ایک غزل پیش خدمت ہے

مغزل

محفلین
چلیں کسی کی زمین پر کرائے دار بن کر ہی رہ لیتے ہیں

لیکن اس کے لیے اہلیت ثابت کرنا پڑتی ہے ۔ فراز نے عموما دوسروں کی زمینیں استعمال کی مگر انہیں اپنا کر رکھ چھوڑا۔
ہاں اگر محض کرائے دار کی حیثیت سے رہیں گے تومیرے خیال میں وقت کا زیاں ہے ۔ کوشش کیجیے اپنی زمینیں خود تخلیق کریں
اگر کسی کی زمین استعمال کرتے ہیں تو ۔ توارد کا دھڑکا لگا رہے گا ۔ دوم یہ کہ آپ کی ذاتی حیثیت کچھ نہ رہے گے ۔اگر غزل کہنی ہی ہے
تو اس زمین کا حق ادا کیجے کم از کم تین شعر تو ہوں جوزمین پر آپ حق جتاتے ہوں یہ نہ ہو اسی گونج میں رہ جائیں ۔

مغل بھائی آپ کی تمام غزلوں کا کوئی بلاگ ہے ، تو کہاں ہے؟

نہیں دوست ایسا کچھ نہیں ۔ میں نے آج تک اپنی کوئی غزل لکھ کر محفوظ نہیں کی ، تو بلاگ کی بات ہی اور ہے ۔
جو یہاں وہاں کسی فورم پر ہوگی تو مل جائے گی ۔ وگرنہ یہ محض مشقِ سخن ہے ابھی شعر کہنا بہت دور ہے میرا۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم سلیمان بھائی اچھی غزل ہے بہت اچھی غزل ہے اس کی بحر تو بحرِ خفیف ہے جو وارث صاحب کی محبوب بحر اور اس کے اراکین
فاعلات مفاعلین فعلن ہیں
کیوں وارث صاحب ٹھیک کہا نے میں نے بابا جانی درست ہے نا
م م مغل بھائی اگر شروع شروع میں دوسروں کی زمین اگر مشق کے لیے استعمال کی جائے تع میرے خیال میں بہتر رہے گا اصل میں ہمارا مطالعہ (ہم سے مراد نئے لکھے والے ہیں) کم ہے اس لے ہم اپنی طرف سے نیا لکھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ زمین پہلے سے ہوتی ہے خیر میرے خیال میں مشق کے لیے کسی کی زمین پر لکھنا اور جب بحروں کے بارے مین کچھ پتہ چل جائے تو پھر اپنی زمین بھی بنائی جا سکتی ہے

ویسے ایک بات ہے مجھے آج تک یہ پتہ نہیں لگا کہ میں نے جو غزلیں لکھی ہے ان میں سے میری اپنی زمین کون سی ہے ہی

سلمیان بھائی جاری رکھے اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے رہے انشاءاللہ جلد ہی آپ بھی اچھے شاعروں کی قطار میں ہونگے انشاءاللہ اس وقت ہمیں بھی یاد رکھنا ایسا نا ہو کہ؟؟
 
مغزل

محفلین
م م مغل بھائی اگر شروع شروع میں دوسروں کی زمین اگر مشق کے لیے استعمال کی جائے تع میرے خیال میں بہتر رہے گا اصل میں ہمارا مطالعہ (ہم سے مراد نئے لکھے والے ہیں) کم ہے اس لے ہم اپنی طرف سے نیا لکھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ زمین پہلے سے ہوتی ہے خیر میرے خیال میں مشق کے لیے کسی کی زمین پر لکھنا اور جب بحروں کے بارے مین کچھ پتہ چل جائے تو پھر اپنی زمین بھی بنائی جا سکتی ہے

شکریہ خرم میرا مطمحِ‌ نظر بھی یہی ہے ۔ ہاں یہ کہ مجھ میں اتنی جرات نہیں کہ از خود کسی کے کلام کو ’’ مشق ‘‘ سے تعبیر کروں ۔والسلام
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شکریہ خرم میرا مطمحِ‌ نظر بھی یہی ہے ۔ ہاں یہ کہ مجھ میں اتنی جرات نہیں کہ از خود کسی کے کلام کو ’’ مشق ‘‘ سے تعبیر کروں ۔والسلام

جزاک اللہ مغل بھائی بہت خوشی ہوئی آپ کی یہ تحریر پڑھ کر اللہ آپ کو خوش رکھے
 
محمد وارث

لائبریرین
اس کی بحر تو بحرِ خفیف ہے جو وارث صاحب کی محبوب بحر اور اس کے اراکین
فاعلات مفاعلین فعلن ہیں
کیوں وارث صاحب ٹھیک کہا نے میں نے بابا جانی درست ہے نا

لا حول و لا قوۃ۔۔۔۔۔۔۔۔

حد ہو گئی خرم صاحب، بحر خفیف کوئی سال ہو گیا شروع کیے ہوئے :) اسکے اراکین ہیں

فاعلاتن مفاعلن فعلن
 
محمد وارث

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

افسوس ہوا سلیمان صاحب آپ کے دادا جان کی وفات کے بارے میں جان کر، اللہ تعالٰی ان کو جنت الفردوس میں جگہ دیں، اور آپ کو اور دیگر لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔ آمین یا رب العالٰمین۔

میں نے تو اپنے دادا جان نہیں دیکھے اور نہ میرے بچوں نے اپنے دادا کو دیکھا ہے لیکن میں نے سنا ضرور ہے کہ دادا پوتے کی محبت بھی ایک "چیزے دیگری" ہوتی ہے، مجھے آپ کے اس کبھی پورا نہ ہونے والے نقصان پر بہت دکھ ہوا ہے!
 
مغزل

محفلین
شین زاد آپ ہم سے رابطہ کیجیے موبائل بھی بند جارہا ہے ۔ ذپ سے رابطہ کریں۔والسلام
 
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

افسوس ہوا سلیمان صاحب آپ کے دادا جان کی وفات کے بارے میں جان کر، اللہ تعالٰی ان کو جنت الفردوس میں جگہ دیں، اور آپ کو اور دیگر لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔ آمین یا رب العالٰمین۔

میں نے تو اپنے دادا جان نہیں دیکھے اور نہ میرے بچوں نے اپنے دادا کو دیکھا ہے لیکن میں نے سنا ضرور ہے کہ دادا پوتے کی محبت بھی ایک "چیزے دیگری" ہوتی ہے، مجھے آپ کے اس کبھی پورا نہ ہونے والے نقصان پر بہت دکھ ہوا ہے!

بس دعا کیجئے گا اللہ میاں ان کی مغفرت فرمائے امین
 
Top