ایمرجنسی کی آمد؟

فرید احمد

محفلین
آن لائن اخبارات پر بھی چینل کی طرح پابندی آگئی ہے کیا ؟
وہ روزنامہ اسلام کھلتا نہیں ؟
جنگ کھول کر دیکھتا ہوں !
 
باسم

محفلین
اس سے پہلے کہ میرا گلہ گھونٹ دیا جائے
دوسری جانب صدر جنرل پرویز مشرف کی زیر صدارت اہم اجلاس بھی ہوا جس میں صدر مشرف کے قریبی رفقاء ،قانونی مشیر اور اہم وفاقی وزراء نے شرکت کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ قبائلی علاقوں میں بگڑتی ہوئی صورتحال کی بنیاد پر ملک میں غیر معمولی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اب پتہ چل گیا ہوگا یہ ڈراما کیوں رچایا گیا اور حالات کون خراب کرنا چاہتا تھا
 
باسم

محفلین
ummat_news-03112007-21.gif
 
ظفری

لائبریرین
کل میں‌ نے ایک تجزیہ لکھا تھا مگر اپنی کاہلی کے سبب یہاں پوسٹ نہیں‌کر سکا ۔۔۔ اس میں یہی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ملک میں خانہ جنگی کے آثار پیدا کر دیئے گئے ہیں ۔ اور مارشل لاء کسی اور شکل میں مثلا ً ایمرجینسی کے صورت میں کچھ دنوں میں نافذ کردیا جائے گا ۔ جیسا کہ یہ کہا کہ پوسٹ نہیں کرسکا ۔ سو آج صبح اٹھا تو یہاں جیو پر پہلی خبر ہی یہ دیکھی کہ پی سی او نافذ کردیا گیا ہے ۔ مگر یہاں یہ بھی کہتا چلوں کہ حالات اب اور خراب ہونگے ۔ اللہ پاکستان پر رحم کرے ۔
 
ماوراء

محفلین
٭ بے نظیر کا جہاز کراچی میں لینڈ کر گیا ہے۔

٭ انکل مشرف کا آج رات قوم سے خطاب متوقع۔

٭ عبدالحمید ڈوگر نئے چیف جسٹس
 
قسیم حیدر

محفلین
اب اللہ کے سوا کوئی سہارا نظر نہیں آتا۔ اتنی لاقانونیت؟ بیوروکریسی چیف جسٹس سے تنگ پڑ چکی تھی۔ دو دن پہلے سزاؤں کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا اس سے سارے چور ڈرے ہوئے تھے۔ اب سب کی راہ صاف ہو گئی۔ مفاہمتی آرڈینینس کی ضرورت ہے نہ اختلافی نوٹ کی۔ جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔ جنگل کا قانون۔ روم جلے گا اور نیرو بانسری بجائے گا۔ اللہ ہی رحم کرے۔
 
ظفری

لائبریرین
نہیں ، بی بی کے ساتھ شریفوں ( نواز شریف ) جیسا برتاؤ نہیں ہو گا۔

میں نہیں سمجھتا کہ بینظیر کے ساتھ مختلف سلوک ہوگا کہ بینظیر کی ضرورت مشرف کو ایمرجینسی کے نفاذ سے پہلے کی تھی ۔ اب صورتحال یکسر مخلتف ہے ۔ اب مشرف کو ہر معاملہ پی سی او کے تحت ہی نمٹانا ہے ۔ میں نہیں سمجھتا کہ بینظیر اس پی سی او میں کہیں فٹ ہونگیں ۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ اب بینظیر پاکستان بھی نہ آئیں ۔
 
دوست

محفلین
بےنظیر اگر عوامی تحریک شروع کردے تو اس کے پچھلے سارے گناہ معاف ہوجائیں گے۔ چیف جسٹس کی جبری ریٹائرمنٹ‌ اب بھی وہی شکل اختیار کرسکتی ہے جو شکل اس نے نو مارچ کے ریفرنس کے بعد اختیار کی تھی۔ ذرا سی ہمت کی ضرورت ہے۔
 
فرید احمد

محفلین
ساڑھے دس بجے طیارہ اترنے والا تھا ، معلوم نہیں کیا ہوا ؟
بی بی سی ہندی ریڈیوں کا صحافی ' ساچر ' کچھ واضح نہیں بتایا ۔
 
چند لوگ ایسا سماں پیدا کردیتے ہیں کہ پتہ نہیں کیا ہو گیا۔ اور رونا دھونا شروع۔ صاحبو۔ وہ عناصر جو "خود ساختہ" شریعت لاکر پاکستان پر دنیا بھر کا حملہ کروانا چاہتے ہیں، ان کے علاج کے دس طریقے ہیں اور ان میں سے ایک ہے ایمرجینسی۔

شکر ہے کہ پاکستان میں قانون کی بالا تری ہے۔
 
فرید احمد

محفلین
خرد کا نام جنوں ، جنوں کا نام خرد !

اب تک جمہوریت صحیح اسلام کی محافظ تھی ، اب بیچارہ اسلام ایمرجنسی کی حفاظت میں دے دیا گیا !

قانون کی بالاتری بھی خوب !

ملک کے حالیہ چیف جسٹس اور ان کے سات رفقاء اس ایمرجنسی کو غلط کہا گیا ۔

کیا صحیح ؟

فاروق صاحب کسی آیت سے اس ایمرجنسی کا حوالہ دے دیں ، تا کہ آپ کا فریضہ پورا ہو جائے ۔

بے نظیر کو کہ دیں کہ واپس نہ آئیں ، ورنہ دس میں سے یہ پہلا نسخہ بے کار جائے گا ۔

میرے خیال سے موجودہ صورت حال مشرف نے شریعت کے خوف سے پیدا کی ہے ، اس بات پر ایک نیا دھاگہ کھول کر ہفوات درج کرنا شروع کر دیں ، پہلے کوئی کہ چکا ہے کہ ہیروشیما پر بم گرانے والا بھی ملا ہونے کی بات کہی جانی ہی سمجھو ۔

ایمر جنسی میں کسی کو اپنی گرفتاری پر مقدمہ یا وکیل سے ملنے کا اختیار نہیں ۔
عدالت کو حکام کے خلاف فیصٌلہ کرنے کا اختیار نہیں ۔
یہ ہے شریعت کے خلاف آپ کی اسلامی ایمرجنسی کا ایک چھوٹا سا جز ۔

خیر چھوڑیے ، ہم تو انڈیا میں ہے، اور خدا کا شکر ہے کہ ہمیں نہ ملا سے شکایت ہے نہ مسٹر سے کوئی چڑ ۔ یہاں تو دونوں شانہ بہ شانہ ہے
 
فرید احمد

محفلین
پی پی پی نے ابھی تک ایمر جنسی ہر بیان دینے کو بی بی کے آنے ہر موقوف کر رکھا ہے ! ! !‌
پی پی پی جمہوری پارٹی ہے یا کچھ اور ؟
 
قیصرانی

لائبریرین
خرد کا نام جنوں ، جنوں کا نام خرد !

اب تک جمہوریت صحیح اسلام کی محافظ تھی ، اب بیچارہ اسلام ایمرجنسی کی حفاظت میں دے دیا گیا !

قانون کی بالاتری بھی خوب !

ملک کے حالیہ چیف جسٹس اور ان کے سات رفقاء اس ایمرجنسی کو غلط کہا گیا ۔

کیا صحیح ؟

فاروق صاحب کسی آیت سے اس ایمرجنسی کا حوالہ دے دیں ، تا کہ آپ کا فریضہ پورا ہو جائے ۔

بے نظیر کو کہ دیں کہ واپس نہ آئیں ، ورنہ دس میں سے یہ پہلا نسخہ بے کار جائے گا ۔

میرے خیال سے موجودہ صورت حال مشرف نے شریعت کے خوف سے پیدا کی ہے ، اس بات پر ایک نیا دھاگہ کھول کر ہفوات درج کرنا شروع کر دیں ، پہلے کوئی کہ چکا ہے کہ ہیروشیما پر بم گرانے والا بھی ملا ہونے کی بات کہی جانی ہی سمجھو ۔

ایمر جنسی میں کسی کو اپنی گرفتاری پر مقدمہ یا وکیل سے ملنے کا اختیار نہیں ۔
عدالت کو حکام کے خلاف فیصٌلہ کرنے کا اختیار نہیں ۔
یہ ہے شریعت کے خلاف آپ کی اسلامی ایمرجنسی کا ایک چھوٹا سا جز ۔

خیر چھوڑیے ، ہم تو انڈیا میں ہے، اور خدا کا شکر ہے کہ ہمیں نہ ملا سے شکایت ہے نہ مسٹر سے کوئی چڑ ۔ یہاں تو دونوں شانہ بہ شانہ ہے
محترم کچھ روشنی بیسٹ بیکری کیس اور کچھ مزید بچی کھچی روشنی چند روز قبل ہونے والے فیصلے پر بھی ڈالتے جائیں
 
باسم

محفلین
ملک بچانے کی فکر کی جائے ،ایسی صورتحال کبھی نہیں دیکھی، نواز شریف
کراچی . . . . نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک بحران سے دوچار ہے ،سب کو ملکر ملک بچانے کی فکر کرنی چاہئے ، اس صورتحال کی نہ کوئی ملک میں حمایت کر سکتا ہے اور نہ ہی باہر سے کوئی حمایت کر ے گا موجودہ حالات میں انتخابات کی بات کرنا گناہ ہے کیونکہ اس وقت سب سے زیادہ اہم ملک کو بچانا ہے ۔ عوام پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججوں پر اعتماد نہیں کر یں گے۔ نواز شریف نے کہا کہ پم سب کو غیرآئینی اقدام کے خلاف اٹھ کھڑ ا ہو نا چاہئے کیونکہ بعد میں اٹھنے کا وقت نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک کو نقصان پہنچا تو اس کے ہم سب ذمہ دار ہو ں گے۔
اور میں کہتا ہوں
یہ کیسی آئین کی بالا دستی ہے کہ آئین کے محافظ کو سپریم کورٹ سے باہر نکال پھینکا گیا
 
ماوراء

محفلین
٭ بے نظیر کا ائیرپورٹ پر شاندار استقبال۔
- کارکنان کی ایک بہت بڑی تعداد استقبال کے لیے ائیر پورٹ پر موجود۔

٭ انکل مشرف کا پونے بارہ بجے قوم سے خطاب۔
 
Top