تعارف با ادب، با ملاحظہ ، ہوش یار

ساجد

محفلین
پر آج تو دسترخوان شاہی پر سوائے ماش کی دال کے اور کچھ نظر نہیں آیا۔
کیا یہ کافی نہیں ہے کہ دسترخوان ہی نظر آ رہا ہے۔
اس پہ پڑی ماش کی دال 170 روپے کلو ہے۔ آج کل سلطنت کے مالی حالات خراب ہیں اس لئیے اسی پہ اکتفا کریں۔ کل ہم ہمسائے کی چھت پہ جا کر آپ کے لئیے "سمگل شدہ" مرغیوں کا انتظام کر دیں گے۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
عالی جاہ ہماری دسترس میں تو دستر خوان بھی نہیں اور سمگلنگ بھی آں جناب کے ہی شایان شان کام ہے ہم پر سمگلنگ کا نام لیتے ہی ڈھیر ساری دفعات لگ جاتی ہیں بلکہ اس دنیا سے دفع کردینے کا خطرہ سر پر منڈلانے لگتا ہے۔ جان کی امان پاؤں تو عرض کروں کہ شہنشاہِ خیالی و خالی سلطنت، دال ماش خود ہی بطن مبارک کے لیے تیار فرماتے ہیں۔




ہم آداب شاہی سے چنداں واقف نہیں ہیں اس لیے ڈرتے ہوئے سوالیہ نشان نہیں لگایا۔
سوالیہ نشان چونکہ ٹیڑھا ہوتا ہے کہیں یہ شہنشاہ معظم کے حلق میں سانس کی آمد ورفت میں حائل نہ ہوجائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
عالی جاہ ملک میں بدامنی اور ریشہ دوانیوں کا جال بچھا ہوا ہے۔ آپ کے حکم کی تعمیل میں ہم نے مرغوں کو سمگل کرنے کی پوری تیاری کر لی تھی، لیکن جیسے ہی رات کے وقت ہم نے دائیں طرف والے ہمسائے کی حدود میں قدم رکھا، ہم نے اپنے آپ کو چند شُرطوں کے گھیرے میں پایا۔ وہ تو بھلا ہو کہ صدارتی فنڈ میں رقم جمع کروا کےہم صحیح سلامت واپس آ گئے۔آئندہ اگر آپ نے ہمیں اس قسم کی مہمات پر روانہ فرمانا مقصود ہو تو شُرطوں کو بھی نصیحت بلکہ وصیت فرمائیے گا کہ اس دوراناپنی بندوقیں نیچے اور آنکھیں بند رکھیں۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
عالی جاہ لگدا اے کہ آپے ای پھڑے گئے نیں :praying:
وزیر اعظم معلوم کرو کہ عالی جاہ کس تھانیدار کے قفس میں ہیں اور انہیں آگاہ کرو کہ پانجا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لگاؤ مت۔
 

شمشاد

لائبریرین
عالی جاہ مختلف تھانوں کے چکر لگانے کے باوجود بات نہیں بنی کہ ہر تھانے میں چڑھاوہ چڑھائے بغیرکوئی موظف بات تک سُننے کو تیار نہیں۔ مزید یہ کہ انہوں نے صدارتی فنڈ والی صندوقچی بھی ہٹا دی ہے۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
عالی جاہ کوماسی جیراں کے ٹوکرے تھلے دیکھا جائے شائد شرطوں تک نوبت ہی نہ آئی ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

لیکن وہ تو بچپن کی بات ہے جب وہ ٹوکرے کے نیچے سے پرائے انڈے حفظ ماتقدم کے طور پر لے جایا کرتے تھے کہ کہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہو جائیں۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
پوری سلطنت میں کرفیو لگا کر خانہ تلاشی کر کے عالی جاہ کو تلاش کیا جائے۔
عالی جاہ آپ کی اس خالی جا کو پر کرنے کے لیے سلطنت میں بغاوت کا خدشہ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تو ایجنسیوں پر شک ہے۔ کرفیو کے لیے بہت زیادہ افرادی قوت درکار ہو گی جن کی اکثریت پہلے ہی ہمارے غریب ملک کے امراء اور وزراء کی حفاظت پر مامور ہے۔ اس لیے ملک کے ہر عام و عام (خاص کو نہیں) کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو کرفیو کی پابندی میں گرفتار سمجھے۔ جیسے ہی اور جوں ہی عالیجاہ برآمد ہوں گے، سمعوی و بصری اعلان کر دیا جائے گا۔
 

ساجد

محفلین
تو گویا ہماری غیر موجودگی میں یہاں خون دھما چوکڑی مچائی گئی۔ ابھی خبر لیتے ہیں ایک ایک کی۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
ارے یہ کون آ ٹپکا ہماری سلطنت میں

پکڑو جانے نہ پائے۔

دوڑو

ارے او جلاد تجھ سے کیوں نہیں دوڑا جارہا پکڑ کر لاؤ اس گستاخ کو اور پابہ زنجیر کرو


شہنشاہ معظم کے آنے پر ہم ان کے حضور اس کی یخنی پیش کریں گے۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
ضرور ہم پیاز، ٹماٹر، ادرک، چھوٹی الائچی، سونف، بادیان خطائی، فلفل دراز، اسطخدوس اور سوئی ساس بھی ڈال دیں گے
 

شمشاد

لائبریرین
لیجیے جناب اس آخری پیغام کی سالگرہ ہونے سے قبل ہی اس کو پھر سے چالو کر دیا ہے۔
آگے تیرے بھاگ لچھئیے۔
 
ساجد بھائی یہ بتائیں کہ پاکستان کے کس پیارے سے شہر کو آپ کی ولادت باسعادت کا شرف حاصل ہے۔
اور دوسرا یہ کہ آپ کی کاسٹ کیا ہے؟؟؟
 

موجو

لائبریرین
بابا جی بڑھاپے میں عالی جاہ سے ایسے سوال؟ اور کسی بھی شہر کو یہ جرات نہیں تھی کہ عالی جناب کو تولد ہونے سے روک سکتا۔
شہنشاہ معظم سے قیمتی بھی اس دنیا میں کوئی ہے؟
 

ساجد

محفلین
ساجد بھائی یہ بتائیں کہ پاکستان کے کس پیارے سے شہر کو آپ کی ولادت باسعادت کا شرف حاصل ہے۔
روحانی بابا ، فیصل آباد ڈویژن کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں یہ حادثہ رونما ہوا تھا۔:)
اور دوسرا یہ کہ آپ کی کاسٹ کیا ہے؟؟؟
انسانی برادری سے تعلق رکھتا ہوں جی۔:)
 
Top