سیما علی

لائبریرین
خبر ملی ہے کہ چھوٹی سی ایک بچی کی وفات ہوگئی کسی جھولے کی وجہ سے۔ وہ پارک ہی انہوں نے بند کردیا جہاں پر 14 اگست کے لئےانتظام تھا۔
ڈر اتنا لگتا ہے بچوں کو لیکر کسی پلے ایریا میں پاؤں پہ لگ جاتا ہے کہیں جان کا نقصان 🥲
 

سیما علی

لائبریرین
ذہن سے کتنے دنوں سے نکل ہی نہیں رہی بات۔ جھولا اونچائی پر تھا اور سیفٹی بیلٹ کھل گئی بچی کی
رکھتے نہیں یہ خیال بچوں کا ۔کسی اور ملک میں ہو تو یہ Damages بھگتے رہیں لیکن قانون ہو اور اس پر عمل نہ ہو یونہی جانوں کا زیاں ہوتا ہے ۔۔/
 

سیما علی

لائبریرین
ضابطہ حیات کی کچھ تشریح ہوجائے۔۔۔مرکب لفظ کے بارے میں فیروزاللغات میں ضابطہ کا مطلب کچھ یوں درج ہے: قاعدہ۔ قانون۔ انتظام۔ بندوبست۔ دستورالعمل۔
حیات عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے زندگی، تو ضابطہ حیات کا مطلب ہوا: زندگی کا دستورالعمل۔ آئین۔ زندگی گزارنے کا قاعدہ۔ زندگی گزارنے کا قانون۔
ضابطہ حیات سے مراد ہے قوانین و ہدایات کا ایک ایسا مجموعہ جو پوری انسانی زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کرے۔۔۔
ایک مسلمان کے نزدیک اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اور زندگی کے تمام شعبوں میں انسان کی مکمل رہنمائی کرتا ہے۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ظاہر داری اسقدر سرائیت کر گئی ہے معاشرے میں کہ غم کی محفل ہو کہ خوشی ہر ایک میں دکھاوا آگیا ہے اور پھر امارت کے دکھاوے کی تو بات ہی الگ ایک زمانہ تھا مجالس میں اسقدر سادگی تھی ۔۔۔۔
 
Top