عظیم

محفلین
جو چھوٹی چھوٹی گولیاں ہوتی ہیں۔ اکثر اوقات شیشے کی۔ دیہات میں بچے گلیوں محلوں میں کھیلا کرتے ہیں۔ شاید کبھی دیکھا ہو۔
 
چلیں ہم بتاتے ہیں، انہیں بنٹے بھی کہتے ہیں اور انگریزی میں ماربلز، کچی زمین میں چھوٹا سا گڑھا (چھوٹی پیالی جتنا) کھود کر چند قدم کے فاصلے سے پھینکتے ہیں جو گولیاں گڑھے میں گر گئیں وہ پُگ گئیں، باقی میں سے کسی ایک کا نشانہ لگانے کو کہتی ہے دوسری پارٹی، اگر نشانہ لگ گیا تو ساری گولیاں کھیلنے والے کی ورنہ اگلے کی باری آجاتی ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
حالات جو بیان کئے اوپر۔۔۔ تو سمجھ گئے ہم گولی پلا کی بات کر رہے آپ۔ ہمارے پاس ہیں بنٹے یا ماربلز۔ اردو میں کیا کہتے ہیں انھیں۔
انگوٹھا زمین پر رکھ کر شہادت کی انگلی سے بھی نشانہ باندھ کر مارتے ہیں نا۔ :D
 
سال کا سب سے بڑا،سب سے لمبا دن ۔اب روزانہ ایک ایک منٹ کرکے دن چھوٹے ھوتے جائیں گے۔یہ اس بات کا ثبوت ھے کہ ھر عروج کے بعد زوال ھے۔ اور زوال کے بعد عروج۔
انسان شہرت،دولت اور طاقت میں جتنا بھی اوپر چلا جائے لوٹ کر اسکو نیچے ہی آنا ھے۔اسے قدم قدم کرکے اترنا ھےزینہ زینہ،،،،نیچے اورنیچے حتیٰ کہ زمیں سے بھی نیچے۔
؎ اج مٹی دے اتے بندیا ،کل مٹی دے تھلے۔
 
Top