باندھ لیں ہاتھ پہ سینے پہ سجالیں تم کو - وصی شاہ

شعیب صفدر

محفلین
باندھ لیں ہاتھ پہ سینے پہ سجالیں

باندھ لیں ہاتھ پہ سینے پہ سجالیں تم کو
جی میں آتا ہے کہ تعویز بنالیں ےم کو

پھر تمھیں روز سنواریں تمھیں بڑھتا دیکھیں
کیوں نہ آنگن میں چنبیلی سا لگا لیں تم کو

جیسے بالوں میں کوئی پھول چُنا کرتا ہے
گھر کے گلدان میں پھولوں سا سجالیں تم کو

کیا عجب خواہش اٹھتی ہیں ہمارے دل میں
کر کے منا سا ہواؤں میں اُچھالیں تم کو

اس قدر ٹوٹ کے تم پر ہمیں پیار آتا ہے
اپنی بانہوں میں بھریں مار ہی ڈالیں تم کو

کبھی خوابوں کی طرح آنکھ کے پردے میں رہو
کبھی خواہش کی طرح دل میں بُلا لیں تم کو

ہے تمھارے لیے کچھ ایسی عقیدت دل میں
اپنے ہاتھوں میں دعاؤں سا اٹھالیں تم کو

جان دینے کی اجازت بھی نہیں دیتے ہو
ورنہ مر جائیں ابھی مر کے منا لیں تم کو

جس طرح رات کے سینے میں ہے مہتاب کا نور
اپنے تاریخ مکانوں میں سجالیں تم کو

اب تو بس ایک ہی خواہش ہے کسی موڑ پر تم
ہم کو بکھرے ہوئے مل جاؤ سنبھالیں تم کو
(وصی شاہ)
 

الف عین

لائبریرین
یہ کہنا واقعی مشکل ہے کہ کون معروف شعرا ہیں اور کون نہیں۔ یہ صاحب ممکن ہے معروف ہوں، مگرمیری ناقص معلومات میں تو نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب۔ پہلے تو میں آپ کو اس محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ آپ کی یہاں موجودگی سے اس محفل کی credibility میں اضافہ ہوا ہے۔ جہاں تک وصی شاہ کا تعلق ہے تو میں اتنا جانتا ہوں کہ یہ نئی نسل کے ایک خاصے مقبول شاعر ہیں۔ کچھ لوگ تو انہیں آج کا بیسٹ سیلر شاعر بھی کہتے ہیں۔البتہ ان کی شاعری کے بارے میں میں زیادہ نہیں جانتا۔
 
ج

جہانزیب

مہمان
بہت خوب اور شعیب اس فورم پر خوش آمدید بلاگ کے بعد یہاں بھی اب آپ دسترس میں ھیں :D ویسے بلاگ کو میں نے ٢ دن پھلے دیکھا تھا کیا ہوا ہے؟
اور جہاں تک وصی شاہ کا تعلق ہے تو آج کے مقبول ترین نوجوان شاعر مانے جاتے ہیں اور شاعری میں بہت اچھا ذوق بھی ہے خاص کر آزاد نظموں کے حوالے سے۔۔ اور ویسے بھی تعلق میرے شہر سے ہے تو میں تو تعریف کروں گا ہی :p
 

الف عین

لائبریرین
جواب کا بھی عنوان دیا جائے

یہ صحیح ہے کہ بہت سے ہندوستانی ادیب و شعراء پاکستان میں معروف نہیں ہوں گے اور وہی صورت حال پاکستانی ادیبوں اور شعرا کی ہے۔ پھر بھی میر، احمد فراز اور پروین شاکر بھی یقیناً بے حد معروف بلکہ establishedہیں۔ اس لئے میرا خیال ہے کہ اس محفل کو پسندیدہ کلام کہا جائے۔ ورنہ ہم جیسے کم معروف لوگ کہاں جائیں گے جو تازہ واردان بساطِ ادب بھی نہیں ہیں جو بشوق ممبران کے کلام میں اپنا کلام چھپوا کر خوش ہوں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
کیا عجب خواہش اٹھتی ہیں ہمارے دل میں
کر کے منا سا ہواؤں میں اُچھالیں تم کو

اس قدر ٹوٹ کے تم پر ہمیں پیار آتا ہے
اپنی بانہوں میں بھریں مار ہی ڈالیں تم کو

ویسے اچھے شعر ہیں نا یہ دو محمداحمد بھائی، فاتح بھائی اور نیرنگ خیال بھائی۔:p

واہ خوب ہے۔۔۔۔!

دوسرا شعر لاجواب ہے بس بانہیں بھولے بھالے کی ہوں گی۔ :p:p
 
اس قدر ٹوٹ کے تم پر ہمیں پیار آتا ہے
اپنی بانہوں میں بھریں مار ہی ڈالیں تم کو

ویسے اچھے شعر ہیں نا یہ دو محمداحمد بھائی، فاتح بھائی اور نیرنگ خیال بھائی۔:p
منّے اب یہ شعر کچھ یوں بنتا ہے۔۔

اس قدر ٹوٹ کے تم پر ہمیں ترس آتا ہے
غصّے میں فاتح بھائی مار نا ڈالیں تم کو۔۔۔:laugh:

ٹیگ کرنے کی بھلا زحمت کیوں کی تم نے
ہم سے بولو ہم ہی بلالیں ان کو۔۔۔:bighug:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
منّے اب یہ شعر کچھ یوں بنتا ہے۔۔

اس قدر ٹوٹ کے تم پر ہمیں ترس آتا ہے
غصّے میں فاتح بھائی مار نا ڈالیں تم کو۔۔۔ :laugh:

ٹیگ کرنے کی بھلا زحمت کیوں کی تم نے
ہم سے بولو ہم ہی بلالیں ان کو۔۔۔ :bighug:
آگے آتی تھی حالِ دل پہ ہنسی
اب کسی بات پر نہیں آتی:laughing:
 

محمداحمد

لائبریرین
منّے اب یہ شعر کچھ یوں بنتا ہے۔۔

اس قدر ٹوٹ کے تم پر ہمیں ترس آتا ہے
غصّے میں فاتح بھائی مار نا ڈالیں تم کو۔۔۔ :laugh:

ٹیگ کرنے کی بھلا زحمت کیوں کی تم نے
ہم سے بولو ہم ہی بلالیں ان کو۔۔۔ :bighug:

کیا بات ہے انیس بھائی۔۔۔!

لگتا ہے آپ بھی آج کل منے کی صحبت میں رہ رہے ہیں۔ :D
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
منا اور پائتھون کے سلسلے کی میں بھی کچھ ادبی تخلیق کرنے والا ہوں۔:p
منے کی تو شامت آنے والی ہے۔۔۔ :D
پھر میرا خیال ہے کہ پائتھون کو رہنے دیتے ہیں "منے پہ تخلیقات" کے نام سے ایک کورس شروع کروا دیتے ہیں۔
آپ کا کیا خیال ہے محمداحمد بھائی اور محب علوی بھائی
 

محمداحمد

لائبریرین
Top