ایک لمحہ کتنا ہوتا ہے؟

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم،

اکثر ایسا سنا ہے کہ "لمحہ بھر کے لیئے"
بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ آپ کسی کے گھر جائیں تو وہ یہ کہتا ہے کہ "ایک منٹ ابھی آیا" اور پھر شائد آدھے گھنٹے بعد آئے۔

آپکے نزدیک ایک لمحہ کتنا ہوتا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو میری خاتونِ خانہ بھی کہتی ہے آپ پانچ منٹ ٹھہریں اور یہ پانچ منٹ آدھ گھنٹے سے بھی اوپر چلے جاتے ہیں۔
 

میم نون

محفلین
اور آپکے نزدیک ایک لمحہ کتنا ہوتا ہے۔

کچھ عرصہ پہلے اسی موضوع پر کسی سے بات ہو رہی تھی تو اسکا کہنا تھا کہ "ایک لمحہ، ٹریفک کے سگنل کے سبز ہونے اور پچھلی گاڑی کا ہارن مارنے کے درمیانی وقت کو کہتے ہیں" :grin:
 

میم نون

محفلین
کسی کہ لیئے تو پوری زندگی ہی ایک لمحے کی ہوتی ہے۔
اور کبھی ایک لمحہ پوری زندگی ہی بدل دیتا ہے، جیسے کہ "قبول ہے، قبول ہے، قبول ہے" :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا تو اسی لیے “شادی دفتر“ کے چکر پر چکر لگ رہے ہیں۔ کہ جلدی سے “قبول ہے“ کہنے کی نوبت آئے۔
 

میم نون

محفلین
اچھا تو اسی لیے “شادی دفتر“ کے چکر پر چکر لگ رہے ہیں۔ کہ جلدی سے “قبول ہے“ کہنے کی نوبت آئے۔
ناںںںں آپکے شادی دفتر سے تو اللہ بچائے :rolleyes:


اوہوووو!!! لگتا ہے یہ ایک لمحہ آپ کی زندگی میں بھی قیامت ڈھا چکا ہے۔;)
فی الحال تو ایسا کچھ نہیں ہے ;)


مجھے بھی یہی لگتا ہے:rolleyes::)
بس پھر جلدی سے بتا دیں لالہ۔

ارےےے کتنی متجسس ہیں آپ :grin:
 

میم نون

محفلین
وہ تو آپنے فارم بنانے کے بدلے معاف کر دی تھی :confused:
خیر اسکی بات شادی دفتر میں آؤں گا تو وہیں کر لی جائے گی۔

یہاں تو ایک لمحہ کو ڈھونڈ رہا ہوں کہ کتنا ہوتا ہے؟
 

میم نون

محفلین
اگر انسانیت کی تاریخ کا ذکر آئے تو کسی قوم کی سینکڑوں سالوں کی تاریخ یہ کہہ کر ایک لمحے میں ختم کر دی جاتی ہے کہ اس دور میں مشرق سے مغرب تک انکا کوئی ثانی نہیں تھا۔
 

x boy

محفلین
ہر لمحہ قیمتی ہے
ابھی میں آیا پانچ منٹ انتظار کریں 15 منٹ میں آتا ہوں
images
 
Top