عظیم

محفلین
طریقہ تو یہی ہونا چاہیے کہ آہستہ آہستہ مراسلے کیے جائیں۔ مگر میں خود بھی دو تین مراسلے جلدی میں کر گیا ہوں
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
غفور و رحیم ہے تو!
اے اللہ جدائی کی گھڑیاں وہ بھی اپنے پیاروں کی، تو ہم پہ وہ بوجھ نہ ڈال جن کو اٹھانے کی ہم میں سکت نہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
گلبرگ دو فارسی الفاظ سے مل کر بنا ہے !!!!گل جو کہ فارسی زبان کالفظ ہے او ر اس کا مطلب ہے پھول اور برگ کا مطلب شاخ یا ٹہنی کے ہیں اور دونوں لفظوں کو ملا دیاجائے تو اس کے معنی پھول کی پتی کے ہیں۔۔۔۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 

عظیم

محفلین
میں نے تو یہ دیکھا ہے کہ جو سوسائیٹیز یا گلبرگ وغیرہ کا ائیریا ہے اس سے ہٹ کر ہر جگہ ٹریفک اور عوام کا بہت رش ہو گیا ہے۔ دیہات اور آس پاس کے چھوٹے شہروں سے لوگ روزگار کی تلاش میں لاہور کا رخ کر رہے ہیں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
نان خطائی خلیفہ کی ہمیں بہت پسند ہیں عظیم میاں
لاہور کی سوغات ہے جو کراچی میں بے حد مقبول ہے

واہ آپا !!! نان خطائی کی ایجاد کا قصہ یہ ہے کہ نان میں غلطی سے شکر پڑ گئی اور غلطی سے ایک میٹھی چیز خوش ذائقہ بن گئی سو اس کا نام نان خطائی پر گیا ۔
 

عظیم

محفلین
واہ آپا !!! نان خطائی کی ایجاد کا قصہ یہ ہے کہ نان میں غلطی سے شکر پڑ گئی اور غلطی سے ایک میٹھی چیز خوش ذائقہ بن گئی سو اس کا نام نان خطائی پر گیا ۔
ہمارے میٹرک میں اکیڈمی کے استاد وہ ماشاء اللہ تین چار بھائی ہیں ان کا اپنا کام تھا نان خطائی کا۔ محلوں میں چھوٹی موٹی پرچون کی دکانوں پر بیچتے تھے۔ لیکن اتفاق سے کبھی میں نے کھا کر نہیں دیکھی
 
Top