ایک ملاقات

صائمہ شاہ

محفلین
اب سورج کو کیا روشنی دکھائی جائے. حضور کے اندازِ تحریر کے تو ہم پہلے ہی قتیل ہیں. بہت خوب جھٹ پٹ ملاقات رہی.

فیس بک پر تصویریں اور محفل پر کیفیات تو میں نے بھی ڈالی تھیں. :unsure:

اللہ تعالیٰ جلد از جلد مکمل صحت عطا فرمائے صائمہ بہن کی والدہ محترمہ کو. آمین
شکریہ :)
 
عثمان

محفلین
نازک مزاجی کس سینس میں ؟ :)
یہ کہ لوگ آپ کی فکر ، شخصیت اور رائے پر کیا رائے دیں گے۔
باوجود یہ کہ آپ پراعتماد اور پختہ فکر رکھتی ہیں لیکن آپ کے مزاج کی یہ نزاکت آپ کی سوشل نیٹ ورکنگ میں آپ کے آڑے آتی ہے۔ آپ کے محفل میں تحاریر اور آرا سے ہاتھ کھینچنے کی بھی یہی وجہ ہے۔
واضح رہے یہ محض میرا تاثر ہے جو ظاہر ہے غلط بھی ہوسکتا ہے کہ نیٹ پر کسی کی شخصیت کے متعلق جانکاری ایک حد تک ہی ہوسکتی ہے۔
 
:):):)
اور حقیقت اس کے برعکس ہے مجھے کبھی پرواہ نہیں رہی کہ کوئی کیا سمجھتا ہے اور کیا کہتا ہے :)
محفل سے پیچھے ہٹنے کی وجہ عوام کی جنرل اخلاقیات تھی کہ ہمارے ہاں کمزور ڈری سہمی لڑکی کو بہت اچھا سمجھا جاتا ہے اور سب اس کے بھائی ، چاچے ، مامے بن جاتے ہیں مگر مضبوط عورت سے کیسے ڈیل کرتے ہیں یہ ہمارے مردوں کے لئے اب بھی ایک ان نون سبجیکٹ ہے ۔
ویسے میں نیٹ ورکنگ پر یقین نہیں رکھتی محفل میں چند احباب ایسے ہیں جن کی سوچ کا کوئی نہ کوئی پہلو مجھے اپیل کرتا ہے میرے لئے جینڈر کوئی معنی نہیں رکھتا انسانیت پہلے آتی ہے سو میری اپنی ذات میں ایک حلقہ احباب ہے محفلین کا جس میں آپ سمیت چند اور نام بھی شامل ہیں اور آپ کی طرح ان کے لئے بھی یہ نئی اطلاع ہوگی کہ مجھے تو یہ بتانا بھی ضروری نہیں لگتا کسی کو ۔
:) :)
 
متفق اور زبردست!
 
عثمان

محفلین
:):):)
اور حقیقت اس کے برعکس ہے مجھے کبھی پرواہ نہیں رہی کہ کوئی کیا سمجھتا ہے اور کیا کہتا ہے :)
درست کہ آپ کو اس بات کی پروا نہیں۔ لیکن آپ کو دوسروں کی (سطحی) رائے بہت جلد گراں گزرتی ہے۔ اسی کو میں نے نازک مزاجی سے تعبیر کیا ہے۔ :)
خود میرا اپنے متعلق یہ ماننا ہے کہ میں لوگوں کی آرا کی پروا نہیں کرتا۔ لیکن کوئی ناپختہ اور سطحی رائے سامنے آنے پر میرا موڈ آف ہونے میں دیر بھی نہیں لگتی۔ میرا خیال ہے آپ اس معاملے میں مجھ سے آگے ہیں۔
بہرحال آپ تردید کرتی ہیں تو میں اپنی سابقہ رائے واپس لیتا ہوں۔ :)

محفل سے پیچھے ہٹنے کی وجہ عوام کی جنرل اخلاقیات تھی کہ ہمارے ہاں کمزور ڈری سہمی لڑکی کو بہت اچھا سمجھا جاتا ہے اور سب اس کے بھائی ، چاچے ، مامے بن جاتے ہیں مگر مضبوط عورت سے کیسے ڈیل کرتے ہیں یہ ہمارے مردوں کے لئے اب بھی ایک ان نون سبجیکٹ ہے ۔
درست کہا۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
درست کہ آپ کو اس بات کی پروا نہیں۔ لیکن آپ کو دوسروں کی (سطحی) رائے بہت جلد گراں گزرتی ہے۔ اسی کو میں نے نازک مزاجی سے تعبیر کیا ہے۔ :)
خود میرا اپنے متعلق یہ ماننا ہے کہ میں لوگوں کی آرا کی پروا نہیں کرتا۔ لیکن کوئی ناپختہ اور سطحی رائے سامنے آنے پر میرا موڈ آف ہونے میں دیر بھی نہیں لگتی۔ میرا خیال ہے آپ اس معاملے میں مجھ سے آگے ہیں۔
بہرحال آپ تردید کرتی ہیں تو میں اپنی سابقہ رائے واپس لیتا ہوں۔ :)

درست کہا۔
اس بات سے متفق ہوں عثمان کہ چند لوگ بہت اری ٹیٹ کرنے لگے تھے اور میں بھی اسی انتہا پر ری ایکٹ کرنے لگی تھی جس انتہا پر وہ تھے اور مجھے اسکا احساس رہا اور یہ احساس خود میرے لئے تکلیف دہ تھا کہ میں نے خود کو ان کی انتہا پسندی کے برابر لا کھڑا کیا مگر پھر وہی ازلی بے نیازی عود آئی اور خود کو اس بات سے بھی آزاد کر لیا کہ کوئی کیا کہتا ہے اور کیا فرق پڑتا ہے کسی کے کچھ کہنے سے اور آ پہنچی پھر اسی دشت کی سیاحی میں :)
 
لیکن آپ کو دوسروں کی (سطحی) رائے بہت جلد گراں گزرتی ہے
انتہائی انتہائی معذرت کے ساتھ دخل دے رہا ہوں کہ ملاقات کی لڑی میں اک نئی بحث کھل جائے۔۔۔۔
قبلہ کسی دوسرے کی رائے آپ کو سطحی اس لیے لگی ہو، وہ آپ کے علم و فضل کے معیارات پر پوری نہیں اتری۔ ممکن ہے اس کی سوچ کی حد، ویژن، علم اور معلومات نے اسے یہیں تک سوچنے دیا ہو جس بنیاد پر اس نے رائے دی۔ جو آپ کی رائے میں سطحی کہلائی۔ ایک رائے سطحی کیسے ہوئی؟ آپ کے زاویے سے دیکھنے کی وجہ سے؟؟ اعتراض نہیں ایک خیال آیا تھا سوچا خود کو کلیئر اینڈ کرکٹ کروالوں!
 
(فراز)

محفلین
السلام و علیکم
آج محفل میں پھر اس خیال سے آگیا کہ مجھے احباب کے اصرار پہ لکھنے کا خیال آگیا..
خیر جی میرے پاس نینی کی طرح الفاظ کا ذخیرہ نہیں ہے اور صائمہ شاہ نے دبنگ انداز اپناتے ہوئی لکھا کہ متاثرین ہی احوال لکھیں.. اب سوچ رہا ہوں سیدھا سیدھا ہی لکھ دوں بس سادے انداز میں :)
جیسے کہ سب کو معلوم ہے کہ میں عرصہ دراز سے گوشہ نشین ہوں.. بلکہ.. بازار میں بیٹھا ہوں مگر گوشہ نشیں ہوں اس بات کو نینی خوب جانتا ہے..
کچھ دن پہلے صائمہ شاہ نے نہر کی تصویر فیس بک پہ شیئر کی پتا چل گیا محفل کی دبنگ خاتون لاہور میں ہیں ۔۔ اب اصل میں تو وعدہ یہ تھا کہ میری طرف سے لنچ یا ڈنر ہوگا لیکن دفتری مصروفیات نے جکڑ رکھا ہے پچھلے چند ماہ سے.. اور دل میں خواہش بھی تھی صائمہ شاہ خود کہیں کہ بھئی کہاں ہو.. اور ہوا بھی یوں کہ انہوں نے جس بندے کو کہا یعنی نینی کو.. اس کو میرے حالیہ سب ٹھکانے پتہ ہیں اور اکثر وہ چھاپہ مارنے کا فرض ادا کرتا ہے.. خیر پچھلے اتوار پہلی بار مجھے نینی نے کال کی اور مجھے پتہ لگ گیا کہ صائمہ شاہ جی نے بذریعہ نینی ڈھونڈ نکالا ہے اور مجھے لگا کہ ڈانٹ پڑنی ہے اب لیکن خوشی بھی ہوئی کہ ملاقات کے لیے یاد رکھا.. پہلے نینی کے گھر ملاقات کا ارادہ تھا لیکن پھر دوسرے دن دوپہر کو لنچ کا پروگرام بنا..
خیر جی دوسرے دن نینی کو کہا کہ بھائی مجھے پک کرلینا... لیکن اس کی کال آئی کہ بھائی خود ہی بہنچ جاؤ کیونکہ صائمہ شاہ جانے کے موڈ میں لگ رہی ہیں.. تو میں اپنے حساب سے فٹافٹ پہنچا اور وہاں صائمہ شاہ سے بالمشافہ ملاقات ہوئی اور یہ ضرور کہوں گا بہت کم خواتین کو بارعب حسن عطا ہوتا ہے اور صائمہ شاہ ان بہت کم خواتین میں سے ایک ہیں.. دھیما لہجہ اور دو ٹوک انداز بات کرنے کا.. اور اتنی دھیمی آواز کہ غور کرنا پڑتا کیا کہہ رہی ہیں اور اچھی بات یہ کہ بہت دوستانہ ماحول میں بات چیت ہوئی حالات حاضرہ پہ جس میں مزاح کا عنصر زیادہ تھا جبکہ میں زیادہ تر خاموش رہا جو کہ میری عادت ہے :D ۔۔ اور اللہ تینوں پُچھے نینی.. بیف اسٹیک منگوالیا اور میرے جیسا پینڈا اس کے ساتھ لڑنے لگ گیا جبکہ صائمہ شاہ اور نینی نے بڑے نارمل طریقے سے کھانا ختم کیا اور میرے پسینے چھوٹ گئے:) ۔۔ صائمہ شاہ نے میرے بالوں میں اتری چاندی کے باوجود یہ کہہ دیا کہ میں باباجی بالکل نہیں لگتا جس نینی تھوڑا جیلس ہوا تو اس کو بارہ سال کا منڈا کہنا پڑا.. اور نینی آج تک اس بات پہ پکا ہے کہ وہ بارہ سال کا ہی لگتا ہے :ROFLMAO:۔۔ اور ذرا چشم تصور سے دیکھیں تو ایک بہت بارعب خوبصورت خاتون(صائمہ شاہ) کے ساتھ ایک ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ قسم کا بندہ(نینی) اور ساتھ میں بیچارہ مینجر یا اسسٹنٹ قسم کا شریف انسان(فراز) بیٹھے اور کمپنی سی ای او دونوں کی کلاس لے رہی ہیں لنچ پہ بلاکر :D:D:D لیکن ایسا دیکھنے والوں کو لگتا ہوگا دراصل صائمہ اتنا دھیما بولتی ہیں کہ مجھے اور نینی کو اونچا بولنا پڑا.. پھر صائمہ کی والدہ بہن اور بیٹا آگئے اور بہت اچھا ان سے مل کر خاص طور پہ ماں جی سے مل کر تو بہت ہی اچھا لگا.. اور خاص طور ایک بات کہوں کہ صائمہ بہت اچھی با اخلاق اور فرینڈلی خاتون ہیں ان کی شخصیت میں نفاست اور رعب ہے اسٹائل ہے.. غصہ کہیں بھی نہیں ہے اور یقیناً ان کی دوستی ہمارے لیے بہت فخر اور خوشی کا باعث ہے کیونکہ وہ خود کہتی ہیں کہ وہ ان سے ملتی ہیں جن سے وہ ملنا چاہتی ہیں.. آخر میں آپ کا بہت شکریہ ادا کرنا چاہوں گا صائمہ شاہ کہ آپ نے ہمیں عزت محبت اور اعتماد دیا.. خوش رہیں آباد رہیں..
 
شکریہ فراز جو اتنے شارٹ نوٹس پر ملنے آئے ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
بابا جی نظر نہیں آئی صرف آمد ہوئ اور کھانا کھایا گیا ...پھر ...........ندارد . . . صائمہ صاحبہ کے بھی ریمارکس درکار ہیں . ان کا کیا تاثر رہا اس بلمشافہ ملاقات میں والدہ کی دعا صحت پر آمین ..نیز فراز صاحب بھی کچھ عرض کریں ...چاہے اپنے ملنگانہ سٹائل میں ہی سہی ۔ ۔ :) باقی نیرنگ صاحب کے انداز تحریر کی تو کیا ہی بات ہے ..یہ تو دکان سے دہی لینے کے جانے کے احوال بھی لکھیں تو لوگ محو ہوجائیں ....اتنے لطیف اور باریک نکات تو اس میں بھی مل جائینگے . . . کے بندہ محظوظ ہوئے بغیر نا رہے . . :)
(فراز) ایسے نادیدہ بابے بھی نہیں کہ نظر نہ آئے ہوں۔۔۔۔ :D
صائمہ شاہ کے تاثرات کا انتظار ہے۔۔۔ :)
بہت شکریہ اکمل بھائی۔۔۔۔ ۔آپ کی محبتوں کا مقروض ہوں۔ حوصلہ افزائی پر شکرگزار ہوں۔

کراچی آیئے گا ...تو بتائے گا ... زاہد کی نہاری اور سٹوڈنٹ بریانی پکّی . . . :cool:. ( ملاقات تو پکّی ہی سمجھوں نا اسی لئے اس کا ذکر غیر ضروری سمجھا میں نے :rolleyes:)
یہ ان حسرتوں میں سے ہے جو کبھی پوری ہوں گی۔۔۔ ان شاء اللہ۔۔۔۔ محمداحمد بھائی نے تو کہا ہے آنے سے پہلے بتانا میں گم ہوجاؤں۔۔۔ اور میرے مقروض بھی شاید قرض ادا نہ کرنے کی خاطر غائب ہوجائیں۔۔۔ سو ہم بھی گپت چھاپا ماریں گے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اب سورج کو کیا روشنی دکھائی جائے. حضور کے اندازِ تحریر کے تو ہم پہلے ہی قتیل ہیں. بہت خوب جھٹ پٹ ملاقات رہی.

فیس بک پر تصویریں اور محفل پر کیفیات تو میں نے بھی ڈالی تھیں. :unsure:

اللہ تعالیٰ جلد از جلد مکمل صحت عطا فرمائے صائمہ بہن کی والدہ محترمہ کو. آمین
وہ تو میں نے ابھی تک نہیں دیکھیں۔۔۔ فیس بکی کیفیات و تصاویر۔۔۔۔
شکرگزار ہوں تابش بھائی۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
صائمہ شاہ نے میرے بالوں میں اتری چاندی کے باوجود یہ کہہ دیا کہ میں باباجی بالکل نہیں لگتا جس نینی تھوڑا جیلس ہوا تو اس کو بارہ سال کا منڈا کہنا پڑا.. اور نینی آج تک اس بات پہ پکا ہے کہ وہ بارہ سال کا ہی لگتا ہے :ROFLMAO:۔۔
ہاہاہاہاہااااا۔۔۔۔ شکریہ فراز بھائی۔۔۔ :bighug::bighug::bighug::bighug::bighug:
 
Top