بازار سے مرغی کا گوشت خریدنا ہوتو اِس طرح خریدیں

بہت سے لوگ بازار سے مرغی کا بنا ہوا گوشت خرید لیتےہیں اب آپ کو یہ بھی نہیں معلوم کے مرغی کو ذبح بھی کیا گیا ہے یا نہیں یا مری ہوئی مرغی کا گوشت ہے ۔
اِس کا آسان حل یہ ہے کہ آپ زندہ مرغی کو وزن کروا کر خرید لیں ۔ اور اپنے سامنے اُس کا گوشت بنوائیں ۔ پھر فریج میں فریز کرلیں چھوٹی چھوٹی تھیلیاں بنا لیں بریانی کا گوشت الگ ، بون لیس گوشت الگ اِس سے آپ کو تازہ گوشت مل جائیگا اور حلال بھی انشاء اللہ
 
سید عمران

محفلین
بہت سے لوگ بازار سے مرغی کا بنا ہوا گوشت خرید لیتےہیں اب آپ کو یہ بھی نہیں معلوم کے مرغی کو ذبح بھی کیا گیا ہے یا نہیں یا مری ہوئی مرغی کا گوشت ہے ۔
یہ فتوی نہیں ہے...
وگرنہ یہ شبہ گائے بکرے سب کے گوشت میں پیدا ہوگا کہ ذبح ہوا ہے یا مردہ جانور کا گوشت ہے...
عوام میں بلاوجہ شکوک نہ پھیلائیں!!!
 
صابرہ امین

لائبریرین

اس راکٹ سائنس پر آپ کو ڈھیروں داد۔۔!! اس سے آپ کی فکر کی بلندی کا کافی سے زیادہ اندازہ ہوا۔ :grin:
اب برا مت منا لیجیے گا۔:grin: مری ہوئی مرغی کا پڑھ کر تو یہ سب لکھ دیا۔ :
 
محمداحمد

لائبریرین
اس راکٹ سائنس پر آپ کو ڈھیروں داد۔۔!
صابرہ بہن، اگر آپ گھریلو تراکیب اور ٹوٹکوں کے زمرے میں راکٹ سائنس تلاش کر رہی ہیں، تومعذرت کے ساتھ عرض ہے کہ وہ آپ کو یہاں نہیں ملے گی۔
اس سے آپ کی فکر کی بلندی کا کافی سے زیادہ اندازہ ہوا
اس طرح کے زمروں میں عمومی باتوں کو بنیاد بنا کر فکر کی بلندی کا اندازہ لگانے کی کوشش کرنا ہرگز مناسب نہیں ہیں۔
اب برا مت منا لیجیے گا۔:grin: :

یعنی آپ کو پتہ تھا کہ یہ بات بُری لگنے والی ہے۔ :)

:grin: مری ہوئی مرغی کا پڑھ کر تو یہ سب لکھ دیا۔ :
شرارتیں آپ کی۔ اور الزام مری ہوئی مرغی پر۔ اس سے ہم کیا اندازہ لگائیں۔ :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ فتوی نہیں ہے...
وگرنہ یہ شبہ گائے بکرے سب کے گوشت میں پیدا ہوگا کہ ذبح ہوا ہے یا مردہ جانور کا گوشت ہے...
عوام میں بلاوجہ شکوک نہ پھیلائیں!!!
عمران بھائی۔ آپ کی بات درست ہے۔

لیکن مرغیوں کے معاملے میں یہ کافی زیادہ ہوتا ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک آدمی مختلف جگہوں سے مردہ مرغیاں جمع کرنے اور اُنہیں مختلف دوکانوں اور ہوٹلوں پر پہنچانے کا اعتراف کرتا نظر آ رہا ہے۔
 
شکوک نہیں ہیں میرے سامنے مری ہوئی مرغی کےبورے کا سودا کیا تھا ایک مرغی والے نے ۔
 
عمران بھائی۔ آپ کی بات درست ہے۔

لیکن مرغیوں کے معاملے میں یہ کافی زیادہ ہوتا ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک آدمی مختلف جگہوں سے مردہ مرغیاں جمع کرنے اور اُنہیں مختلف دوکانوں اور ہوٹلوں پر پہنچانے کا اعتراف کرتا نظر آ رہا ہے۔
جتنا ممکن ہو اُتنا تو بچنا ہی چاھئیے ۔
 
عمران بھائی۔ آپ کی بات درست ہے۔

لیکن مرغیوں کے معاملے میں یہ کافی زیادہ ہوتا ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک آدمی مختلف جگہوں سے مردہ مرغیاں جمع کرنے اور اُنہیں مختلف دوکانوں اور ہوٹلوں پر پہنچانے کا اعتراف کرتا نظر آ رہا ہے۔
سوشل میڈیا کی سنسنی خیزی پر اس وقت تک اعتماد مت کیجیے گا جب تک اس کی 110 فیصد سچائی کے ثبوت مہیا نہ ہو جائیں.
 
Top