ایم کیو ایم کی کرایہ دارانہ سیاست

مہوش علی

لائبریرین
مہوش آپ نے میری اس بات کا جواب نہیں دیا ؟
سسٹر زونی،
12 مئی کے واقعات پر اسی محفل میں مفصلا گفتگو ہو چکی ہے اور یقین کریں مجھ اکیلی سے ممکن نہیں ہے کہ ہر دفعہ ہر ہر چیز کا جواب دے سکوں۔ کیا میں آپ سے درخواست کر سکتی ہوں کہ آپ یہ پچھلے تھریڈ ڈھونڈنے کی کوشش کریں اور جب تفصیلا پڑھ لیں اور پھر بھی چیزیں آپ کو کلیئر نہ ہوں تو آپ اسی تھریڈ کو اوپر لا کر سوال پوچھ سکتی ہیں۔

اور طالوت صاحب جو کہہ رہے ہیں کہ میں نے انکے اعتراضات کا جواب نہیں دیا، تو یہ تھریڈ بذات خود شہادت کے لیے کافی ہے کہ کیسے کیسے بے تکے اعتراضات اور بہانے تک بنائے گئے کہ نواز شریف کو فرشتہ ثابت کیا جائے۔ ظاہری بات ہے کہ مجھے کسی فضول بحث برائے بحث میں نہیں الجھنا اور جیسا کہ میں کہتی ہوں کہ انسان ہر کسی کو خوش نہیں کر سکتا اور کچھ تو ایسے ہیں کہ انہیں کبھی خوش نہیں کیا جا سکتا۔
 
مہوش علی

لائبریرین
ممکن ہے نواز شریف نے اپنی ایک فیکٹری بیچ کر تمام ملکی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ کو خرید لیا ہو کہ کسی ایک نے بھی بطور رپورٹنگ ایسی خبر رپورٹ نہیں کی ماسوائے مخالفوں کے بیانات کے ۔۔ اور اتنی تو آپ سمجھدار ہیں کہ اس قسم کے بیانات کی بطور ثبوت کیا حیثیت ہوتی ہے ۔۔
ذرا تلخ لہجہ مگر بار بار پوسٹ 105 کے تذکرے نے مجبور کر دیا ۔۔
وسلام

یہ ہیں وہ بے تکے اعتراضات کہ جنہیں بار بار کر کے جواب مانگا جاتا ہے۔ افسوس کہ ایسے بے تکے اعتراضات کے جوابات صرف بے تکے ہی ہو سکتے ہیں جن سے بات صرف بحث برائے بحث میں ہی الجھنی ہوتی ہے۔
مثال کے طور پر اس بے تکے اعتراض کا جواب ایسا ہی بے تکا ہو سکتا ہے کہ الطاف حسین نے بھی مولانا فضل الرحمان، شیخ رشید، اپنے جانی دشمن اے این پی کے اراکین، رحمان ملک، ۔۔۔۔ "مجھے"۔۔۔۔ اور بی بی سی کی رپورٹ کو، اور دیگر پرنٹ میڈیا میں صحافیوں کو خرید لیا ہے جو کہ نواز شریف کی پنجاب کارڈ کھیلنے پر مذمت کر رہے ہیں۔
میں باز آئی آپ کے ایسے اعتراضات کا جواب دینے سے کہ جس کی کوئی حد نہیں اور پہلے آپ ہر تھریڈ میں میری دلائل کا جواب دینے کی بجائے متحدہ کو کھینج کر بیچ میں لے آتے تھے، اور اب فرقے کو لے کر آنا شروع ہو گئے ہیں۔
از طالوت:
ورنہ ہم یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں گے کہ آپ کے تمام ثبوت اور یہ لمبی لمبی تحریریں بھی تعصب اور فرقہ واریت کے سوا کچھ نہیں ۔۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
وکلاء کی مستقل مزاجی ، میڈیا کہ غیر جاندرانہ کردار کہ جس کی بدلوت عوام کا شعور بیدار ہوا اور پھر اس کہ بعد سول سوسائٹی نے سیاسی جماعتوں کہ ساتھ ملکر جس طرح سے اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچایا ۔ اس واقعے نے پاکستان تو کیا دنیا بھر کی سیاسی تاریخ میں اک نیا باب رقم کردیا مگر موصوف (انھے واہ المعروف پیر الطاف حسین ) کو اور کچھ نہ سوجا تو مصرعہ اندھے کو اندھیرے میں بہت دور کی سوجھی کہ مصداق یہ شوشا چھوڑ دیا کہ اس تحریک کو پنجاب کارڈ کہ زریعے کامیاب کروایا گیا ۔ ۔ ۔ موصوف کہ ہمیشہ کہ بیانوں پر یہ بیان اس لحاظ سے بازی لے گیا کہ ماضی کہ تمام تر بیانات اپنی مضحکہ خیزی کہ ساتھ ساتھ فقط عوام کی حس مزاح کی تسکین کا باعث بنتے تھے مگر اس بار موصوف نے جو شوشا چھوڑا اس میں موصوف کی کسمپرسی مضحکہ خیز حد تک نمایان تھی ۔ ۔ ۔ ۔۔ میں نے اپنے بچپن سے لیکر 18 سال سندھ میں گزارے ہیں میری ساری تعلیم حیدرآباد (لظیف آباد نمبر 6) سندھ سے ہے ۔ ۔ ۔۔یہ بات تو میں انتہائی وثوق سے کہہ سکتا ہوں پاکستان میں بسنے والی تمام اقوام کہ مقابلے میں پنجابیوں میں قوم پرستی کہ جراثیم سب سے کم ہیں ۔ ۔۔ اور جس قوم میں سب سے زیادہ یہ جراثیم ہیں وہ ایم کیو ایم ۔۔ کہیں سے بھی فقط اک صدا جیے مہاجر کی بلند ہوتی تھی کہ اے پی ایم ایس او کہ کارکن ٹڈی دل کی طرح جمع ہوجاتے تھے ۔ ۔ ۔ مگر یہ چیز پنجابیوں میں نے کبھی نہیں دیکھی نہ ہی سندھ میں رہتے ہوئے اور نہ ہی پنجاب میں ۔ ۔ بلکہ سندھ میں سندھی پولیس والے کسی بھی راہ چلتے آدمی سے یہی پوچھتے تھے کیر آئیں ؟ مکڑ آئیں (مہاجر کو کہتے تھے) ماٹو آئیں (ماٹو سندھی کو کہتے تھے) یا ڈگو آئیں (ڈگو پنجابی کو کہتے تھے) ۔ ۔ ۔۔
 
طالوت

محفلین
اور طالوت صاحب جو کہہ رہے ہیں کہ میں نے انکے اعتراضات کا جواب نہیں دیا، تو یہ تھریڈ بذات خود شہادت کے لیے کافی ہے کہ کیسے کیسے بے تکے اعتراضات اور بہانے تک بنائے گئے کہ نواز شریف کو فرشتہ ثابت کیا جائے۔ ظاہری بات ہے کہ مجھے کسی فضول بحث برائے بحث میں نہیں الجھنا اور جیسا کہ میں کہتی ہوں کہ انسان ہر کسی کو خوش نہیں کر سکتا اور کچھ تو ایسے ہیں کہ انہیں کبھی خوش نہیں کیا جا سکتا۔
مگر یہ اعتراض میں اکیلا تو نہیں کر رہا ؟ اور سبھی لوگوں نے کیا ہے ، کہیں تو اقتباس پیش کروں سب کے ؟
جسکا ملک جل رہا ہو ، اور اس پر "محب وطن" تیل چھڑکتے ہوں وہ خوش ہو بھی کیسے سکتا ہے ۔۔
وسلام
 
کونسا پنجاب کارڈ۔۔ اور کونسا ذاتی فائدہ۔۔۔

نواز شریف نے پنجاب کارڈ کھیلا، یہ بات میں تب مانتا اگر نواز شریف صرف عدلیہ کی بحالی پر لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان نہ کرتا بلکہ وہ پنجاب حکومت اسی وقت واپس لیتا اور اپنے آپ پر نااہلی والے فیصلے کو اس وقت ختم کرواتا، گورنر راج ختم کرواتا اور کچھ وزارتیں بھی لے لیتا لیکن اس نے افتحار چودھری کی بحالی پر عوام کی اس طاقت کو گھروں میں بھیج دیا
حالات اس وقت اس پوزیشن میں تھے، حکومت اس قدر ڈری ہوئی اور دباؤ کا شکار تھی کہ وہ کسی بھی شرط پر لانگ مارچ رکوانا قبول کر لیتی
مگر نواز شریف نے اس عظیم عوامی اجتماع کو اپنے کسی مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا، اور حکومت کی یقین دہانی کہ وہ شریف برادران کی نااہلی کے خلاف اپیل کرے گی پر اکتفا کر لیا، حالانکہ حکومت جتنے وعدے کر کے توڑ چکی ہے وہ بالکل ناقابل اعتبار ہو چکی ہے

اور مجھے افسوس ہے ان لوگوں کی عقل پر جو فضل الرحمن جیسے غداروں کے بیانات کی تصدیق کرتے ہیں
جو بی بی سی جیسے متعصب اور اسلام دشمن چینل کی رپورٹوں کو قابل اعتبار جانتے ہیں
 
وجی

یہ بات اب کون سمجھے
 
نبیل

تکنیکی معاون
بھائیو، یہاں بی بی سی کی اسلام دشمنی کا ذکر کہاں سے لے آئے ہو؟ یہاں سب سے زیادہ حوالے بی بی سی کے ہی دیے جاتے ہیں۔ باقی میڈیا کونسا اسلام دوست ہے؟
میری گزارش ہے کہ گفتگو کو موضوع پر ہی رکھیں۔
اگر کسی دوست کے پاس پنجاب کارڈ کھیلنے کا یا سندھ دھرتی کو گالیاں نکالنے کے بارے میں کوئی معلومات ہیں تو برائے مہربانی یہاں فراہم کریں۔
مسلم لیک کی قیادت فرشتہ نہیں ہے۔ ان کا ماضی بھی کافی تاریک ہے۔ اور پنجاب کی سیاست کی تاریخ بھی غداریوں سے بھری ہوئی ہے، لیکن یہ اس دھاگے کا موضوع نہیں ہے۔
 
کاش کہ مہوش علی بھی یہ بات سمجھ سکیں ، کیونکہ ان کے نزدیک پنجاب کارڈ کے استعمال کے مناسب ثبوت ، نواز شریف کو شریف ثابت کرنے کی کوشش ہے جو پہلے سے ہی خاصا "شریف" ہے ۔۔:mad:
(پھر سے نوٹ کر لیں یہ اکیلا میرا مطالبہ نہیں ، آپ قارئین کو گمراہ نہ کریں )
وسلام
 
ہاں بھئی آخر کار نواز شریف ہی کی "شبانہ روز محنت" اور" خلوص نیت" سے عدلیہ آزاد ہو گئی ہے۔ پورے ملک میں صرف وہی تو "محب وطن "سیاستدان ہیں۔ ان میں تو تعصب رتی برابر بھی نہیں ۔ ان ہی کے طفیل اب پاکستان میں دودھ کی نہریں بہنے والی ہیں۔
 
زونی

محفلین
یہ بحث تو کبھی ختم نہیں ہو گی لیکن پروگرام کا وقت محدود ھے اور ہم نے گھر بھی جانا ھے تو دیجئے حامد میر کو اجازت اور دیکھتے رہیئے کیپیٹل ٹاک ، اللہ حافظ ۔

لڑ ‌لڑا کے جیو ! ;)
 
نبیل

تکنیکی معاون
ہاں بھئی آخر کار نواز شریف ہی کی "شبانہ روز محنت" اور" خلوص نیت" سے عدلیہ آزاد ہو گئی ہے۔ پورے ملک میں صرف وہی تو "محب وطن "سیاستدان ہیں۔ ان میں تو تعصب رتی برابر بھی نہیں ۔ ان ہی کے طفیل اب پاکستان میں دودھ کی نہریں بہنے والی ہیں۔
آہم۔۔ شوبی یہ تم کوسنے دینے پر کیوں اتر آئے ہو؟ :(
 
خرم

محفلین
کب ہم شخصیات کے سحر سے آزاد ہو کر اصولوں کی بات کرنا سیکھیں گے؟ آخر ایم کیو ایم اور نون/قاف اور پیپلز پارٹی کے پلے ہے ہی کیا جس پر ان کی تعریف کی جائے یا ان کے لئے لڑا جائے؟
 
باسم

محفلین
سندھ کے قوم پرست راہنماؤں کی طرف سے ایم کیو ایم کی مخالفت
news-02.gif

روزنامہ امت 17 مارچ 2009
اسی دن کے اخبار میں یہ خبر بھی تھی
news-75.gif

روزنامہ امت 17 مارچ 2009
 
زینب

محفلین
مہوش آپ نے میری اس بات کا جواب نہیں دیا ؟

بے فکر رہیں جواب نہیں آئے گا۔۔وہ تو جو 13 مارچ کو وکیلوں کو کراچی ٹول پلازہ پے چھترول ہوئی تو پیر صاحب کی مزمت نہیں آئی شاید وہ ڈنڈے کھانے والے مرد اور عورتیں سندھی نا ہوں ۔۔۔۔۔تب بھی سسٹر کا جواب نہیں آیا وہ تو بس شریفوں ک احتساب کرنے پے ڈٹی ہوئی ہیں:rollingonthefloor:
 
اتنا لمبا جواب لکھا اور پوسٹ نہیں ہو سکا۔

خیر قصہ مختصر اگر آٹھ سالہ جلا وطنی نے نواز شریف کو کچھ عرصہ کے لیے راہ راست دکھا ہی دی ہے تو جب تک وہ غلط راہ پر دوبارہ نہیں چلنا شروع ہو جاتا تب تک پرانے قصوں کو سنبھال رکھنا چاہیے۔
میرا ذاتی خیال ہے کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے کچھ اصول پسند رہے گا جس کی بڑی مثال حکومت پنجاب جانے کے بعد لانگ مارچ میں بھرپور شرکت ہے التبہ حکومت میں آنے کے بعد اصولوں پر چلنا یا کاربند رہنا اصل امتحان ہوتا ہے کیونکہ اسی وقت طاقت اور اختیارات کا لطف اور نشہ محسوس ہوتا ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
نواز شریف نے پنجاب کارڈ کھیلا، یہ بات میں تب مانتا اگر نواز شریف صرف عدلیہ کی بحالی پر لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان نہ کرتا بلکہ وہ پنجاب حکومت اسی وقت واپس لیتا اور اپنے آپ پر نااہلی والے فیصلے کو اس وقت ختم کرواتا، گورنر راج ختم کرواتا اور کچھ وزارتیں بھی لے لیتا لیکن اس نے افتحار چودھری کی بحالی پر عوام کی اس طاقت کو گھروں میں بھیج دیا
حالات اس وقت اس پوزیشن میں تھے، حکومت اس قدر ڈری ہوئی اور دباؤ کا شکار تھی کہ وہ کسی بھی شرط پر لانگ مارچ رکوانا قبول کر لیتی
مگر نواز شریف نے اس عظیم عوامی اجتماع کو اپنے کسی مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا، اور حکومت کی یقین دہانی کہ وہ شریف برادران کی نااہلی کے خلاف اپیل کرے گی پر اکتفا کر لیا، حالانکہ حکومت جتنے وعدے کر کے توڑ چکی ہے وہ بالکل ناقابل اعتبار ہو چکی ہے

اور مجھے افسوس ہے ان لوگوں کی عقل پر جو فضل الرحمن جیسے غداروں کے بیانات کی تصدیق کرتے ہیں
جو بی بی سی جیسے متعصب اور اسلام دشمن چینل کی رپورٹوں کو قابل اعتبار جانتے ہیں

مجھے نہیں علم آپ اب مانتے یا تب مانتے یا کبھی نہیں مانتے۔
میں نے سیدھے سے حقائق بتائے ہیں کہ شریف برادران اور دیگر لیگی رہنما نعرے لگا رہے ہیں کہ"پنجاب کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں" اور "پنجاب پر شب خون مارا گیا ہے" یہ اُس نفرت کا سبب ہیں کہ جس کی بنا پر ایک طرف "جاگ پنجابی جاگ، تیری پگ نوں لگ گئی آگ" کے نعرے لگنا شروع ہو گئے تو دوسری طرف متحدہ، فضل الرحمان اور اے این پی اور پیپلز پارٹی سب نے اس کی مذمت کی ہے اور یقینی طور پر ایسی باتیں کہنا لیگی لیڈروں کی جانب سے بے وقوفی ہے جس کی وجہ سے بس نفرت ہی پھیلی ہے۔ آپ چاہے اب لاکھ یہ نفرت پھیلنے کا انکار کرتے رہیں، مگر ایک دن یہ حقیقت آپ کے سامنے کھڑی ہو گی۔

اور کیا نواز شریف کو واقعی آپ شریف مانتے ہیں؟

تو کیا وجہ ہے کہ نواز شریف نے یہ لانگ مارچ اپنی حکومت گر جانے تک نہیں کیا؟

اور اب جب اپنے منہ سے عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے کہہ رہا ہے کہ اُس کا لانگ مارچ میں اپنا کوئی مفاد نہیں بلکہ اس کا مقصد صرف افتخار چوہدری کی بحالی ہے ۔۔۔۔ تو پھر افتخار چوہدری کی بحالی کے بعد وہ کس طرح لوگوں کو منہ دکھاتا اگر وہ لانگ مارچ ختم نہ کرنے کا اعلان کرتا اور کہتا کہ لانگ مارچ نواز کی پنجاب میں حکومت بن جانے تک جاری رہے گی؟

بہرحال مانیں نہ مانیں اور ان جیسے سیاستدانوں کے ہاتھوں آپ کو بے وقوف بننا ہی ہے تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یہ وہی کرپٹ نواز شریف ہے جس کی اتفاق فاؤنڈریز ضیا الحق کے زمانے میں چمکیں اور اس کے دور میں پاکستان تباہی اور بینک کرپٹ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا [صرف انکی کرپشن کے باعث] اور اس وقت پاکستان کی بچایا تو اُسی مشرف نے آ کر بچایا کہ جسے آج آپ گالیاں اور وطن فروش اور غدار قرار دے رہے ہیں۔

لاکھ سر پٹخ لیں، لاکھ پروپیگنڈہ کر لیں، لاکھ دوسروں کے لب چپ کروا لیں، مگر یہ حقیقت تبدیل ہونے والی نہیں کہ جب نواز لیگ گیا تو پاکستان کا فارن ایکسچینج ڈیرھ سو ملین ڈالر وغیرہ کے قریب ہی رہ گیا تھا اور ڈر تھا کہ پاکستان آج بینک کرپٹ ہوا یا کل ہوا۔۔۔۔۔۔ مگر صدر مشرف نے انہیں مشکل حالات میں گیارہ ستمبر سے پہلے اپنی محنت و لگن سے پاکستان کی معیشت کو سنبھالا اور اسی معیشت کو کسی قسم کی امریکی امداد کے بغیر 3 بلین ڈالر تک لے گیا [نواز شریف کی نسبت 15 گنا زیادہ]۔
کتنا اندھا تعصب ہے لوگوں میں کہ اتنی صاف حقیقت بھی دیکھنے کے قابل نہیں۔
 
زینب

محفلین
اتنا لمبا جواب لکھا اور پوسٹ نہیں ہو سکا۔

خیر قصہ مختصر اگر آٹھ سالہ جلا وطنی نے نواز شریف کو کچھ عرصہ کے لیے راہ راست دکھا ہی دی ہے تو جب تک وہ غلط راہ پر دوبارہ نہیں چلنا شروع ہو جاتا تب تک پرانے قصوں کو سنبھال رکھنا چاہیے۔
میرا ذاتی خیال ہے کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے کچھ اصول پسند رہے گا جس کی بڑی مثال حکومت پنجاب جانے کے بعد لانگ مارچ میں بھرپور شرکت ہے التبہ حکومت میں آنے کے بعد اصولوں پر چلنا یا کاربند رہنا اصل امتحان ہوتا ہے کیونکہ اسی وقت طاقت اور اختیارات کا لطف اور نشہ محسوس ہوتا ہے۔

باقی سب تو ٹھیک ہے یہ یہاں آنے کی اجازت آپ کو کہاں سے ملی اور اگر اجازت مل بھی گئی تھی تو راستہ کس نے بتایا:rollingonthefloor:
 
Top