ایس ایم ایس کا غیر قانونی استعمال بند نہ ہوا تو سروس بند کردی جائے گی

زین

لائبریرین
ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے امور داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ ایس ایم ایس کا غیر قانونی استعمال بند نہ ہوا تو یہ سروس بند کردی جائے گی۔



حکومت دہشت گردی اور قانون شکنی روک تو نہیں روک سکتی لیکن پابندیاں لگانے میں‌بڑی ماہر ہے ۔
 

arifkarim

معطل
زین بھائی اسکا ٹائٹل کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا۔ اسکو دوبارہ پڑھیں: ایس ایم ایس کا غیر قانونی استعمال بند ہوا تو سروس بند کردی جائے گی :)
 

بلال

محفلین
ہماری حکومت کا کوئی جواب نہیں۔ کل کو کہیں گے کہ اگر آٹے کی سمگلنگ بند نہ ہوئی تو آٹا ہی بند کر دیں گے۔ ویسے شکر کرو یہ نہیں کہا کہ اگر ایس ایم ایس کا غیر قانونی استعمال بند نہ ہوا تو ڈبل سواری پر پابندی لگا دیں گے۔۔۔
 

arifkarim

معطل
ہاہہاہا، آجکل زرداری کیخلاف جو "غیر قانونی " ایس ایم ایس چل رہے ہیں انکو بند کرنے کی ایک ناکام دھمکی ہے!
 

فخرنوید

محفلین
زرداری کی تعر یف کرنے سے یہ رحمان ملک کیوں جیلس ہو رہا ہے۔لوگ رحمان ملک کی تعریف بھی تو نہیں کرتے ہیں نا ایس ایم ایس کے زریعے۔ کسی کی تعریف کرنا کونسا غیر قانونی کام ہے۔ اظہار خیال کا ہر کسی کو حق ہے۔ پابندی لگانے کی بجائے عوام میں اپنی شناخت پیدا کرے۔
 

فرخ

محفلین
ہاہہاہا، آجکل زرداری کیخلاف جو "غیر قانونی " ایس ایم ایس چل رہے ہیں انکو بند کرنے کی ایک ناکام دھمکی ہے!

چلو اسی بہانے لوگو ای میل استعمال کرنا سیکھیں‌گے اور پھر۔۔۔۔۔۔۔:grin:



رحمان ملک ای میل پر پابندی کا اعلان کریں گے۔ :eek:
 
رحمان ملک جی ایسے شوشے چھوڑتے ہین جس سے ملک کو کوئی فائدہ ہونہ ہو ان کی ذات کو ضررور فائدہ ہوتا ہے۔
کسی موبائل کمپنی نے ان کی بات نہیں مانی ہوگی۔ اسی لیے یہ شوشا آیا ہو گا۔ا
 

مغزل

محفلین
صورتحال کچھ یوں ہے کہ:

ہوا ہی ایسی چلی ہے ہر ایک سوچتا ہے
تمام شہر جلے ایک میرا گھر نہ جلے
(نسیم صادق)
 
مشیر برائے امور داخلہ رحمن ملک یہ کہنا تو بھول گئے کہ فون کا ل کا غیر قانونی استعمال بند نہ ہوا تو یہ سروس بند کردی جائے گی۔

ہا ہا ہا

اس کو کہتے ہیں
It happened only in Pakistan
 
Top