ایک غزل پیش خدمت ہے

زندگی اک نصاب ہے با با
عمر بھرکاعذاب ہے بابا


روح میں درد یوں سمویا ہے
روزوشب اضطراب ہے بابا

بے وفا تو چلے ہی جاتے ہیں
تیرا جانا عذاب ہے بابا

تونے ایسا سوال پوچھا ہے
جس کا الجھا جواب ہے بابا

میری آنکھوں میں بس گیا ہے چمن
تیرا چہرا گلاب ہے بابا​
 
بہت عمدہ کلام ہے سلیمان بھائی۔

ویسے آپ اپنے اشعار "میری شاعری" زمرے میں شامل کیا کریں۔ یا ایک زمرہ "اصلاح سخن" نام سے ہے وہاں شامل کیا کریں۔ ان دونوں زمروں کا اپنا اپنا مقصد ہے۔
 

دوست

محفلین
بہت اچھی غزل ہے۔
مجھے اچھی اس لیے بھی لگی کہ ایک بار پھر اس کی تقطیع کرڈالی ہے میں نے۔ چونکہ سلیمان بھائی کو اعتراض کی بجائے خوشی ہوئی تھی اس لیے میں نے سوچا خوشی تھوڑی نہ ہو زیادہ زیادہ ہو۔:grin::grin:
زندگی اک نصاب ہے با با
2 1 2 2 ۔1 2 1 2۔ 2 2
عمر بھرکاعذاب ہے بابا
2 1 2 2۔ 1 2 1 2۔ 2 2
بھائی جی اس کے اراکین بتائیں گے کون کونسے ہیں۔ وزن تو نکل آیا ہے اب جانے میں نے اسے ٹھیک تقسیم کیا ہے یا نہیں۔
آپ پریشان نہ ہوں کہ یہ آپ کے ساتھ ہی کیوں ہورہا ہے بس یونہی دو بار آپ کی غزل ہی سامنے آئی۔ :hatoff:
 

دوست

محفلین
زندگی اک۔ نصاب ہے۔ با با
2 1 2 2 ۔1 2 1 2۔ 2 2
عمر بھرکا۔عذاب ہے ۔بابا
2 1 2 2۔ 1 2 1 2۔ 2 2
روح میں در۔د یوں سمو۔یا ہے
2 1 2 2۔ 1 2 1 2۔ 2 2
روزوشب اض۔طراب ہے۔ بابا
2 1 2 2۔ 1 2 1 2۔ 2 2
بے وفا تو۔ چلے ہی جا۔ تے ہیں
2 1 2 2۔ 1 2 1 2۔ 2 2
تیرا جانا۔ عذاب ہے۔ بابا
2 1 2 2۔ 1 2 1 2۔ 22
تونے ایسا ۔سوال پو۔چھا ہے
2 1 2 2۔ 1 2 1 2۔ 2 2
جس کا الجھا۔ جواب ہے۔ بابا
2 1 2 2۔ 1 2 1 2۔ 2 2
میری آنکھوں۔ میں بس گیا۔ چمن
2 1 2 2۔ 1 2 1 2۔ 1 2
تیرا چہرا۔ گلاب ہے۔ بابا
2 1 2 2۔ 1 2 1 2۔ 2 2
ساری ہوگئی :hatoff:
آخری شعر کا پہلا مصرع وزن میں نہیں آرہا یا میں کہیں غلطی کررہا ہوں‌۔:confused:
 

الف عین

لائبریرین
غزل اچھی ہے اور شاکر۔۔ تم ماشاء اللہ تقطیع کے قابل ہو گئے۔۔
آکری شعر کا پہلا مصرعہ اس لئے تم درست نہیں کر سکے کہ وہ مصرع لکھا ہی صحیح نہیں تھا۔ درست
میری آنکھوں میں بس گیا ہے چمن
ہے۔ اس طرح آخری حصہ ہوگا۔۔۔
ہ (ے گرائی جائے گی)چ۔ 2
من۔ 2
باقی ٹھیک ہے۔
 
جی میرے دوست مجھے بہت خوشی ہو ئی واللہ کیونکہ مجھے کم از کم یہ ھوصلہ تو ہوا کے میں
بن بحرا نہیں ہوں آپ جب یہ کرتے ہو تو اچھا لگتا ہے
کیونکہ لکھنے والے سے پڑھنے والا بہتر ہوتا ہے
 

الف عین

لائبریرین
لکھنے پڑھنے میں تو "ہے چمن" ہی ہوگا، محض تقطیع کر نے میں ’ہ چمن‘ یا ’ہچ من‘ کرنا ہوگا۔
ویسے اطلاعاً عرض ہے کہ میرا نام اعجاز عبید ہے۔ اصل نام اعجاز اختر۔
 

اظفر

محفلین
زندگی اک۔ نصاب ہے۔ با با
2 1 2 2 ۔1 2 1 2۔ 2 2
عمر بھرکا۔عذاب ہے ۔بابا
2 1 2 2۔ 1 2 1 2۔ 2 2
روح میں در۔د یوں سمو۔یا ہے
2 1 2 2۔ 1 2 1 2۔ 2 2
روزوشب اض۔طراب ہے۔ بابا
2 1 2 2۔ 1 2 1 2۔ 2 2
بے وفا تو۔ چلے ہی جا۔ تے ہیں
2 1 2 2۔ 1 2 1 2۔ 2 2
تیرا جانا۔ عذاب ہے۔ بابا
2 1 2 2۔ 1 2 1 2۔ 22
تونے ایسا ۔سوال پو۔چھا ہے
2 1 2 2۔ 1 2 1 2۔ 2 2
جس کا الجھا۔ جواب ہے۔ بابا
2 1 2 2۔ 1 2 1 2۔ 2 2
میری آنکھوں۔ میں بس گیا۔ چمن
2 1 2 2۔ 1 2 1 2۔ 1 2
تیرا چہرا۔ گلاب ہے۔ بابا
2 1 2 2۔ 1 2 1 2۔ 2 2
ساری ہوگئی :hatoff:
آخری شعر کا پہلا مصرع وزن میں نہیں آرہا یا میں کہیں غلطی کررہا ہوں‌۔:confused:
یہ گنتی والی شاعری کیا ہوتی ہے :haha:
 

مغزل

محفلین
سلیمان بھیا خوب غزل ہے واہ ۔ لیکن اتنی پامال زمین ہے کہ نئے مفاہیم پر مبنی اشعار نہیں ہوسکے ،۔
اس زمین میں کوئی 30 غزلیں میں پڑھ چکا ہو ۔ سب کا یہی حال ہے ۔
امید ہے اسی طرح اپنا کلام پیش کرتے رہو گے ۔
والسلام
 

دوست

محفلین
یہ گنتی والی شاعری کیا ہوتی ہے :haha:
گنتی والی شاعری نہیں یہ ردھم کو ظاہر کرنے کا انداز ہے۔ روایتی طور پر 2 1 2 2 کی بجائے اراکین بتائے جاتے ہیں فعلن، فعلان، فاعلاتن، جبکہ اشاری نظام میں ان کو لمبے اور چھوٹے سلیبل کی صورت میں دیکھا جاتا ہے۔ مبتدیوں کے لیے آسانی ہوجاتی ہے اس طرح۔
 
سلیمان بھیا خوب غزل ہے واہ ۔ لیکن اتنی پامال زمین ہے کہ نئے مفاہیم پر مبنی اشعار نہیں ہوسکے ،۔
اس زمین میں کوئی 30 غزلیں میں پڑھ چکا ہو ۔ سب کا یہی حال ہے ۔
امید ہے اسی طرح اپنا کلام پیش کرتے رہو گے ۔
والسلام


زمین کا تو پتہ نہیں لیکن کوشش کی تھی اپنی بساط مطابق لکھ چھوڑا باقی آپ بھائیوں کی ذرہ نوازی ہے ورنہ ہم کس قابل
 

مغزل

محفلین
زمین کا تو پتہ نہیں لیکن کوشش کی تھی اپنی بساط مطابق لکھ چھوڑا باقی آپ بھائیوں کی ذرہ نوازی ہے ورنہ ہم کس قابل

سلیمان بھیا۔
یہ راؤ سکندر علی خاں ’’ جگر مراد آبادی ‘‘ کی زمین ہے ۔ اور اس پر کئی طرحی مشاعرے تو کراچی میں ہوچکے ہیں ۔
 
چلیں کسی کی زمین پر کرائے دار بن کر ہی رہ لیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مغل بھائی آپ کی تمام غزلوں کا کوئی بلاگ
ہے ہے تو کہاں ہے؟
 
Top