بازار سے مرغی کا گوشت خریدنا ہوتو اِس طرح خریدیں

صابرہ امین

لائبریرین
احتیاط تو کرنی چاہیے، مجھے قدیر بھائی کی بات میں وزن محسوس ہوتا ہے۔ آج بھی گلیوں بازاروں میں شوارما وغیرہ نہایت سستا مل رہا ہے (ملنا تو چاہیے مگر مرغی کی قیمت دیکھی جائے تو شوارما ایک سو روپے کے لگ بھگ تیار نہیں ہو سکتا ہے)، اس طرح شکوک بڑھ جاتے ہیں۔ بہتر یہی ہے کہ زندہ مرغی کو ہی ذبح کروایا جائے۔
ویسے کراچی میں گھر میں مرغی کا گوشت کئی سالوں سے پکانا چھوڑ دیا تھا۔تقریبات میں بھی پرہیز کی کوشش ہی رہتی تھی۔ بچے البتہ فاسٹ فوڈ میں چکن لے لیا کرتے تھے۔ بات صرف زندہ یا مردہ تک ہی محدود نہیں، ان کی فیڈ کے بارے میں بھی بہت ساری عجیب باتیں عام ہیں۔ بہت سارے صحت کے مسائل انہی فارمی مرغی کی پیداوار ہیں۔ مٹن اور بیف بھی ہر جگہ سے نہیں لیا جا سکتا۔ مٹن ہمیشہ کراچی مٹن ہاؤس سے لیا۔ ان کے یہاں میر پور خاص کے بکروں کا تازہ گوشت دستیاب ہوتاہے۔ بیف امی کے گھر کے پاس سے کہ وہاں سے بھی تازہ اور اچھے جانور کا گوشت مل جاتا تھا۔ اس کے لیے لمبی ڈرائیو کرنی ہوتی تھی مگر صحت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہونا چاہیے۔
 
آخری تدوین:
ویسے کراچی میں گھر میں مرغی کا گوشت کئی سالوں سے پکانا چھوڑ دیا تھا۔تقریبات میں بھی پرہیز کی کوشش ہی رہتی تھی۔ بچے البتہ فاسٹ فوڈ میں چکن لے لیا کرتے تھے۔ بات صرف زندہ یا مردہ تک ہی محدود نہیں، ان کی فیڈ کے بارے میں بھی بہت ساری عجیب باتیں عام ہیں۔ بہت سارے صحت کے مسائل انہی فارمی مرغی کی پیداوار ہیں۔ مٹن اور بیف بھی ہر جگہ سے نہیں لیا جا سکتا۔ مٹن ہمیشہ کراچی مٹن ہاؤس سے لیا۔ ان کے یہاں میر پور خاص کے بکروں کا تازہ گوشت دستیاب ہوتاہے۔ بیف امی کے گھر کے پاس سے کہ وہاں سے بھی تازہ اور اچھے جانور کا گوشت مل جاتا تھا۔ اس کے لیے لمبی ڈرائیو۔ کرنی ہوتی تھی مگر صحت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہونا چاہیے۔
بات کا اختتام اگر کرنا چاہیں تو پھر ساری بات اخلاق پر ختم ہوتی ہے جس کے اخلاق اچھے ہونگے وہ کبھی بھی ایسا کام نہیں کرے گا ۔
 
نظام ہمیشہ اوپر سے چلتا ہے اگر آپ کا افسر ایماندار ہوگا یا آپ کا حکمران ایماندار ہوگا
تو نیچے والی عوام خود با خود درست ہوجائے گی ۔ کیونکہ اُن کی ہمت ہی نہیں ہوگی ۔ جب تک اوپر والا طبقہ شامل نہیں ہوتا تو اِن کی بھی مجال نہیں ہے ۔ کہ یہ لوگ غلط کام کریں۔
 

علی وقار

محفلین
لیکن اگر دعوت وغیرہ کیلئے پکانا ہوتو آپ لوگ کوئی مشورہ دیں اُس کے لئے کیا کرنا چاھئیے ؟
مہمان آ جائیں تو اُن کے لیے بھی خود پکانا چاہیے، اگر تنگیء وقت ہو یا کوئی اور ایشو ہو تو پھر کسی اچھی شہرت کے ریستوران سے کھانا منگوایا جائے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
شکوک نہیں ہیں میرے سامنے مری ہوئی مرغی کےبورے کا سودا کیا تھا ایک مرغی والے نے ۔

یوٹیوب یا فیس بک وغیرہ پر دیکھا چشم دید کیسے ہو سکتا ہے احمد بھائی ... ویوز کے چکر میں لوگوں کو اس سے بھی گھٹیا کام کرتے دیکھا ہے.
 
Top