ایم کیو ایم کی کرایہ دارانہ سیاست

زینب

محفلین
وہ کب سے کراچی میں ہیں یا کتنا عرصہ رہی ہیں ماضی میں اس کے لیے وہ لنک تلاش کرنے گئی ہیں بس آتی ہی ہوں گی تھوڑا انتظار کریں

:rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
مہوش علی

لائبریرین
ایم کیو ایم کے لیے آزادانہ رپورٹنگ کی بات نہ کریں ، لینے کے دینے پڑ جائیں گے ۔۔
وسلام

آپ نے یہ وہ بات کی ہے کہ جس پر نے اخیتار منہ سے انگلش کی وہ مثال نکلی [جسکا اردو ترجمہ یہ ہے کہ] "آپ کچھ کو تو بے وقوف بنس سکتے ہو، مگر سب کو نہیں"

یہ مثال حال ہی میں اس امیج کے ساتھ لکھی ہوئی تھی

image001.gif

میں بذات خود اس تصویر سے متفق نہیں مگر اسکے ساتھ لکھی عبارت کے عالمگیر ہونے پر ضرور سے یقین رکھتی ہوں۔

آپکے اور پاکستانی میڈیا پر موجود رائیٹ ونگ پراپیگنڈہ اینکرز کو دیکھ کر مجھے اس محاورے میں تھوڑی تبدیلی کرنا پڑ رہی ہے اور وہ یہ کہ :" آپ کچھ نہیں بلکہ پروپیگنڈہ کے زور پر بہت سوں کو بے وقوف بنا سکتے ہوِ مگر سب کو پھر بھی نہیں۔"

یہ آج ٹی وی اور جیو ٹی وی کا میڈیا وہ ہے جو کہ دن رات 12 مئی کے بعد صرف اور صرف متحدہ کا اسلحہ دکھا رہا تھا، ون سائیڈڈ رپورٹنگ کر رہا تھا اور یہ نہ بتلاتا تھا کہ متحدہ کی ریلی پر بھی فائرنگ ہوئی ہے اور نہ یہ بتاتا تھا کہ ۱۲ مئی کو مرنے والوں میں آدھے کے قریب متحدہ کے ووٹرز تھے۔
اور یہی میڈیا تھا جب افتخار چوہدری دوسری مرتبہ کراچی گیا اور پورا قافلہ پیپلز پارٹی کی سپورٹ کے بغیر چالیس پچاس کاروں پر ہی مشتمل تھا، تب بھی دن رات ایک ایک سیکنڈ کی کوریج کرتا ہے۔

اس کے بعد بھی یہ مضحکہ خیز دعوی کرنا کہ میڈیا ان پچاس لاکھ پشتونوں اور ڈھائی ہزار پشتون خاندانوں کی بالجبر گھر بدری اور ظلم و ستم پر ایک لفظ بھی نہیں لکھتا تو اسکی وجہ یہ ہے کہ وہ متحدہ سے ڈرا ہوا ہے اور اگر اس نے پشتونوں پر ہونے والے ان مظالم پر ایک بھی رپورٹ دکھا دی تو اُس کی اینٹ کی اینٹ بجا کر رکھ دی جائے گی ورنہ یہ وجہ نہ ہوتی تو میڈیا ان پچاس لاکھ پشتونوں اور ان ڈھائی ہزار پشتون خاندانوں پر ہونے والے مظالم کی ایک ایک جھلک ٹی وی پر دکھاتے۔

تو بھیا، آپ اس پروپیگنڈہ کے زور پر بہت سوں کو بے وقوف بنائے ہوئے ہو، مگر سب کو پھر بھی نہیں بنا سکتے۔

اور میں میڈیا کے متعلق مزید شروع ہو گئی اور آپ کو یاد دلایا کہ کس طرح کراچی میں ہونے والے پشتون مہاجر فسادات کو جیو ٹی وی ڈکار لیے بغیر ہضم کر گیا [کیونکہ وہاں مہاجروں پر ظلم ہوا تھا] اور ساتھ میں آپ لوگوں کو آپ کا رویہ یاد دلا دیا جب پیر صاحب سے بڑے پیر بنے آپ لوگ دعوے [ْٔپیشن گوئیاں] کر رہے تھے کہ عید ختم ہونے دو اور پھر دیکھو متحدہ کیسا بدلہ لیتی ہے وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔۔۔ اور مہاجروں پر ہونے والے اس سارے ظلم پر آخر میں پھر بھی پروپیگنڈہ یہی تھا کہ متھدہ ہی واحد و اکلوتی مجرم ہے۔۔۔۔
تو میں میڈیا اور آپ لوگوں کے رویوں پر ضبط کر گئی۔ آپ مزید مجھے نہ ستائیں۔

مہوش ، کیا میں پوچھنے کی جسارت کر سکتا ہوں کہ آپ کراچی میں کتنے عرصے سے مقیم ہیں یا آپ نے کتنا وقت وہاں گزارا ہے ؟
وسلام

ایسے سوالات اٹھا کر اعتراضات کرنے کی بہت سی کوششیں پہلے بھی کی جاتی رہی ہیں اور پہلے پہل میں یہ سوچ کر انہیں نظر انداز کرنے کی کوشش کرتی ہوں کہ یہ معیار سے اتنے گرے ہوئے سوالات و اعتراضات ہیں کہ انکو کرنے والا شاید خود ہی سوچے سمجھے اور اپنی اصلاح کر لے۔
افسوس کہ کسی بھی کیس میں میری یہ خواہش پوری نہ ہوئی اور ایسے سوالات و اعتراضات کے حوالے سے فتنہ بڑھتا ہی گیا۔

مجھ سے یہ سوال کرنے سے قبل آپ یہ بتائیں کہ آپ اور آپ کی فیملی کو کراچی میں رہتے ہوئے کتنا عرصہ ہوا ہے کہ آپ کو کراچی کی لاکھوں لوگ نظر نہیں آتے جو کہ گورنمنٹ فورسز سے اتنی ماریں کھانے کے باوجود پلٹ پلٹ کر ہر ہر الیکشن میں [رینجرز کی بندوقوں تلے ہونے والے الیکشنز میں بھی] متحدہ کو ووٹ دیتے ہیں اور الطاف حسین کو اپنا قائد مانتے ہیں؟ میری حیثیت پوچھنے سے قبل آپ اپنی حیثیت کا تعین کریں کہ ان لاکھوں لوگوں کے سامنے کہ جو کہ کراچی میں اُس وقت سے ہیں جب آپ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے تو ان کے سامنے آپکی کیا حیثیت ہے؟

یہ دنیا سمٹ رہی ہے اور فاصلے بے معنی ہو رہے ہیں۔ جو کچھ کراچی میں ہوتا ہے وہ اسی وقت لائیو ٹی وی اور اگلے دن اخبارات میں آیا ہوتا ہے۔ بس انسان کو انصاف پسند اور کھلے و صاف ضمیر کا مالک ہونا چاہیے کہ وہ دونوں فریقین کے بیانات کو پڑھے، غور کرے اور اگر پورے پاکستان کے میڈیا پر ایک فریق کا قبضہ ہے اور وہ دوسرے فریق کے خلاف پروپیگنڈہ میں مصروف ہے تو سوچے سمجھے اور اس جھوٹے پروپیگنڈوں کی زد میں آئے بغیر فیصلہ کرے۔ اگر میڈیا سارے جرائم و مسائل کا ذمہ دار صرف متحدہ کو ٹہرائے اور باقی کہے پشتونوں کے پاس کوئی اسلحہ نہیں، لیاری میں کوئی اسلحہ نہیں، سندھیوں نے اندرون سندھ کوئی ظلم نہیں کیا، جماعت اسلامی کراچی میں فرشتہ صفت کردار کی مالک ہے، پولیس اور رینجرز نے کوئی ماورائے عدالت قتل نہیں کیے ہیں، مرکزی حکومتوں اور ایجنسیز نے کوئی حقیقی بنا کر قتل و خون کے بازار گرم کیے ہیں کہ جس پر بقیہ قوم نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔۔۔۔۔ تو بات پھر وہی ہے کہ آپ پرپیگنڈہ سے شاید بہت سوں کو بے وقوف بنا لو، مگر سب کو پھر بھی نہیں۔
 
طالوت

محفلین
ایسے سوالات اٹھا کر اعتراضات کرنے کی بہت سی کوششیں پہلے بھی کی جاتی رہی ہیں اور پہلے پہل میں یہ سوچ کر انہیں نظر انداز کرنے کی کوشش کرتی ہوں کہ یہ معیار سے اتنے گرے ہوئے سوالات و اعتراضات ہیں کہ انکو کرنے والا شاید خود ہی سوچے سمجھے اور اپنی اصلاح کر لے۔
افسوس کہ کسی بھی کیس میں میری یہ خواہش پوری نہ ہوئی اور ایسے سوالات و اعتراضات کے حوالے سے فتنہ بڑھتا ہی گیا۔

مجھ سے یہ سوال کرنے سے قبل آپ یہ بتائیں کہ آپ اور آپ کی فیملی کو کراچی میں رہتے ہوئے کتنا عرصہ ہوا ہے کہ آپ کو کراچی کی لاکھوں لوگ نظر نہیں آتے جو کہ گورنمنٹ فورسز سے اتنی ماریں کھانے کے باوجود پلٹ پلٹ کر ہر ہر الیکشن میں [رینجرز کی بندوقوں تلے ہونے والے الیکشنز میں بھی] متحدہ کو ووٹ دیتے ہیں اور الطاف حسین کو اپنا قائد مانتے ہیں؟ میری حیثیت پوچھنے سے قبل آپ اپنی حیثیت کا تعین کریں کہ ان لاکھوں لوگوں کے سامنے کہ جو کہ کراچی میں اُس وقت سے ہیں جب آپ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے تو ان کے سامنے آپکی کیا حیثیت ہے؟
ویسے تو عام طور پر آپ افلاطون و لقمان حکیم بننے کی کوشش کرتیں ہیں مگر اس بار تو آپ نے کمال ہی کر دیا۔
آپ نے تو ایک چھوٹے سے سوال کو اتنا پست گرا ہوا اور نہ جانے کیا کیا کہہ دیا ۔۔ اس پر اسقدر سطریں ضائع کرنے کی ضرورت کیونکر محسوس ہوئی :rolleyes: ۔۔
بہرحال سادہ سا سوال تھا کہ آپ کو کتنا عرصہ ہوا کہ آپ کراچی کا براہ راست مشاہدہ کر رہی ہیں یا کر چکیں ؟ اسے آپ نے حیثیت اور نہ جانے کیا کیا جو آپ کے دماغ میں آیا لکھ دیا ۔۔ میں کراچی میں کتنے عرصے سے ہوں یا میرا خاندان کتنے عرصے سے ہے اس بات کا ذکر اس محفل پر اسی قسم کے دھاگوں میں کئی بار کر چکا ہوں ۔۔ اب آپ کے لیے دوبارہ گوش گزار کر دیتا ہوں

میں 1990 سے کراچی میں ہوں ، میرے والد اور کئی ایک عزیز ستر کی دہائی کے مختلف وقتوں میں آئے ، میرے والد محترم غالبا 75/76 میں کراچی آئے ۔۔ اب یقیننا آپ بھی میری بات کا جواب دینا پسند کریں گی ۔۔

لیجیے میں نے اپنی حیثیت کا تعین کر دیا ، اب ذرا آپ بھی کریں ، مگر خدارا ایسا تعین کیجیے گا جو حقیقت پر مبنی ہو کہیں "جاگ پنجابی جاگ" کے ثبوتوں جیسا نہ ہو ۔۔۔۔ ورنہ فتنہ مزید بھی بڑھ سکتا ہے ۔۔۔۔

وسلام
 
طالوت

محفلین
کہ ۱۲ مئی کو مرنے والوں میں آدھے کے قریب متحدہ کے ووٹرز تھے۔

اور یہی میڈیا تھا جب افتخار چوہدری دوسری مرتبہ کراچی گیا اور پورا قافلہ پیپلز پارٹی کی سپورٹ کے بغیر چالیس پچاس کاروں پر ہی مشتمل تھا، تب بھی دن رات ایک ایک سیکنڈ کی کوریج کرتا ہے۔

تو بھیا، آپ اس پروپیگنڈہ کے زور پر بہت سوں کو بے وقوف بنائے ہوئے ہو، مگر سب کو پھر بھی نہیں بنا سکتے۔

تو میں میڈیا اور آپ لوگوں کے رویوں پر ضبط کر گئی۔ آپ مزید مجھے نہ ستائیں۔

بےشک ساری دنیا کو بےوقوف نہیں بنایا جا سکتا مگر جن کا ہونا طے ہو ان کو بھی نہیں بنایا جا سکتا ۔۔

ہم تو آپ کو ہرگز نہیں ستاتے آپ خود ہی چلی آتی ہیں اپنی بےسروپا باتوں کے ساتھ ۔۔

بہرحال وہ مرنے والے آدھے متحدہ کے ووٹرز تھے (جو متحدہ مخالف جماعتوں کی ریلیوں میں شریک تھے) ، اس لطیفے پر ہنسنے کو جی چاہ رہا ہے ۔۔ بلکہ قہقہے لگانے کو ۔۔ ۔۔
:happy:
:)
:laughing:
:rollingonthefloor:
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
وسلام
 
راشد احمد

محفلین
مہوش بہن
میں کافی دنوں سے آپ کی پوسٹیں پڑھ رہا ہوں۔ اس میں مجھے ایم کیو ایم کی حمایت زیادہ اور مسلم لیگ ن کی مخالفت زیادہ نظر آرہی ہے۔

لندن والے پیر صاحب کی زیادہ حمایت کیوں کررہی ہیں؟ آپ کا تعلق اس پیر صاحب کی جماعت سے ہوگا۔

پ زیادہ اس بات پرزور دے رہی ہیں کہ ایم کیو ایم ہی پاک صاف ہے۔ مسلم لیگ ن سب سے گندی جماعت ہے۔

ویسے لندن والے پیر صاحب کبھی کہتے ہیں کہ سندھ دھرتی کے خلاف سازش ہورہی ہےاور ہروقت سندھ کی باتیں کرتے ہیں۔پتہ نہیں کیا کیا بونگیاں مارتے ہیں۔ ان کے درس روز ہی میڈیا پرپڑھنے کو ملتے رہتے ہیں
 
زینب

محفلین
مجھے تو الطاف کی تقریریں سن کے ہنسی ہی اتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اف اللہ کیا کیا بونگیاں مارتا ہے اور کیا سٹائل ہے بولنے کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔واہ واہ
 
شمشاد

لائبریرین
وہ بھی ڈنڈے کے زور پر آئے ہوئے ہوتے ہیں۔ معلوم ہے ناں اگر مجمعے میں نا گئے اور حاضری نہ لگوائی تو کل کیا ہو گا؟
 
Top