ایمرجنسی کی آمد؟

ساجداقبال

محفلین
ایوان صدر اسلام آباد میں صدر جنرل پرویز مشرف کی زیرصدارت اجلاس جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر قانون زاہد حامد، وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ، سیکریٹری داخلہ کمال شاہ اور انٹیلی جنس حکام کے علاوہ حکومت کے قانونی مشیر بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں ملک کی عمومی صورتحال اور امکانات پر غور کیا جارہا ہے۔دریں اثناء ذرائع کے دارلحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
جنگ آن لائن

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اہم سرکاری عمارتوں اور مقامات پر حفاظتی اقدامات سخت کردیے گئے ہیں اور اس ضمن میں پنجاب سے اضافی فورس طلب کرلی گئی ہے۔

ملک میں امن و امان کی صورت حال پر غور کرنے کے لیے ایوان صدر میں ایک اہم اجلاس بھی جاری ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور صدر جنرل پرویز مشرف کے قریبی ساتھیوں نے شرکت کی۔

اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کو ڈپلومیٹک انکلیو کے باہر واقع سفارت خانوں پر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ عوامی مقامات پر بھی پولیس اہلکاروں کو سادہ کپڑوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب کانسٹیبلری کے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو اسلام آباد رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس ضمن میں جب پنجاب پولیس کے انسپکڑ جنرل احمد نسیم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے نہ اس اطلاع کی تصدیق کی اور نہ ہی تردید۔ تاہم انہوں نے کہا کہ صوبے کی پولیس کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے اسلام آباد بھیجا جا سکتا ہے۔
بی بی سی اردو
اس سے پہلے کہ ٹرپل ون بریگیڈ کی آمد ہو، میں چلوں گا گھر۔
 
11-3-2007_21074_1.gif
 
پاکستان میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی - یورو رپورٹ (بی بی سی اردو: پاکستان )

پاکستان میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ملک میں ٹی وی چینلوں کی نشریات بند ہیں اور حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں اور اس ضمن میں اسلام آباد میں پنجاب سے اضافی فورس طلب کرلی گئی ہے۔
پاکستان کے فوجی صدر جنرل پرویز مشرف نے بطور آرمی چیف عبوری آئینی حکم جاری کرتے ہوئے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ریاستی ٹی وی چینل ’پی ٹی وی‘ کے مطابق جنرل پرویز مشرف نے حکم جاری کردیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ چار روز سے ایمرجنسی یا مارشل لاء کے نفاذ کی باتیں تواتر کے ساتھ ہوتی رہی ہیں اور ان افواہوں میں تیزی آج اس وقت نظر آئی جب ایوان صدر میں جنرل پرویز مشرف کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں حکومت کے قانونی مشیروں نے بھی شرکت کی اور اطلاعات کے مطابق جنرل پرویز مشرف کے صدارتی انتخاب کو خلاف آئین قرار دیے جانے کی صورت میں متبادل انتظامات کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

ایمرجنسی کے نفاذ سے پہلے ملک بھر میں نجی ٹی وی چینلوں کی نشریات بند کردی گئی تھیں۔

اس سے قبل ملک میں امن و امان کی صورت حال پر غور کرنے کے لیے ایوان صدر میں ایک اہم اجلاس بھی ہوا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور صدر جنرل پرویز مشرف کے قریبی ساتھیوں نے شرکت کی۔

اسلام آباد پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کو ڈپلومیٹک انکلیو کے باہر واقع سفارت خانوں پر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ عوامی مقامات پر بھی پولیس اہلکاروں کو سادہ کپڑوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب کانسٹیبلری کے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو اسلام آباد رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس ضمن میں جب پنجاب پولیس کے انسپکڑ جنرل احمد نسیم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے نہ اس اطلاع کی تصدیق کی اور نہ ہی تردید۔ تاہم انہوں نے کہا کہ صوبے کی پولیس کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے اسلام آباد بھیجا جا سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بریکنگ نیوز: آٹھ رکنی عدالتی بنچ نے نیا پی سی او کالعدم قرار دے دیا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
موبائل فون جام کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ابھی صرف موبی لنک کا نمبر چل رہا ہے۔ لیکن اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ کب تک چلتا رہے گا۔
لگتا ہے کہ پاکستان کا باقی دنیا سے انٹرنیٹ کا رابطہ بھی منقطع کر دیا جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
چیف جسٹس افتخار چوہدری کو یہ کہہ کر سپریم کورٹ سے نکال دیا ہے کہ آپ کی خدمات اب درکار نہیں ہیں۔
 

ساجداقبال

محفلین
نہ کریں نبیل بھائی۔۔۔۔اسوقت چل تو رہے ہیں۔ شاید زیادہ لوگ ایک دوسرے کو کال کر رہے ہیں۔ میں تو اسوقت کولیگ کو کال کر رہا ہوں، سب ٹھیک ہے۔ محب نے کچھ دیر پہلے کال کی۔
 

دوست

محفلین
ایمرجنسی تو لگ گئی۔ باقی صبح پتا لگے گا کیا کیا ہوا ہے۔ موبائل فون تو ابھی چل رہا ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
صبح کیوں۔ اس تیز رفتار دور میں اب اخبار کا انتظار تو نہیں کیا جا سکتا۔ کچھ ہی دیر میں چٹا بٹا سامنے آ جائیگا۔
 

ساجداقبال

محفلین
یہاں میں نے ادھر ادھر نظر دواڑائی ہے تو سڑکوں پر پولیس پھیلی ہوئی ہے۔ سامنے پی ٹی وی والے چینل بدل بدل کر چیک کر رہے ہیں(شاید اپنی خبر کا اعتبار نہیں). ;)
 

ساجداقبال

محفلین
اسلام آباد . . . . ملک بھرمیں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور نیا پی سی جاری کرد یا گیا ہے ۔چیف آف آرمی اسٹاف نے اعلان نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کر اعلان کر دیا ہے اور 1973 کا آئین معطل کر دیا گیا ہے جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے ۔سپریم کورٹ کی عمارت میں فوج داخل ہو گئی اور جسٹس افتخار محمد چوہدری سے کہا گیا کہ حکومت کو ان کی مزید خدمات درکار نہیں اور ان کا عمارت سے باہر نکال دیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ کیلئے آج شام چھ بجے سے عملدرآمد شروع ہو جائے گا ۔ایمر جنسی کے نفاذ کے بعد صدر کو غیر معمولی اختیارات حاصل ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں صدر جنرل پرویز مشرف کا آج رات قوم سے خطاب کابھی امکان ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق وفاقی کابینہ کا اجلا س آج شام سات بجے تک اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں صدر جنرل پرویز کی زیر صدارت اجلاس جاری ہوا ۔ادھر کر اچی میں گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلا س بھی ہورہا ہے جس میں مشیر داخلہ ،آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز شریک ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گونر ہاؤ س کے عملے کو تا حکم ثانی دفتر میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔دوسری جانب پشاور کینٹ ایریا میں ملٹری پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ،لاہور اور کراچی میں نجی ٹی وی چینلز کی نشریات بند کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔اسلام آباد ، لاہور اور کر اچی کے بعض علاقوں میں نجی ٹی وی چینلز کی نشریا ت بند کر دی گئی ہیں۔دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا ہے۔جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے مارشل لاء یا ایمرجنسی کے نفاذ کی سخت مزاحمت کی جاے گی ۔اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ کسی بھی ماورائے عدالت آئین کے اقدام کی سخت مخالفت کی جائے ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں سیکورٹی کومزید ہائی الرٹ کردیا گیا اور وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو حساس اور اہم مقامات پر سیکورٹی کو مزیدسخت کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں خودکش حملوں کے خطرے کے باعث سیکورٹی اداروں کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔
 
سپریم کورٹ نے ملک میں ایمرجنسی کو غیر قانونی قرار دے کر چیف آف آرمی سٹاف کے حکم نامے کو معطل کر دیا۔ چیف جسٹس سمیت 8 ججوں کا پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار - اردو پوائنٹ
 
Top