ایشیا کپ 2018 نامہ وقت اور تبصرے

سروش

محفلین
asiacup.jpg
 
جی بھیا غور تو کیا ہے مگر ہم بہت کند ذہن ہیں سمجھ ہی نہیں آ رہا ہمارے ،اس لیے سوال کر ڈالا ۔
یہ اگلے مرحلے کے میچز ہیں، جن کے لیے اوپر والے میچز کے نتائج کی بنیاد پر ٹیمز کوالیفائی کریں گی۔ اور جب تک پہلے میچز نہیں ہو جاتے، ان میچز کی ٹیم معلوم نہیں ہو سکتیں۔
 
یہ اگلے مرحلے کے میچز ہیں، جن کے لیے اوپر والے میچز کے نتائج کی بنیاد پر ٹیمز کوالیفائی کریں گی۔ اور جب تک پہلے میچز نہیں ہو جاتے، ان میچز کی ٹیم معلوم نہیں ہو سکتیں۔
اچھا اچھا اب سمجھ آ گئی بھیا ،آپ کا بہت شکریہ ۔(y)
مطلب 15 ستمبر کے میچ کا فتح جو ہو گا وہ 16 ستمبر کو پاکستان سے میچ کھیلے گا ۔:cowboy1:
 
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کےلئے 16 رکنی اسکواڈ کااعلان کردیا ہے،کپتانی کے فرائض سرفراز احمد ہی سرانجام دیں گے۔
ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں میڈیا پریس میں کیا ،اس موقع پر انضمام الحق کا کہناتھاکہ محمد حفیظ کا کیرئر ابھی ختم نہیں ہوا وہ بدستور ورلڈ کپ کیلئے 20سے22 کرکٹرز کے پول میں موجود ہیں۔
انضمام الحق کا کہنا تھاکہ عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے جس کی بنیاد پر انہیں منتخب نہیں کیا گیا،اسکواڈ میں 6 فاسٹ بولر رکھےگئے ہیں جن میں جنید خان، عثمان شنواری ، شاہین شاہ آفریدی ،شاداب خان، حسن علی ، محمد عامر شامل ہیں۔
ابتدائی کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق ، شان مسعود ، بابر اعظم ٹیم کاحصہ ہوں گے جبکہ مڈل آرڈر میں شعیب ملک،آصف علی ، حارث سہیل کو رکھا گیا ہے۔شاداب خان، محمد نواز ، فہیم اشرف کو بطور آل راؤنڈر رکھا گیا ہے۔
 

حسیب

محفلین
اچھا اچھا اب سمجھ آ گئی بھیا ،آپ کا بہت شکریہ ۔(y)
مطلب 15 ستمبر کے میچ کا فتح جو ہو گا وہ 16 ستمبر کو پاکستان سے میچ کھیلے گا ۔:cowboy1:
ایشیا کپ کا کوالیفائنگ راونڈ ہو رہا ہے جس میں سے ایک ٹیم کوالیفائی کرے گی
Asia Cup Qualifiers Table - 2018 - ESPN
یو اے ای، ہانگ کانگ اور عمان میں سے کوئی ایک ٹیم کوالیفائی کرے گی،
ایشیا کپ میں دو گروپ بنائے گئے ہیں۔ ایک گروپ میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان ہیں، دوسرے میں پاکستان، انڈیا اور ایک کوالیفائی کرنے والی ٹیم ہو گی۔ پندرہ ستمبر سے لے کر بیس ستمبر تک کے میچز گروپ راؤنڈ کے ہوں گے۔ دونوں گروپس میں سے دو دو ٹیمیں اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ اکیس ستمبر سے لے کر چھبیس ستمبر کے میچز دوسرے راؤنڈ کے ہیں۔ اب جب تک پہلے راونڈ کے میچز مکمل نہ ہوں دوسرے راؤنڈ کی ٹیموں کا پتا نہیں چل سکتا اس لیے ٹی بی سی لکھا ہوا ہے
 
Top