تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بلال بھائی ابھی کچھ زیادہ دیر تو نہیں ہوئی۔ امید ہے ساجد بھائی بھی اسے دل پر نہیں لیں گے۔
لیکن اگر وہ بضد ہو گئے تو پھر یا تو این آر او لے آئیں گے یا کوئی اٹھارہویں ترمیم لے آئیں گے۔
دیکھئے کیا ہوتا ہے
 
ساجد

محفلین
ساجد بھائی ہم تم کو مدیرِ اعلیٰ بننے کے بعد کچھ یہی 5 سال کچھ ماہ اور چند ثانیے کے بعد خوش آمدید کہنے کی جسارت کر رہا ہوں۔ امید ہے جناب قبول کریں گے اور جمہوری حکومت کی بقا کے لئے اسی طرح کام کرتے رہیں گے۔
بخدا
ہمیں آپ کی کسلت بہت پسند آئی ۔اگر آپ اس وقت ہمارے سامنے ہوتے تو ہم فرطِ مسرت میں آپ کو اپنی سلطنت کا پٹواری بنا دیتے۔ جیسے زر دار کو زرداری کہتے ہیں اسی طرح سے ہماری سلطنت میں پٹنے والے کو پٹواری کہا جاتا ہے۔ سلطنتِ بے زمیں کے فرماں روا یعنی مابدولت کی طرف سے آپ کے لئے اس عہدے کی پیشکش اس شرط کے ساتھ کی جاتی ہے کہ آپ بچپن میں باندر کلہ کے اچھے کھلاڑی ہونے کا ڈپلومہ پیش کریں گے ورنہ یہ عہدہ باباجی کو عنایت فرما دیا جائے گا۔ جو اہل محلہ سے اتنے پٹ چکے ہیں کہ جوانی میں ہی بابا جی بن گئے۔​
 
ساجد

محفلین
:biggrin::biggrin::biggrin::biggrin::biggrin::biggrin::biggrin::biggrin::biggrin::biggrin::biggrin::biggrin::biggrin::biggrin::biggrin::biggrin::biggrin:
juUXU.png

لالو کھیتی ملنگ
آپ کو آدابِ شاہی کا خیال رکھنا چاہئیے تھا ۔ اپنی فروٹ چاٹ کی ریڑھی لے کر شاہی دربار کے سامنے یوں کھڑے ہو جیسے یہ دربار نہیں محلہ ہو۔ خبردار اب جوتم نے محلہ کے ساتھ شاہی کا سابقہ لگانے کی جسارت کی ۔ نہیں تو ہم تمہیں پکڑ کر رحمٰن ملک کے حوالے کر دیں گے جو آپ کے ٹھیلے کے پہیوں سے بھی سمیں بر آمد کر لے گا۔ انار کو دیکھ کر ہم 99 ساتھیوں سمیت بیمار ہونے کا سوچ رہے تھے اور تم نے اس پر آم لکھ کر ہمیں دھوکہ دینے کی کامیاب کوشش کی ہے اس کامیابی پر تمہیں شاہی گدھوں کے اصطبل میں ان کا اتالیق مقرر کیا جاتا ہے ۔
 
باباجی

محفلین
بخدا
ہمیں آپ کی کسلت بہت پسند آئی ۔اگر آپ اس وقت ہمارے سامنے ہوتے تو ہم فرطِ مسرت میں آپ کو اپنی سلطنت کا پٹواری بنا دیتے۔ جیسے زر دار کو زرداری کہتے ہیں اسی طرح سے ہماری سلطنت میں پٹنے والے کو پٹواری کہا جاتا ہے۔ سلطنتِ بے زمیں کے فرماں روا یعنی مابدولت کی طرف سے آپ کے لئے اس عہدے کی پیشکش اس شرط کے ساتھ کی جاتی ہے کہ آپ بچپن میں باندر کلہ کے اچھے کھلاڑی ہونے کا ڈپلومہ پیش کریں گے ورنہ یہ عہدہ باباجی کو عنایت فرما دیا جائے گا۔ جو اہل محلہ سے اتنے پٹ چکے ہیں کہ جوانی میں ہی بابا جی بن گئے۔​
ساجد بھائی

پرانی باتیں چھوڑ کر
یہ بات وضاحت کے ساتھ بتائیں کہ کیوں پٹائی ہوئی َ اہلِ محلہ کے ہاتھوں میری
(خدا دا واسطی ای ایس واری میری عزتِ سادات بچالینا تُسی ساجد بھائ)

نئی تے میرے بابے نے مینوں چھتر مار مار کے کہنا وا
کہ اوئے بے وقوفا اینا وی ملامتی نہ ہو کہ ہر گل ای دسی جاریا ایں:confused:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
السلام علیکم جناب عزت مآب ساجد الدولہ!!!
آپکی رعایا کا یہ فرد عام آپ کی خدمت میں پیش ہے ۔گرچہ اردو محفل پر آئے آپکو اتنا عرصہ بیت چکا ہے۔ اور اتنے لوگ آپکو خوش آمدید کہہ چکے ہیں۔ کہ اب راقم الحروف کے خوش آمدید کی چنداں ضرورت نہیں رہی ہوگی۔ لیکن پھر بھی میں آپکا مشکور ہوں کہ آپ اتنے سال تک میرے سے مرحبا سننے کے لیئے گوش بر صدا رہے۔ اور قبر رسیدہ اس دھاگے کی ازسر نو تازہ کاری کی کہ یہ عام فرد کی توجہ کا باعث بنے اور وہ بھی اس کار خیر میں حصہ ڈالے۔
نتیجہ کہ طور پر آپکی دلی مراد بر آئی۔ اور آپکو اک سادہ اور سیدھا سا خوش عام دید کہا جاتا ہے۔ :)
مشکل الفاظ سے عاری لغت رکھنے کے سبب کو عذر حق سمجھیئے اور ہمارا سادہ سا مراسلہ قبول فرمائیے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بخدا
ہمیں آپ کی کسلت بہت پسند آئی ۔اگر آپ اس وقت ہمارے سامنے ہوتے تو ہم فرطِ مسرت میں آپ کو اپنی سلطنت کا پٹواری بنا دیتے۔ جیسے زر دار کو زرداری کہتے ہیں اسی طرح سے ہماری سلطنت میں پٹنے والے کو پٹواری کہا جاتا ہے۔ سلطنتِ بے زمیں کے فرماں روا یعنی مابدولت کی طرف سے آپ کے لئے اس عہدے کی پیشکش اس شرط کے ساتھ کی جاتی ہے کہ آپ بچپن میں باندر کلہ کے اچھے کھلاڑی ہونے کا ڈپلومہ پیش کریں گے ورنہ یہ عہدہ باباجی کو عنایت فرما دیا جائے گا۔ جو اہل محلہ سے اتنے پٹ چکے ہیں کہ جوانی میں ہی بابا جی بن گئے۔​

باندر کلہ تو ہمارے پاس سے بی نہیں گزرا لیکن اگر فرداً فرداً ہر ایک کی بات کریں تو کلہ کا تو پتہ نہیں البتہ کلاہ سے ضرور واسطہ پڑا ہے اور بندر تو خیر ہمارا ایک بہت اچھا دوست ہے۔
لہٰذا بہتر یہی ہے کہ ہمیں یہ عہدہ دے دیا جائے ورنہ ہم اپوزیشن میں چلے جائیں گے اور مارشل بھی نافذ کر دیں گے اور آپ کے پوسٹر پاڑ کے بارلے ملک چلے جائیں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
لالو کھیتی ملنگ
آپ کو آدابِ شاہی کا خیال رکھنا چاہئیے تھا ۔ اپنی فروٹ چاٹ کی ریڑھی لے کر شاہی دربار کے سامنے یوں کھڑے ہو جیسے یہ دربار نہیں محلہ ہو۔ خبردار اب جوتم نے محلہ کے ساتھ شاہی کا سابقہ لگانے کی جسارت کی ۔ نہیں تو ہم تمہیں پکڑ کر رحمٰن ملک کے حوالے کر دیں گے جو آپ کے ٹھیلے کے پہیوں سے بھی سمیں بر آمد کر لے گا۔ انار کو دیکھ کر ہم 99 ساتھیوں سمیت بیمار ہونے کا سوچ رہے تھے اور تم نے اس پر آم لکھ کر ہمیں دھوکہ دینے کی کامیاب کوشش کی ہے اس کامیابی پر تمہیں شاہی گدھوں کے اصطبل میں ان کا اتالیق مقرر کیا جاتا ہے ۔

اور اگر ملک صاحب نے ان کے ٹھیلے کے لکڑی کے پہیوں سے ہوا نکال دی تو پھر کیا ہو گا؟
 
الف عین

لائبریرین
لو بھئی ابھی دیکھا تو میں نے ہی تم کو خوش آمدید نہیں کہا اب تک، جب کہ اب تو ساجد مدیر اعلیٰ ہیں۔
جان کی امان پاؤں کہ میں نے عادت کے مطابق تم سے مخاطب کر دیا ہے، یہ بھول کر کہ یہاں تو تمہارا رول بادشاہ سلامت کا بھی ہے!!
 
Top