ای پی اے (EPA) سرٹیفکیٹ- پنجاب میں گاڑیوں کے لیے لازم قرار دیا جانے والا منصوبہ

نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک تو آج تک میں نے اس زمرے میں شاید کوئی لڑی نہیں بنائی۔۔۔ دوسرا یہ نیا منصوبہ ہے سموگ سے نبٹنے کا۔۔۔۔ یہ تحریر فیس بک پر لگائی تھی۔۔۔ اس لیے کسی کو عام عام سی لگے تو بھی خیر ہے۔۔۔۔ فیس بکی تحریر سمجھیے۔۔۔

ای پی اے (EPA) سرٹیفکیٹ - گاڑیوں کے لیے لازم قرار دیا جانے والا منصوبہ​

حکومت نے سموگ سے بچنے کے لیے جن احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا ہے، اس میں ایک پروگرام ماحولیاتی تحفظاتی ادارے کا تمام گاڑیوں کے لیے ایک ماحولیاتی دوست سرٹیفکیشن کے آغاز کا ہے۔ اس کے تحت دو ہفتوں کے لیے مفت اور بعد ازاں ایک مخصوص رقم کے عوض گاڑی کا معائنہ جدید مشین سے کیا جائے گا۔ فی الحال انہوں نے معیار 1.2 رکھا ہے۔ جن گاڑیوں کا معیاری اسکور اس سے زیادہ ہوگا، موقع پر موجود ماہرین ان کو تجاویز دیں گے۔ ظاہر ہے جیسا کہ پلگ بدلیں وغیرہ وغیرہ۔

سردست یہ اسٹال نما سنٹرز آپ کو اکتیس دسمبر تک کا سرٹیفکیٹ لگا کر دے دیں گے۔ اور ان کے مطابق، ارادہ یہ ہے کہ سڑک کے اوپر کوئی بھی گاڑی اس سرٹیفکیٹ کے بغیر نہ آئے۔ دو ہفتے کے فری سہولت والے وقت میں سے کچھ وقت گزر چکا ہے۔ لہذا اس سہولت سے جلد از جلد فائدہ اٹھائیں اور اپنی گاڑیوں کے لیے سرٹیفکیٹ لیں۔

بظاہر یوں محسوس ہوتا کہ دنیا عجائب روزگار ہے اور حکومت نے پیسے کمانے کا ایک نیا ذریعہ ڈھونڈ لیا ہے۔ لیکن اس سے قطع نظر، سموگ ایک ایسی چیز ہے جس کا تدارک ہونا چاہیے، اور اگر ہم بطور شہری اس میں کسی بھی قسم کا تعاون کر سکتے ہیں، اور ماحول کو بہتر بنانے میں اپنی سواری سے بھی کردار ادا کر سکتے ہیں، تو ہمیں ضرور کرنا چاہیے۔

ایک سٹال لاہور ایمپوریم گیٹ نمبر ایک کے ساتھ ہے، اور دوسرا اڈا پلاٹ پر ہے۔ مزید بھی ہوں گے، لیکن میرے علم میں یہ دو سٹالز ہی ہیں۔

نیرنگ خیال
9 مئی 2025

495286224_1200680668737120_3213301583458435639_n.jpg
 
فرحت کیانی

یہ بہت اچھا قدم ہے۔ اس کی پبلسٹی کیوں نہیں کی جا رہی بھلا؟ لاہور کے علاؤہ باقی شہروں میں کیا بند و بست ہے؟
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
نین بھائی ، کبھی کبھی اچھی خبر بھی سناتے ہیں ۔ :)
کاش ہمارے سیاستدان اوراہلِ اقتدار سطحی اور بچکانہ معاملات کو چھوڑ کر ان اہم مسائل کی طرف توجہ دیں ، ان پر سنجیدہ گفتگو کریں اور ایسی پالیسیاں بنانے پر توجہ دیں ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
گاڑیوں کی ایمیشنز ٹیسٹنگ باقی دنیا میں کافی عرصہ سے ہے۔
یہاں بھی ہر سال گاڑی کے مکمل ہیلتھ ٹیسٹ کے بعد سرٹیفیکیٹ تجدید کروانا ضروری ہے ۔ اور اس میں کاربن ایمیشن وغیرہ بھی شامل ہوتے ہیں اور سب عمومی لوازمات بھی مثلا سائیڈ سلپ ، الائنمنٹ ٹائر کی حالت پینٹ آئل لیکیج وغیرہ۔
اس کو ۔فحص الدوری۔ کہا جاتا ہے۔ یعنی ۔پیریاڈک ایگزامینیشن۔
 
زیک

مسافر

یہاں ہمارے کا اشارہ اوکلاہوما کی طرف بھی ہو سکتا ہے جہاں گاڑیوں کی انسپیکشن نہیں ہوتی
 
زیک

مسافر
یہاں بھی ہر سال گاڑی کے مکمل ہیلتھ ٹیسٹ کے بعد سرٹیفیکیٹ تجدید کروانا ضروری ہے ۔ اور اس میں کاربن ایمیشن وغیرہ بھی شامل ہوتے ہیں اور سب عمومی لوازمات بھی مثلا سائیڈ سلپ ، الائنمنٹ ٹائر کی حالت پینٹ آئل لیکیج وغیرہ۔
اس کو ۔فحص الدوری۔ کہا جاتا ہے۔ یعنی ۔پیریاڈک ایگزامینیشن۔
امریکا میں ہر ریاست میں مختلف شرائط ہیں۔ جارجیا میں تیرہ کاؤنٹیز میں ایمیشن انسپیکشن ہوتی ہے (یعنی ریاست کی آدھی آبادی کو لازم ہے جو اٹلانٹا اور اس کے گردونواح میں رہتی ہے)۔ آجکل کی گاڑیوں میں ڈائگنوسٹک کنکٹر سے ہی چیک کر لیتے ہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
گاڑیوں کی ایمیشنز ٹیسٹنگ باقی دنیا میں کافی عرصہ سے ہے۔

یہ صرف پنجاب میں شروع ہوا ہے یا پورے پاکستان میں؟
گورنمنٹ آف پنجاب کی سائٹ ہے۔۔۔ تو ہونا پورے پنجاب میں چاہیے۔۔۔ تاہم شاید شروع لاہور سے ہو اور آہستہ آہستہ پورے پنجاب میں پھیلے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ بہت اچھا قدم ہے۔ اس کی پبلسٹی کیوں نہیں کی جا رہی بھلا؟ لاہور کے علاؤہ باقی شہروں میں کیا بند و بست ہے؟
پتا نہیں کہ بقیہ شہروں کے کیا حالات ہیں۔۔۔ شاید آہستہ آہستہ۔۔۔ پبلسٹی کا علم نہیں۔۔۔ مریم کی تصویر تو لٹکی ہوئی تھی چاروں طرف۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نین بھائی ، کبھی کبھی اچھی خبر بھی سناتے ہیں ۔ :)
کاش ہمارے سیاستدان اوراہلِ اقتدار سطحی اور بچکانہ معاملات کو چھوڑ کر ان اہم مسائل کی طرف توجہ دیں ، ان پر سنجیدہ گفتگو کریں اور ایسی پالیسیاں بنانے پر توجہ دیں ۔
کیا باتاں کرو ہو۔۔۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہاں بھی ہر سال گاڑی کے مکمل ہیلتھ ٹیسٹ کے بعد سرٹیفیکیٹ تجدید کروانا ضروری ہے ۔ اور اس میں کاربن ایمیشن وغیرہ بھی شامل ہوتے ہیں اور سب عمومی لوازمات بھی مثلا سائیڈ سلپ ، الائنمنٹ ٹائر کی حالت پینٹ آئل لیکیج وغیرہ۔
اس کو ۔فحص الدوری۔ کہا جاتا ہے۔ یعنی ۔پیریاڈک ایگزامینیشن۔
سردست یہ لوگ صرف کاربن ایمیشن ٹیسٹ کر رہے ہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کار انسپیکشن کی کمپنییاں کھولی گئی ہوں گی لاگو کرنے سے پہلے ۔
میرے منہ میں خاک
یہ بات درست ہے۔ موقع پر موجود ٹیسٹ آفیسر نے مجھے بتایا کہ کنٹریکٹس پرائیویٹ کمپنی کو دے دیے گئے ہیں۔۔۔ تاہم نام اس نے نہیں بتایا۔ پوچھنے پر بھی نہیں بتایا۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جب بھی کوئی اچھی خبر آئے یہی اندیشہ رہتا ہےپاکستان کے باے میں ۔ اعتبار اٹھ گیا ہے لوگوں کا ۔
اس میں اعتبار یہی ہے کہ ایسا ہوا ہوگا۔ اور الحمداللہ ایسا ہی ہوگا۔ جب تک یہ شریف یہودی نسل یہاں حکمران ہے۔ مجھے تو ان سے بھلائی کی امید نہیں۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
ای پی اے (EPA) سرٹیفکیٹ - گاڑیوں کے لیے لازم قرار دیا جانے والا منصوبہ​
جیسے کراچی میں کئی دہائیوں قبل ونڈ سکرین پر انجن اور چیسز کے نمبر کا ٹیٹو بنوانا لازم کیا گیا تھا ۔بذریعہ سینڈ بلاسٹنگ ۔یہی کہانی ہو گی ۔
میرے منہ میں پھر خاک
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جیسے کراچی میں کئی دہائیوں قبل ونڈ سکرین پر انجن اور چیسز کے نمبر کا ٹیٹو بنوانا لازم کیا گیا تھا ۔بذریعہ سینڈ بلاسٹنگ ۔یہی کہانی ہو گی ۔
میرے منہ میں پھر خاک
یار آپ لوگ کہاں سے اتنا مثبت پن لاتے ہیں۔۔۔ مایوس کیوں نہیں ہو جاتے۔۔۔ کیا چیز آپ کو کچھ اچھا انسانی طریقے سے میرٹ پر ہونے کی امید دلائے رکھتی ہے؟ مجھے بھی بتائیں۔
 
Top