لاريب اخلاص

لائبریرین
میں تو کہتا ہوں ایسی غلطی کرنے والا پر جرمانہ لگایا جائے اور ابتدا لاریب بہن سے کر دیں۔ اس طرح کچھ اردو محفل کی آمدنی کا سلسلہ بھی چل نکلے گا

نہیں لاریب اخلاص پر جرمانہ کیوں ! اس کی کیا غلطی ؟
ضرور ادا کرتی جرمانہ گر غلطی ہوتی وہ تو محترم سید عاطف علی نے بروقت درستی کر دی ورنہ سر محمد عبدالرؤوف تو لگے تھے غلطی کو اغلاط میں شامل کرنے۔
(میں سوچ رہی تھی اب اردو محفل کے دفتر جانا پڑے گا جرمانہ جمع کروانے)
 
عظیم

محفلین
ظلم یہ ہے کہ اتفاق سے مجھے مشکل الفاظ اور ان کے معنی بہت کم آتے ہیں۔ اس لیے میں تو روشنی نہیں ڈال سکتا!
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ضرور ادا کرتی جرمانہ گر غلطی ہوتی وہ تو محترم سید عاطف علی نے بروقت درستی کر دی ورنہ سر محمد عبدالرؤوف تو لگے تھے غلطی کو اغلاط میں شامل کرنے۔
(میں سوچ رہی تھی اب اردو محفل کے دفتر جانا پڑے گا جرمانہ جمع کروانے)
فکر نہ کریں۔ آپ کو کہیں نہیں جانا پڑے گا۔ جرمانے میں صرف آپ کو ایک عدد کتاب ٹائپ کرنی پڑے گی۔ لیکن اس مرتبہ تو ویسے بھی عاطف بھائی نے آپ کی بچت کرا دی :)
 
محب علوی سر ،دیکھتے ہیں کیا کرتے ہیں لائبریری میں شامل کرتے ہیں یا!!!
نیکی اور پوچھ پوچھ
لائبریری میں شامل کرنا کیا ہوتا ہے، فقط کوئی رضامند ہو تو اسے لکھنے کے لیے ایک دو صفحات سے بھی شروع کر سکتے ہیں اور وہ لائبریری میں شامل ہو جائے گا۔
اسی طرح اگر کوئی کتاب کے پروف میں دلچسپی رکھتا ہو تو اس کے لیے بھی دو تین صفحات سے پروف کو شروع کیا جا سکتا ہے۔
 
سیما علی

یہ ایک بات ہم پہلے بتائے دیتے ہیں کہ وقت ملنے پہ صفحات مکمل ہوں گے دیر ہونے پہ پیشگی معذرت۔
 
Top