ای پی اے (EPA) سرٹیفکیٹ- پنجاب میں گاڑیوں کے لیے لازم قرار دیا جانے والا منصوبہ

سید عاطف علی

لائبریرین
یار آپ لوگ کہاں سے اتنا مثبت پن لاتے ہیں۔۔۔ مایوس کیوں نہیں ہو جاتے۔۔۔ کیا چیز آپ کو کچھ اچھا انسانی طریقے سے میرٹ پر ہونے کی امید دلائے رکھتی ہے؟ مجھے بھی بتائیں۔
خبردار !!!
ہم آپ کو ہر گز ہر گز اپنی مردہ ضمیری کو للکارنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔
 

زیک

مسافر
کار انسپیکشن کی کمپنییاں کھولی گئی ہوں گی لاگو کرنے سے پہلے ۔
میرے منہ میں خاک
سچی بات یہ ہے کہ اگر ٹیسٹنگ کا پروگرام صحیح طریقے سے چلایا جائے اور اس سے سموگ کم ہو جائے تو مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں کہ کچھ لوگ ٹیسٹنگ کی کمپنیاں کھول کر پیسے کما لیں گے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ کے خیال میں آپ کے شہر میں سموگ کم کرنے کا حل کیا ہونا چاہیے؟
ای پی اے سسٹم اگر واقعتا چلا تو ایک اچھا پروگرام ہے۔ فی الوقت تو پورا شہر گرد آلود ہے۔۔۔ اور اس سسٹم کی سب سے زیادہ ضرورت میونسپل کی گاڑیوں کو ہی ہے۔۔۔۔ کارخانوں کو شہر سے باہر شفٹ کرنا۔۔۔ لیکن حالات یہ ہے کہ شہر دوسرے شہر سے جا ملے ہیں۔۔۔ شہروں کو منصوبہ بندی سے بڑھایا جانا چاہیے۔۔۔ اس پر سنجیدگی سے کوشش ہونی چاہیے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہی تو ساری بات ہے ۔بہر حال ۔
اب سنا ہے لاہور میں ٹریفک کیمرے سے آٹو میٹک جرمانے بھی ہونے لگے ہیں ٹریفکوایولیشزنز کی پابندی کے لیے ۔
کراچی میں شاید ایسا کچھ نہیں ۔
ہاں وہ چالان تو ہوجاتے ہیں۔۔۔ پھر بند ہوجاتے ہیں۔۔۔ کیوں کہ کیمروں کو تمیز نہیں ہے۔۔۔ وہ ہر گاڑی کا چالان کر دیتے ہیں۔۔ عجب جاہل ہیں۔۔۔
 
Top