سیما علی

لائبریرین

خاندان رسول ﷺ کے لہو سے تحریر ہونے والی داستان حریت و ایثار۔اصحاب نے امام عالی مقام کی اقتداء میں ادا کی، بارگاہ خداوندی میں کربلا والے سربسجود تھے۔۔

حضرت ابو ہریرہؓ کا بیان ہے کہ رسول اکرم ﷺ اپنے گھر سے نکل کر ہمارے پاس تشریف لائے۔ آپ کے ساتھ حضرت حسنؓ اور حضرت حسینؓ بھی تھے، ایک آپ ؐ کے ایک کندھے پر اور دوسرے آپ ؐ کے دوسرے کندھے پر تھے اور آپ ؐ کبھی ان سے پیار کرتے اور کبھی اُن سے۔ چنانچہ ایک شخص نے آپ ؐ سے پوچھا: اے اللہ کے رسولﷺ ! کیا آپ کو ان سے محبت ہے؟ آپ ؐ نے فرمایا:’’جس نے اِن سے محبت کی اُس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے اِن سے بغض رکھا اُس نے مجھ سے بغض رکھا‘‘۔ (احمد، ابن مااجہ)
 

سیما علی

لائبریرین
دونوں روایات کو جمع کرتے ہوئے حافظ بن حجر ؓ کہتے ہیں کہ حضرت حسن ؓ آپؐ کی زندگی میں اور حضرت حسینؓ آپ ؐ کے وصال کے بعد آپ ؐ سے مشابہت رکھتے تھے۔ (فتح الباری)۔
اور حضرت انسؓ کا بیان ہے کہ حضرت حسینؓ بن علیؓ رسول اکرمﷺ سے سب سے زیادہ مشابہت رکھتے تھے۔ (بخاری)
 

سیما علی

لائبریرین

ڈر اللہ کا اثاثہ کل ہے ۔۔۔یہ شیطان ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے۔ تم ان سے نہ ڈرو ۔ اگر تم ایمان رکھتے ہو تو صرف مجھ سے ڈرو۔۔۔پروردگار کا فرمانا ہے ۔۔

 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ذکر ہے۔سورۂ آل عمران کی آیت 175۔۔جس میں اللہ تعالی سے ڈرنے کی ترغیب ہے۔
“یہ شیطان ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے۔ تم ان سے نہ ڈرو ۔ اگر تم ایمان رکھتے ہو تو صرف مجھ سے ڈرو۔”
 

سیما علی

لائبریرین
رحمت ہے اللہ کا ڈر و خوف اور بھی عبادت ہے۔۔اس کا تعلق دل کے ساتھ ہے۔ اس عبادت کی تکمیل سے توحید کی تکمیل ہے ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
صائب ہے اُستادِ محترم آپکا فرمایا ہوا۔کیسے مزاج ہیں !نبیلہ بٹیا بہت خوش ہونگی آپ آمد پر ۔سلامت رہیے ۔پروردگار آپ سب کو اپنی امان میں رکھے آمین
 

سیما علی

لائبریرین
ظاہر میں اور دلوں میں فتور رکھنے میں ایسا ہی بھیا۔۔پھر طریقے سے کیسے چلیں ۔۔
السلام علیکم !آپ سب کی خدمت میں۔۔۔۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
طریقے سے چلیں تو کہیں بھی انٹرنیٹ بندکرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ظاہر میں اور دلوں میں فتور رکھنے میں ایسا ہی بھیا۔۔پھر طریقے سے کیسے چلیں ۔۔
السلام علیکم !آپ سب کی خدمت میں۔۔۔۔
عاطف ان دونوں باتوں کی تائید کرتا ہے۔
 
Top