تیسری سالگرہ ایوارڈز 2008 : نتائج کا اعلان

خرم

محفلین
لوجی تمام ایوارڈ یافتگان کو مبارک ہو۔ اب یہ تمام ایوارڈ یافتہ برادران و ہمشیرگان ہم سب کی علیحدہ علیحدہ دعوت کریں۔:)
 

باسم

محفلین
الف عین
شاکر القادری
نبیل
زیک
خاور چودھری
ماورا
شمشاد
م م مغل
محسن حجازی
تعبیر
مہوش علی
محمد کاشف مجید
سب کو بہت بہت مبارکباد
 

ماوراء

محفلین
چلیں میں پہلے اپنے تاثرات لکھتی ہوں۔

پہلا ایوارڈ ملا ہے۔ پسندیدہ فی میل ایوارڈ۔۔۔۔ جب میں نے پہلی بار اس ایوارڈ کے ووٹ دیکھے۔۔ تو میرا منہ ہی کھلا رہ گیا۔ پتہ نہیں جن لوگوں نے ووٹ دیا ہے، کیا سوچ کر دیا ہے۔ :confused: مجھے اس ایوارڈ کی ذرا سی بھی توقع نہیں تھی۔ چلیں اس بارے میں میں کچھ کہہ نہیں سکتی کہ غلط فیصلہ ہے یا درست۔۔۔ لیکن دوسرا ایوارڈ۔۔۔۔ کچن کارنر کا۔۔۔ اس میں اپنا نام میں نے صرف اس لیے دیا تھا کہ اس ایوارڈ کے لیے سارہ اور حجاب دو نام مجھے کم لگے تھے۔ تو اپنا بھی شامل کر لیا۔ اس ایوارڈ کی حقدار میں اپنے آپ کو نہیں سمجھتی۔ میں تو خود حجاب سے اس معاملے میں متاثر ہوں، اور بہت سے کھانے اس سے میں نے سیکھے ہیں۔ اس لیے یہ ایوارڈ مجھے قبول کرتے ہوئے ہچکچاہٹ محسوس ہو رہی ہے۔ اس ایوارڈ کی اصل حقدار "حجاب" ہی ہے۔

 

زیک

مسافر
آپ سب کا بہت شکریہ خاص طور پر ماوراء اور وارث کا جنہوں نے اس سلسلے میں بہت محنت کی۔

ایوارڈ جیتنے والے تمام ارکان کو بہت مبارکباد۔

رہی بات تاثرات کی تو مجھے اپنے ایوارڈ سے زیادہ خوشی اس بات پر ہے کہ بہترین کھیل میں میرا شروع کیا ہوا سلسلہ جیتا ہے اور مجھے حیرت ہے کہ پسندیدہ میل ممبر میں مجھے اتنے ووٹ کیسے مل گئے کہ آخری نمبر آنے سے بچ گیا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ماوراء، ابن سعید اور ان تمام دوستوں کا بہت شکریہ جنہوں نے ان ایوارڈز کا انعقاد کیا اور ان کا بھی شکریہ جنہوں نے اس کی رائے شماری میں اپنے ووٹ ڈالے۔ جیسے ایوارڈ کی گرافکس تیار ہو جائیں گی، انشاءاللہ انہیں باقاعدہ یہاں کے ایوارڈ سسٹم میں شامل کر دیا جائے گا۔
 

تیشہ

محفلین
چلیں میں پہلے اپنے تاثرات لکھتی ہوں۔

پہلا ایوارڈ ملا ہے۔ پسندیدہ فی میل ایوارڈ۔۔۔۔ جب میں نے پہلی بار اس ایوارڈ کے ووٹ دیکھے۔۔ تو میرا منہ ہی کھلا رہ گیا۔ پتہ نہیں جن لوگوں نے ووٹ دیا ہے، کیا سوچ کر دیا ہے۔ :confused: مجھے اس ایوارڈ کی ذرا سی بھی توقع نہیں تھی۔ چلیں اس بارے میں میں کچھ کہہ نہیں سکتی کہ غلط فیصلہ ہے یا درست۔۔۔ لیکن دوسرا ایوارڈ۔۔۔۔ کچن کارنر کا۔۔۔ اس میں اپنا نام میں نے صرف اس لیے دیا تھا کہ اس ایوارڈ کے لیے سارہ اور حجاب دو نام مجھے کم لگے تھے۔ تو اپنا بھی شامل کر لیا۔ اس ایوارڈ کی حقدار میں اپنے آپ کو نہیں سمجھتی۔ میں تو خود حجاب سے اس معاملے میں متاثر ہوں، اور بہت سے کھانے اس سے میں نے سیکھے ہیں۔ اس لیے یہ ایوارڈ مجھے قبول کرتے ہوئے ہچکچاہٹ محسوس ہو رہی ہے۔ اس ایوارڈ کی اصل حقدار "حجاب" ہی ہے۔






ہاں بہت سے ووٹ غلط ہوئے ہیں :lol::lol: جو حقدار تھے انہیں ملنا چاہئیے تھے ، اور کچھ تو لوگوں نے آنکھیں بند کرکے ہی دے دئیے ہیں ، :lol::-P
چلو خیر ، جو ہوا سو ہوا ،
 

تیشہ

محفلین
مگر شاعروں کے حصے کے ووٹ کہاں گئے ۔؟ کون جیتا ہے :confused: انکے نام کدھر کہاں ہیں ایک تو ہر جگہ تھریڈ ہی تھریڈ ہیں کچھ سمجھ ہی نہیں آتا ۔
 

الف عین

لائبریرین
تمام انعام یافتگان کو بہت بہت مبارک ہوں یہ اہم انعامات۔۔۔ بشمول فدوی کے۔۔۔
اور مبارکباد دینے والوں کا بہت بہت شکریہ۔۔۔ آپ سب کا تعاون رہا تبھی تو میں تعاون دینے میں کامیاب ہو سکا!!!!
شاکر بھائی کو بطور خاص مبارک ہو کہ لائف ٹائم میں میری ٹکر تھی ان سے۔۔ لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ شاکر بھائی اردو کتابوں کے پبلشر، شاعر، خطاط، فانٹ ساز، سافٹ وئر میکر، فورم کے مالک۔۔ اور نا معلوم کیا کیا خصوصیات اور ہوں گی جن سے ہم دھیرے دھیرے واقف ہو رہے ہیں۔ یقیناً حق بحقدار رسید۔
 

تعبیر

محفلین
میری طرف سے بھی جب جیتنے والوں کو بہت بہت مبارک باد

ساتھ ہی ان سب کا شکریہ جنہوں نے مجھے ووٹ دیکر جیتوایا :)

باقی بھاشن والا پرچہ گم گیا ہے ہے اس لیے مزید کچھ کہا نہیں جا رہا :grin:

نتیجہ کچھ جگہوں پر امید کے خلاف رہا اسکا افسوس ہے ۔ شمشاد جی تو محفل کے شاہ رخ خان ہیں کہ اس بار بھی سب پرانے ایوارڈ انہی کے پاس گئے۔

اگلی بار کم از کم گپ شپ کا فی میل کے لیے الگ سے ایوارڈ ہو ورنہ ہم لیڈیزکے بارے میں لوگ یہ کہنا اور مثالیں دینا بھول جائینگے کہ وہ زیادہ بولتی ہیں ;)
 

بلال

محفلین
سب جیتنے والوں کو میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو اور جنہوں نے ووٹ دیا تھا اُن کو بھی بہت بہت مبارک ہو کیونکہ اُن کے ووٹ کی وجہ سے ہی یہ لوگ جیتے ہیں۔۔۔۔
اللہ تعالٰی آپ سب کو خوش رکھے۔۔۔آمین
 

فرحت کیانی

لائبریرین

congratulations_graphics_a2.gif

تمام ایوارڈ یافتگان کو میری طرف سے دلی مبارکباد ۔ امید ہے سب لوگ اسی طرح اپنے مخصوص انداز میں محفل کی رونقیں بڑھاتے رہیں گے۔
 

ایم اے راجا

محفلین
الف عین
شاکر القادری
نبیل
زیک
خاور چودھری
ماورا
شمشاد
م م مغل
محسن حجازی
تعبیر
مہوش علی
محمد کاشف مجید
مندرجہ بالا تمام احباب کو دلی مبارک قبول ہو اللہ انہیں ہر امتحان میں کامیاب فرمائے، اور انکی محنت کو ہماری راہ کی روشنی بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔
 

فرذوق احمد

محفلین
تمام جیتننے والے ممبران کو دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتا ہوں ، اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ محفل کی ساتھ اسی طرح دیتے رہیں گے ،،،

اور جو نہیں جیتے وہ جدوجہد جاری رکھیں ،،، شجاعت حسین تو اپنی گھر سے ہار گیا تھا:grin:
 
Top