نیرنگ خیال
لائبریرین
ایک تو آج تک میں نے اس زمرے میں شاید کوئی لڑی نہیں بنائی۔۔۔ دوسرا یہ نیا منصوبہ ہے سموگ سے نبٹنے کا۔۔۔۔ یہ تحریر فیس بک پر لگائی تھی۔۔۔ اس لیے کسی کو عام عام سی لگے تو بھی خیر ہے۔۔۔۔ فیس بکی تحریر سمجھیے۔۔۔
ای پی اے (EPA) سرٹیفکیٹ - گاڑیوں کے لیے لازم قرار دیا جانے والا منصوبہ
حکومت نے سموگ سے بچنے کے لیے جن احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا ہے، اس میں ایک پروگرام ماحولیاتی تحفظاتی ادارے کا تمام گاڑیوں کے لیے ایک ماحولیاتی دوست سرٹیفکیشن کے آغاز کا ہے۔ اس کے تحت دو ہفتوں کے لیے مفت اور بعد ازاں ایک مخصوص رقم کے عوض گاڑی کا معائنہ جدید مشین سے کیا جائے گا۔ فی الحال انہوں نے معیار 1.2 رکھا ہے۔ جن گاڑیوں کا معیاری اسکور اس سے زیادہ ہوگا، موقع پر موجود ماہرین ان کو تجاویز دیں گے۔ ظاہر ہے جیسا کہ پلگ بدلیں وغیرہ وغیرہ۔
سردست یہ اسٹال نما سنٹرز آپ کو اکتیس دسمبر تک کا سرٹیفکیٹ لگا کر دے دیں گے۔ اور ان کے مطابق، ارادہ یہ ہے کہ سڑک کے اوپر کوئی بھی گاڑی اس سرٹیفکیٹ کے بغیر نہ آئے۔ دو ہفتے کے فری سہولت والے وقت میں سے کچھ وقت گزر چکا ہے۔ لہذا اس سہولت سے جلد از جلد فائدہ اٹھائیں اور اپنی گاڑیوں کے لیے سرٹیفکیٹ لیں۔
بظاہر یوں محسوس ہوتا کہ دنیا عجائب روزگار ہے اور حکومت نے پیسے کمانے کا ایک نیا ذریعہ ڈھونڈ لیا ہے۔ لیکن اس سے قطع نظر، سموگ ایک ایسی چیز ہے جس کا تدارک ہونا چاہیے، اور اگر ہم بطور شہری اس میں کسی بھی قسم کا تعاون کر سکتے ہیں، اور ماحول کو بہتر بنانے میں اپنی سواری سے بھی کردار ادا کر سکتے ہیں، تو ہمیں ضرور کرنا چاہیے۔
ایک سٹال لاہور ایمپوریم گیٹ نمبر ایک کے ساتھ ہے، اور دوسرا اڈا پلاٹ پر ہے۔ مزید بھی ہوں گے، لیکن میرے علم میں یہ دو سٹالز ہی ہیں۔
نیرنگ خیال
9 مئی 2025