صابرہ امین

لائبریرین
ڈر ہی رہتا ہے کسی کے گھر اچانک چلے جائیں تو پتہ نہیں ناراض ہی نا ہو جائیں۔۔۔۔
صرف يہى نہىيں فون کرتے ہوئے بھى سوچنا پڑتا کہ لوگ ہمارى طرح ہى مصروف ہوں گے۔۔۔
شائد وبا کے باعث ميل ملاپ کافى کم ہوگيا ہے مگر اس کا فائدہ يہ ہوا کہ سوشم ميڈيا کے توسط سے ايسے خوبصورت لوگوں سے ملنا ہو ا جن سے بصورت ديگر کبھى ملاقات نہ ہوتى۔ اللہ کےہر کام ميں يقينا مصلحت ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ضرورت سے زيادہ طويل سيزن شاديوں کا۔۔ کراچى ميں شادياں زوروں پر۔۔
طریقہ تو درست یہ ہے کہ سادہ نکاح کیا جائے مگر لوگ کہاں ماننے والے! بے تحاشا خرچ کر کے دعوتیں کی جاتی ہیں، اور وائرس بھی پھیلایا جاتا ہے کہ پروٹوکول بالائے طاق رکھ دیا جاتا ہے
 

سیما علی

لائبریرین
طریقہ تو درست یہ ہے کہ سادہ نکاح کیا جائے مگر لوگ کہاں ماننے والے! بے تحاشا خرچ کر کے دعوتیں کی جاتی ہیں، اور وائرس بھی پھیلایا جاتا ہے کہ پروٹوکول بالائے طاق رکھ دیا جاتا ہے
ظرف دیکھیں تو استادِ محترم کہ ہماری ایک جاننے والی نے بیٹی کو ہر چیز جہیز میں دی ایک سلائی مشین نہ دی تو ساس خفا ہو گئیں 🥲🥲🥲🥲
 

سیما علی

لائبریرین
عاطف تائید کرتا ہے ان باتوں کی
غیر ضروری رسومات نے معاشرتی اقدار کو اتنا نقصان پہنچایا ہے اور ہم سب اس میں شامل ہیں ۔ ایک آدھ فی صد لوگ آپکو ملیں گے جو کہتے ہیں کہ ہمیں کچھ نہیں چاہیے صرف آپ نے بیٹی دے دی تو سب کچھ دے دیا ۔۔۔ہمارے بیٹے نے اپنے سسُر سے کہا اور ہم سے بھی کہلوا دیا کہ ہمیں کچھ نہیں چاہیے سوائے آپکی بیٹی کہ ۔اور یہ صرف زبانی نہیں عملی طور پر بھی کرکے دکھایا ۔ہماری ایک دوست اور اُنکے بیٹے نے بھی یہی کیا ۔۔بس سختی سے عمل کی ضرورت ہے ۔ان شاء اللہ بہتری ہوسکتی اگر تھوڑے لوگ بھی اس پر عمل شروع
کریں ۔۔۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
کافی افسوسناک! برطانیہ عجیب ملک ہے اس معاملے میں
گلاسگو سے مانچسٹر اور بریڈ فورڈ سے برمنگھم ہم کئی پاکستانی شادیوں میں شرکت کی اور پاکستان سے زیادہ بُری رسومات دیکھیں پاکستانیوں میں جو 60 سال سے برطانیہ میں مقیم ہونے کے باوجود ذہنی طور پر انتہائی پسماندہ ہیں ۔۔۔۔۔اور اپنی شادیاں برطانیہ کے قانون کے مطابق رجسٹر ہی نہیں کراتے ہیں ۔۔۔
 

عظیم

محفلین
لوگ زیادہ تر شادیاں اس لیے رجسٹر نہیں کراتے کہ خدانخواستہ طلاق وغیرہ کا معاملہ ہو تو جائیداد کا مسئلہ نہ بنے، میرا تو یہی خیال ہے
 

سیما علی

لائبریرین
لوگ زیادہ تر شادیاں اس لیے رجسٹر نہیں کراتے کہ خدانخواستہ طلاق وغیرہ کا معاملہ ہو تو جائیداد کا مسئلہ نہ بنے، میرا تو یہی خیال ہے
مجبوری میں اگر عورت خلع کا مطالبہ کریے تو انکے قانون کے مطابق کچھ دینا نہ پڑ ے عظیم میاں برطانیہ میں بھی خواتین کا استحصال ہوتے دیکھا ہے ان گناہ گار آنکھوں نے ۔۔۔۔۔۔۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
مجبوری میں اگر عورت خلع کا مطالبہ کریے تو انکے قانون کے مطابق کچھ دینا نہ پڑ ے عظیم میاں برطانیہ میں بھی خواتین کا استحصال ہوتے دیکھا ہے ان گناہ گار آنکھوں نے ۔۔۔۔۔۔۔
نہ پوچھيے کيا حال ہے۔ ايک بہت قريبى شادى ہے۔ لڑکے نے جہيز اور فضول رسم و روايات سے منع کيا ہے. تو اب سوچا جا رہا کہ لڑکی کے اکاؤنٹ میں جہيز کے پيسے ڈالے جائيں يا جيولرى کى شکل ميں دے ديے جائيں۔ کيونکہ کوئي نہ کوئى تو طعنہ دے گا۔۔ لڑکى والوں کو کيا کيا سوچنا پڑتا ہے۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
واقعى آج بارش کے بعد کراچى کتنا حسين ہو گيا ہے کہ بيان سے باہر ہے۔۔
ہمارا پیارا کرچی سلامت رہے ۔۔واقعی بٹیا اتنا خوبصورت کراچی اور کراچی والے!!!!! شکر ہے ہم باہر بھی نکلے اور ٹریفک میں پھنسے بھی نہیں یہ تھی پڑی بات ۔۔۔۔۔
بٹیا کی نذر
موسم حسین ہے لیکن تم سا حسین نہیں ہے
 
آخری تدوین:
Top