ایس ایم ایس کا غیر قانونی استعمال بند نہ ہوا تو سروس بند کردی جائے گی

دوست

محفلین
یار اس ایس ایم ایس نے تو بس گند ہی مچا دیا ہے۔ لوگ فضول سارا سار دن اپنا وقت اس پر ضائع کرتے ہیں۔ حالانکہ اس کا مثبت استعمال ہونا چاہیے تھا۔ ہے بھی لیکن منفی استعمال زیادہ ہے۔ خاص طور پر نوجوانوں میں نیٹ کے بعد اب موبائل چیٹ نے زور پکڑ لیا ہے۔
 

زینب

محفلین
ایک سروے کے مطابق اس غریب ملک کے عوام ایشا میں تیسرے نمبر پر ہیں ایس ایم ایس کرنے وہ بھی سارے کے سارے فالتو ایک بھی کام کا نہیں ویلے بندے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

خورشیدآزاد

محفلین
مجھے کل ہی ایک بور ایس ایم ایس ملا تو میں نے بیجھنے والے سے کہا کیوں فضول میں پیسے ذائع کردیئے؟ اسکا جواب تھا اسے بھی کسی دوست نے بیجھا تھا تو اسنے آگے بیجھ دیا۔ یہ کیا تک ہےبھئی

ایس ایم ایس تھا، دل برائے فروخت - قیمت ایک مسکراہٹ
 

فرخ

محفلین
بات یہ ہے کہ ہم لوگ کسی بھی ٹیکنالوجی کے صحیح یا غلط استعمال کیوجہ سے اس ٹیکنالوجی کو برا بھلا کہنا شروع کر دیتے ہیں۔
اب ایس ایم ایس سروس تو ایک سہولت ہے ۔ اسکا غلط اور صحیح استعمال کا تعلق انسانوں‌پر ہے۔ اب جیسا انسان،ویسا اسکا استعمال اور سلوک ہوگا۔
یہ بالکل ٹھیک بات ہے کہ ہمارے ہاں اس ٹیکنالوجی کا بہت غلط استعمال ہوتاہے، مگر یہ کوئی انوکھی بات نہیں، ایسا دنیا کے تقریبا تمام ان ممالک میں‌ہوتا ہے جہاں یہ ٹیکنالوجی مہیا کی گئی ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ ہم لوگو کی اپنی ذھنیت کیا ہے؟ اور جو سراسر ہماری تربیت و تعلیم کی عکاس ہوتی ہے۔ یہ ہم ہی ہیں‌جو کسی بھی چیز کا غلط اور صحیح استعمال کرتے ہیں‌اور یہی بات ظاہر کرتی ہے کہ ہم لوگ کتنے سلجھے ہوئے یا الجھے ہوئے ہیں۔

میں سمجھتا ہوں، ٹیکنالوجی وغیرہ پر اعتراض کرنے سے پہلے ہمیں‌اپنے آپ کے بارے میں‌سوچنا چاہیئے کہ ہم خود کیا ہیں؟ اور اگر خود کو ٹھیک کرنا شروع کر دیں،اور پتا نہیں اور کتنے مسائل کر حل نکال لیں گے
 

راشد احمد

محفلین
موبائل فون کمپنیوں کی اصل کمائی ایس ایم ایس ہی ہے۔ ایک شخص ایس ایم ایس بھیجتا ہے تو اس ایس ایم ایس کو کئی فارورڈ کردیتے ہیں۔ اگر ایس ایم ایس سروس بندکردی جائے تو موبائل کمپنیاں فارغ ہوجائیں گی۔

آج کل کچھ اسلامی ایس ایم ایس بھیجے جاتے ہیں کہ یہ ایس ایم ایس مزید لوگوں کو بھیجیں۔ آپ کو خوش خبری ملے گی۔
 

ابو کاشان

محفلین
میرے خیال میں تو یہ سیریل ایس ایم ایس موبائل کمپنی والے ہی بھیجتے ہیں اس تاکید کے ساتھ کہ 20 لوگوں کو بھیجنے سے آج رات خوشخبری ملے گی اور لوگ باگ آگے بڑھاتے جاتے ہیں۔ میرا ایک دوست کتنے دنون سے اس خوشخبری کا متنظر ہے میں اسے کہتا ہوں کہ ۔۔۔
خیر جانے دیں۔
 

زینب

محفلین
یہاں تو ایس ایم ایس کا استعمال تب کیا جاتا ہے جب کسی بہت ضروری کام کے لیے کسی بندے کو کوئی پیغام دینا ہو اور ٹائم ایسا ہو کہ لگے اگلا بندہ سو رہا ہو گا۔۔۔جیسے لیٹ نائٹ یا صبح سویرے تو ایسے میں ایس ایم ایس کر دیا جاتا ہے فضول کے فارورڈ ایس ایم ایس کا تو کسی کے پاس ٹائم ہی نہیں‌ہے
 

زینب

محفلین
اور کیا 5 روپے میں 100 ایس ایم ایس فری بھئی پھر ایسا تو ہو گی ہی۔۔۔۔۔ویلے لوگ فالتو کام
 

فرخ

محفلین
بھئی صرف پاکستان نہیں، بلکہ ہندوستان میں‌بھی کچھ ایسا ہی حال ہے بلکہ کافی ایس ایم ایس کیا سائٹس زیادہ تر انڈین لوگوں کی بنائی ہوئی ہیں۔
اور عین ممکن ہے کہ ایسا دوسرے ممالک جہاں‌ لوگوں کے پاس ایسا ہی فارغ وقت ہو ، میں‌بھی لوگ ایس ایم ایس فارورڈ کرتے ہوں
 

فرخ

محفلین
پاکستان میں کونسی کم سائیٹس ہیں جہاں سے آپ مفت میں ایس ایم ایس کر سکتے ہیں۔
میرا مطلب ایس ایم ایس کرنے والی سائٹس نہیں، بلکہ وہ سائٹس جہاں آ پکو ایس ایم ایس کا خزانہ مل جائیگا اور وہ آپ کاپی کرکے لوگوں کو فارورڈ کر سکتے ہیں۔
اور میں نے یہ بھی لکھا تھا کہ:
بھئی صرف پاکستان نہیں،
۔۔
یعنی پاکستان بھی اور ہندوستان بھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
بجا فرمایا آپ نے۔ وہ بھی بہت ساری سائیٹس ہیں جہاں پر بقول آپ کے ایس ایم ایس کا "خزانہ پڑا ہوا ہے۔" اور وہ بجائے کم ہونے کے روز بروز بڑھتا ہی جا رہا ہے۔
 

گرائیں

محفلین
فضول ایس ایم ایس ایک طرف، میری اور میرے دوستوں کی ساری بات چیت ایس ایم ایس پر ہوتی ہے۔ کال تو تب جب بھائی بہنوں سے دوسرے ملک، میرا مطلب کراچی ، بات کرنی ہو۔ ورنہ سب کچھ ایس ایم ایس۔ پراکسی لگانا ہو، وارڈ سے بھاگنا ہو، مریض کے بارے میں مشورہ غرض کچھ بھی ہو، زونگ ۔۔ سب کہ دو۔۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
اتنا وقت ہوتا ہے آپ کے پاس کہ بیٹھے ایس ایم ایس لکھتے رہیں۔ مجھے تو فون پر ایس ایم ایس لکھتے ہی کوفت ہوتی ہے۔ اگر کبھی کرنا ہی ہو تو کمپیوٹر سے کرتا ہوں کہ ٹائپ کرنے میں آسانی رہتی ہے۔
 

عسکری

معطل
کیا یار فارغ عوام ہے اوپر سے بجلی نہیں ہوتی تو موبائیل سے وقت گزاری کر لیتے ہیں کیوں طعنے مار رہے ہو جاپان امریکہ میں تو لوگوں کو ایس ایم ایس کی فرست نہیں ان سے پوچھو بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کی قدر:grin:
 

فرخ

محفلین
اتنا وقت ہوتا ہے آپ کے پاس کہ بیٹھے ایس ایم ایس لکھتے رہیں۔ مجھے تو فون پر ایس ایم ایس لکھتے ہی کوفت ہوتی ہے۔ اگر کبھی کرنا ہی ہو تو کمپیوٹر سے کرتا ہوں کہ ٹائپ کرنے میں آسانی رہتی ہے۔

بالکل، میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ میں‌زیادہ تر اپنا موبائیل کمپوٹر سے منسلک کر کے رکھتا ہوں‌اور ایس ایم ایس ایسے ہی کرتا ہوں جیسے چیٹ کر رہے ہوں۔
 

فرخ

محفلین
کیا یار فارغ عوام ہے اوپر سے بجلی نہیں ہوتی تو موبائیل سے وقت گزاری کر لیتے ہیں کیوں طعنے مار رہے ہو جاپان امریکہ میں تو لوگوں کو ایس ایم ایس کی فرست نہیں ان سے پوچھو بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کی قدر:grin:
خیرا اب ایسی بھی کوئی بات نہیں۔
میری جاب ہی کمپیوٹر پر ہے اور موبائیل بھی کمپوٹر سے منسلک ہو جاتا ہے۔ تو کام کے ساتھ ساتھ یہ بھی چلتا ہے۔
البتہ میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ فضول اور بے مطلب کی ایس ایم ایس سے پرہیز رکھا جائے۔
 
Top