باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔۔ پی آئی اے لوکل بس میں تبدیل

کاشفی

محفلین
باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔۔ پی آئی اے لوکل بس میں تبدیل

pia.jpg

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کو وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے بتایا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی تک پی آئی اے کے جہاز میں پانچ مسافروں کے کھڑے ہو کر جانے کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں گی‘ شہری ہوا بازی کے قوانین ہرگز اس کی اجازت نہیں دیتے۔ وہ جمعہ کو ایوان میں اس معاملہ پر اراکین اسمبلی کے نکتہ اعتراض کا جواب دے رہے تھے۔ قبل ازیں پی پی پی کے صدر مخدوم امین فہیم نے نکتہ اعتراض پر انکشاف کیا کہ پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 636 میں پانچ مسافروں نے کوئٹہ سے کراچی تک کھڑے ہو کر سفر کیا۔ جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر پارلیمانی امور چوہدری برجیس طاہر نے اراکین کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی اخبار میں یہ خبر پڑھی ہے کہ پی آئی اے کی ایک پرواز میں پانچ مسافروں نے کوئٹہ سے کراچی تک جہاز میں کھڑے ہو کر سفر کیا اس واقعے کی انکوائری کرائی جائے گی اور رپورٹ ایوان میں پیش کرینگے۔ قبل اس کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر مخدوم امین فہیم نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ اخبار میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 636 میں کوئٹہ سے کراچی تک پانچ مسافروں نے کھڑے ہو کر سفر کیا جو کہ انتہائی تشویشناک واقعہ ہے انہوں نے کہا کہ نہ تو ہوا بازی کے بین الاقوامی قوانین اور نہ ہی ملکی قوانین اس کی اجازت دیتے ہیں مذکورہ واقعہ کی انکوائری کرائی جائے اور رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ سول ایوی ایشن میں ایک شخص شجاعت عظیم کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا ہے جوکہ سابق پائلٹ ہیں انہیں کس بنیاد پر ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا ہے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ پی آئی اے کے ذریعے جو سامان جاتا ہے اس کی چوری روکنے کیلئے 83 کروڑ روپے کی ایک سٹرپ خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مگر اس کا ٹینڈر ہی نہیں دیا گیا مذکورہ معاملے کی تحقیقات کی جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تحقیقات کی بجائے پی آئی اے کو شاباش دینی چاہیے کہ انہوں نے مسافروں کا خیال کیا اور ان کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑا۔

باکمال لوگ لاجواب پرواز
 
Top