ایک ملاقات

لاریب مرزا

محفلین
ملاقات کے اختصار کا ذکر کس کافر نے کیا ہے؟
صائمہ شاہ کے انداز سے ہم نے خود ہی یہ اندازہ لگایا اور باقی کسر آپ کی سنجیدگی نے نکال دی :)
میں تو اتنا مختصر سا احوال نہیں لکھ سکتا۔۔۔ نہ مجھے اس طرح لکھنا اچھا لگتا ہے۔۔۔ میں تو تفصیلی لکھوں گا۔۔۔۔۔
بہر حال یہ تو محض ایک تاثر تھا جو ہمیں امید ہے کہ آپ کی تحریر سے جاتا رہے گا.. :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اگر سطور کی تعداد خاطر خواہ نہ ہو تو "مضمون" نوکیا 3310 میں پڑھنے کی کوشش کریں۔ :) :) :)
ہاہاہاہاااا۔۔۔ کمال

محض اختصار کے پہلو کا رد کر کے آپ دوسرے مفروضے کو در پردہ تقویت بخش رہے ہیں۔ :) :) :)
دوسری بات میرے سر سے ہی گزر گئی کہ لاریب مرزا نے کیوں کی۔۔۔۔ اس لیے حیرانی کے جھٹکے سے نکلتے وقت لگ گیا۔۔۔اور آپ کو موقع مل گیا۔۔۔ :p

صائمہ شاہ کے انداز سے ہم نے خود ہی یہ اندازہ لگایا اور باقی کسر آپ کی سنجیدگی نے نکال دی :)

بہر حال یہ تو محض ایک تاثر تھا جو ہمیں امید ہے کہ آپ کی تحریر سے جاتا رہے گا.. :)
ہماری سنجیدگی۔۔۔ کیا ہم بغیر سمائلی کے اب مراسلہ بھی نہیں لکھ سکتے۔۔۔ ظالمو۔۔۔۔
صائمہ کا انداز ہی اتنا دھانسو ہے کہ لوگ پہلے ہی ڈر جاتے۔۔۔۔
 
کوئی مجھے بتائے کہ یہ سعود بھائی ہی لکھ رہے ہیں یا کسی دشمن کی چال ہے :unsure:
ہم تو اپنے تجربے کی روشنی میں اس مفروضے کو سرے سے خارج کرنے والے تھے، لیکن پھر آپ کی "مشعل اختصار" نے مزید کچھ لکھنے سے باز رکھا اور ہم نے فقط اظہار اشتباہ پر اکتفا کیا کہ "متاثرین" کو وضاحت کی ترغیب ملے۔ :) :) :)
 
دوسری بات میرے سر سے ہی گزر گئی کہ لاریب مرزا نے کیوں کی۔۔۔۔ اس لیے حیرانی کے جھٹکے سے نکلتے وقت لگ گیا۔۔۔اور آپ کو موقع مل گیا۔۔۔ :p
موقع ملنے والی بات تو آپ کچھ اس انداز میں کہہ گئے جیسے ہم اسی موقع کے انتظار میں سوکھ کر ہاتھی ہوئے جا رہے تھے۔ :) :) :)
 

عثمان

محفلین
پچھلے ہفتے نیرنگ خیال اور باباجی سے ملاقات رہی اس کا احوال متاثرین کی زبانی ہی سنا جائے تو بہتر ہے ۔
ہر محفلین ملاقات کی تفصیل میں احوال کے علاوہ محض اپنے تاثرات ہی بیان کر سکتے ہے۔
اس لیے دونوں طرف کے تاثرات جاننے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ دونوں ملاقاتی احوال اور اپنے تاثرات بیان کریں۔ :)
 

لاریب مرزا

محفلین
دوسری بات میرے سر سے ہی گزر گئی کہ لاریب مرزا نے کیوں کی۔۔۔۔ اس لیے حیرانی کے جھٹکے سے نکلتے وقت لگ گیا۔۔
آپ کی حیرانی کے جھٹکے پہ ہمیں دوگنی حیرت ہو رہی ہے.. بات تو سادہ سی تھی شاید آپ ہی نہیں سمجھ سکے۔۔ صائمہ اپیا نے آپ دونوں کو متاثرین کہا تو ہم نے بھی ملاقات کو خوفناک قرار دے دیا
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر

لاریب مرزا

محفلین
محفل پر ایسا بہترین امپریشن قائم کرنے کی۔
لولز
یہ ان کی اپنی سوچ کا تراشا ہوا بت ہے کیا فرق پڑتا ہے :)

ہمارے نزدیک صائمہ اپیا کی شخصیت کا جو تاثر ہے وہ ہنوز قائم ہے، وہ تاثر کم از کم منفی ہر گز نہیں ہے، یہ بات تو ان کے انداز کو لے کے ہم نے ازراہ مذاق کی تھی :)
 
Top