مطلب ابھی تو ایک ماہ گزارہ اکیلے انہوں نے عید سے پہلے
شمشاد بھائی ،
سمجھے نہیں ، دسمبر میں ، میں پاکستان جا رہا ہوں نا اور جیہ عمار کو کہہ رہی ہیں ہوشیار باش۔ یعنی دائیں بائیں ہو جانا میرے کراچی پہنچنے پہ۔
 

ساجد

محفلین
بھائی جی میں سمجھ گیا تھا، وہ تو میں عمار بھائی سے ذرا لطف لے رہا تھا۔
اندازہ کرو ، میری کم فہمی کا۔
شمشاد بھائی ، یاد ہے نا "اندازہ کرو " والا ڈائیلاگ جو سہیل احمد ایک ٹی وی ڈرامہ میں بولا کرتے تھے۔ ڈرامے کا نام مجھے بھول گیا ہے۔
 
اچھا۔۔۔۔۔۔۔ بات یہ ہے کہ میں جیہ کی "مشتری ہوشیار باش" والی بات کا مقصد نہیں سمجھا تھا۔۔۔۔ میں نے سوچا جیسے بادشاہوں کے آنے پر ہوشیار کیا جاتا ہے، ویسا کچھ لکھا ہے۔ ;)
 

جیہ

لائبریرین
اب آئی سمجھ میں نا۔۔۔۔ چلو ٹھیک ۔ اور یہ آپ اس وقت محفل میں کیا کر رہے ہیں۔ آفس کے کاموں کے طرف توجہ دیں:)
 
اتنے دن بعد تو فراغت میسر آئی ہے۔۔۔۔۔۔ ورنہ کہاں محفل اور کہاں دوسرے کام؟ صرف دفتری کاموں میں الجھا ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔! اب بھی سکون کا سانس نہیں لینے دینا کیا؟
 

جیہ

لائبریرین
آپ بے شک سکون کا سانس لیں ۔ مگر ساجد (بمعہ دو تارے) ناراض نہ جائیں کہ ان کے تعارفی دھاگے میں گپ شپ ہورہی ہے :)
 
بڑے بھائی نے یہ دھاگہ گپ شپ ہی کے لیے کھولا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ اور چھوٹے بھائی سے ناراض نہیں ہوں گے وہ۔۔۔۔۔۔!
چلیں، آپ کہتی ہیں تو چھوڑ دیتے ہیں اس دھاگے کو ;)
 

ساجد

محفلین
یہ محفل کے بیشتر قابل ذکر لوگوں کا ذکر میرے آنے سے پہلے پہلے تک ہی کیوں ختم ہو کر رہ گیا تھا آخر۔
"کبھی ہم ان کو کبھی اپنے محل کو دیکھتے ہیں"
مابدولت آپ کو عزت و تکریم کے ساتھ شاہی مہمان کا درجہ مرحمت فرماتے ہیں۔ شاہی مورکھ (جو مؤرخ بھی ہے ) کو حکم جاری کر دیا گیا ہے کہ وہ تاریخ کی روشنی میں آپ کے سوال کا جواب ڈھونڈے۔
 
ساجد بھائی ہم آپ کے انداز بیان پر قربان ہوتے ہوتے رہ جاتے ہیں۔ :) باتوں سے باتیں نکالنا اور خوبصورت الفاظ کی مالا بنانا تو کوئی آپ سے فیس دے کر سیکھے۔
 

ساجد

محفلین
ساجد بھائی ہم آپ کے انداز بیان پر قربان ہوتے ہوتے رہ جاتے ہیں۔ :) باتوں سے باتیں نکالنا اور خوبصورت الفاظ کی مالا بنانا تو کوئی آپ سے فیس دے کر سیکھے۔
بخدا
مالا سے ہمارا کوئی تعلق نہیں یہ تہمت ہے مابدولت پہ۔ ہم تو محض اس کے گانوں کے شیدائی ہیں۔ ہمارے انداز بیاں پہ قربان ہوتے ہوتے رہ جاتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ پر کسی جوہر شناس کی نظر ہی نہیں پڑی ورنہ اب تک آپ کی قربانی ہمارے دربار میں کب کی ماجور ہو چکی ہوتی۔ ہم ابھی اس کا بندو بست کرتے ہیں۔
 
ابھی ساجد بھائی آتے ہی ہونگے اور آتے ہی کہیں گے کہ "ہیرا" کی تمنا ہے کہ "پنّا" مجھے مل جائے۔ ویسے نیلم اور پکھراج کی بات تو وہ بھی بھول جائیں گے شاید۔
 

ساجد

محفلین
جوہر شناسوں کو ہم میں خام مال کے سوا کچھ ہاتھ نہ لگے گا۔
مال​
تو ہاتھ آئے گا نا بھلے خام ہی سہی۔ ہماری سلطنت بلا حدود کے جوہر شناس اتنے ماہر ہیں کہ ان کی نظر سے کسی کا مال اوجھل نہیں۔ چند ماہ قبل ہی سلطنت میں سفید کپڑے کی قلت درپیش ہوئی تو ہمارے جوہر شناسوں نے اس کا ایسا بہترین انتظام کہ آپ کے خوب و خیال میں نہیں آ سکتا۔
 

ساجد

محفلین
فکر نہ کریں، خام مال سے ہیرا تراشنا ان کا کام ہے۔
حد ادب
ہم نے یہ کام کب کا چھوڑ دیا ہے۔ ایک ہیرا تراشا تھا وہ لندن کے چور لے گئے۔ اس کے بعد ہم نے تراش کی بجائے خراش پہ توجہ دینا شروع کر دی ہے۔ آج کل ہیرے "کھلی منڈی" میں دستیاب ہیں اور ہم ایسی جگہوں پر جانے سے پرہیز کرتے ہیں۔
 
Top