مبارکباد اہل وطن کو مبارکباد

سارہ خان

محفلین
مبارک مبارک ۔۔۔:party:

1045501py9f3vx075.gif
 

زین

لائبریرین
میچ بارے کچھ خبریں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے موقع پروفاقی دارالحکومت اوربعض شہروں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی ‘حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کوعوام نے سراہا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو پاکستان اورسری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کافائنل میچ کھیلا گیا جسے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں لوگوں نے بڑے زوق شوق سے دیکھا جبکہ اس دوران سب سے اہم بات یہ کہپیپکو کی جانب سے میچ کے دوران کوئی وفاقی دارالحکومت اور بعض شہروں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی اوربجلی موجود رہی جس کے باعث مختلف علاقوں میں لوگوں نے مکمل میچ دیکھا اور حکومت کے اس فیصلے کوسراہا۔جبکہ بعض علاقوں میں اعلان کے باوجود لوڈشیڈنگ کرنے پرعوام آگ بگولہ ہوگئے اور انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزارت پانی وبجلی اور پیپکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف کی طرف سے واپڈا کے ای ایس سی سمیت بجلی فراہم کرنے والے تمام اداروں کو ہدایت کی گئی تھی کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میچ کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے او رخصوصی طورپر یہ بھی ہدایت کی گئی تھی کہ دیہاتوں میں بھی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔جس کے بعد کے ای ایس سی کی ترجمان عائشہ عرابی نے کہاکہ کوشش ہے کہ میچ کے دوران کراچی شہر میں بجلی کاتعطل نہ ہو اس سلسلے میں جن علاقوں میں کیبل فالٹ ہیں ان کو ٹھیک کیاجارہا ہے جبکہ پیپکوحکام نے بھی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیاتھا اورکہاتھاکہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے تربیلا ‘منگلا اور دیگر تمام پاورہاﺅسز سے بجلی کی سو فیصد پیداوار لی جائے گی۔تاکہ قوم کوورلڈ کپ فائنل میچ دیکھنے میں پریشانی کا سامنا نہ ہوں۔جبکہ دوسری جانب بجلی کاشاٹ فال بڑھ کر تین ہزا ر میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔جس سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کا خدشہ ہے جبکہ پانی کی قلت بھی پیداہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر پانی و بجلی کی ہدایت کے باوجود پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل میچ کے موقع پر لوڈ شیڈنگ ، شائقین کاشدید احتجاج، واپڈا کیخلاف نعرہ بازی
کراچی ۔۔۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹونٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے موقع پر اندرون پنجاب اور سندھ میں وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف کی واضح ہدایات کے باوجود لوڈ شیڈنگ ، کرکٹ شائقین کا شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پاکستان اور سری لنکا کے مابین 20 ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے موقع پر وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف کی واضح ہدایت کے باوجود اندرون پنجاب اور سندھ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی گئی جس پر کرکٹ شائقین نے احتجاج کیا۔ لوڈ شیڈنگ کے بعد شائقین کے بھر پور اصرار پر وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے متعلقہ اداروں کو لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی کی ہدایت کی تھی۔

سنگا کارانے 44گیندوں پر نصف سینچری مکمل کی
لارڈز۔۔۔۔سری لنکا کے کپتان سنگا کارانے 44گیندوں پر اپنی نصف سینچری مکمل کی۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں سری لنکاکے کپتان کمار سنگاکارانے 44گیندوں پراپنی نصف سینچری مکمل کی۔جبکہ سری لنکا کے دوسرے کھلاڑی پاکستان کی مضبوط بالنگ لائن اپ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔


ملک کے بڑے شہریوں میں بڑی سیکرنیز پرفائنل میچ دکھایا گیا‘شائقین کرکٹ میں زبردست جوش وخروش ڈھول کی تھاپ اور رقص
اسلام آباد۔۔۔ملک کے مختلف بڑے شہروں میں بڑی سیکرینوں پرمیچ دکھایاگیا‘شائقین کرکٹ کا جوش وخروش اوراچھی کارکردگی پر ڈھول کی تھاپ اور رقص ۔تفصیلات کے مطابق اتوارکے روز ہونے والے پاکستان اورسری لنکا کے درمیان 20ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بڑے شہروں راولپنڈی‘کراچی‘فیصل آباد ‘لاہور میں بڑی سیکرینوں پر میچ دکھایاگیا ۔اس موقع پر شائقین کرکٹ کاجوش دیدنی تھا۔شائقین اچھی کارکردگی پر خوشی سے تالیاں بجاتے رہے۔جبکہ باﺅنڈری اوروکٹ پرڈھول کی تھاپ اوررقص کرکے کھلاڑیوں کوداد دی گئی۔ملک کے مختلف حصوں میں فائنل میچ کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں ماندرہی سرشام ہی لوگ اپنے گھروں کو لوٹ گئے جبکہ پبلک پارک ویران رہے ۔ادھرمردان میں شیخ شہزاد کیمپ میں متاثرین سوات مالاکنڈ آپریشن کو بھی بڑی سکرین پرمیچ دکھایاگیا۔

پاکستان پیپلز موومنٹ ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ جیتنے کی خوشی میں کھلاڑیوں کو سونے کے تاج پہنائے گی
عبدالرزاق اورشاندار کارکردگی پردوسرے کھلاڑیوں کونقد انعام بھی دیاجائے گا‘محمد اشفاق چوہدری
اسلام آباد۔۔۔ پاکستان پیپلز موومنٹ کے چیئرمین محمد اشفاق چوہدری کی صدارت میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز موومنٹ ٹوئنٹی20ورلڈ کپ جیتنے کی خوشی میں کھلاڑیوں کو سونے کے تاج پہنائے گی۔بہترین کارکردگی دیکھانے والے کھلاڑیوں کونقد انعام بھی دیا جائے گا عبدالرزاق کی شاندار کارکردگی پر ان کو خصوصی ایوارڈ دیا جائے گا۔یہ تقریب عنقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگی۔

آفریدی نے 37گیندوں پر نصف سینچری مکمل کی
لارڈز۔۔۔ شاہد آفریدی نے 37بالوں پر نصف سینچری مکمل کی۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے ٹوئنٹی20ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں پاکستان کے بیسٹ مین شاہد خان آفریدی نے 37بالوں پر اپنی شاندار نصف سینچری مکمل کی۔انہوں نے اپنی اننگز کے دوران وکٹ کے چاروں طرف آزادانہ سٹروکس کھیلے۔

20 ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل ، نجی ٹی وی چینلز کی خصوصی کوریج
اسلام آباد۔۔۔۔ نجی ٹی وی چینلز کی طرف سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹونٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میچ کی خصوصی کوریج دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹونٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کو نجی ٹی وی چینلز نے خصوصی کوریج دی۔ ملک بھر کے اکثریت نجی ٹی وی چینلز لمحہ بہ لمحہ قوم کو میچ کی تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کرتے رہے۔

فائنل میچ جیتنے کے بعد پاکستانی کھلاڑی گراﺅنڈ پر سجدہ ریز ہو گئے
لارڈز ۔۔۔۔ پاکستانی کھلاڑی ٹونٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے کے بعد گراﺅنڈ میں سجدہ ریز ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھلاڑی اتوار کے روز یہاں لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد زمین پر سجدہ ریز ہو گئے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے کامیابی پر سجدہ شکربجا لایا۔
 
میری طرف سے بھی آپ سب کو پاکستان کی فتح بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ یہ خوشی ہمارے لیے مبارک کرے۔ آمین۔
 

کاشفی

محفلین
اللہ رب العزت تمام پاکستانیوں کو خوشی کا یہ موقع مبارک کرے۔۔آمین۔۔۔اور تمام پاکستانیوں کو اور مسلمانوں کو دین و دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران کرے۔۔۔آمین ثم آمین۔۔

پاکستان زندہ و پائندہ و تابندہ باد
 

محمداسد

محفلین
T20 ورلڈکپ میں شاندار فتح اور کرکٹ مقابلوں میں پاکستان کی زبردستی واپسی بھی بہت مبارک ہو۔
امید ہے اب دوسری ٹیمیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ کھیلنا معیوب نہیں سمجھیں گی۔ ;)
 

جیا راؤ

محفلین
روکھی پھیکی مبارکباد میں مزہ نہیں آ رہا۔۔۔:rolleyes:
سو جب تک تعبیر جی نہیں آتیں کچھ سیلیبریشن ہم کر لیں۔۔۔۔۔۔ :blushing:



"جوش کی انتہا چاہئیے۔۔۔۔!" :biggrin::biggrin:


fireworks-animated.gif
fireworks-animated.gif



congratulations-1.gif
congratulations0pi2.jpg




لیجئیے خواتین و حضرات منہ میٹھا کیجئیے۔۔۔۔۔۔۔۔ :):)



cake1.jpg

cake3.jpg

BDcake.jpg

rose20cakes.jpg




سیلیبریشن ہو اور بغیر پھولوں کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہ نہ۔۔۔۔۔۔ :biggrin::biggrin:


red-roses-bouquet.jpg


6-17-0620Maid20of20Honor20Bouquet.jpg


PM03.jpg




اہلِ وطن کو ڈھیر ساری دلییییییییییی مبارک باد !!! :battingeyelashes::battingeyelashes:
 
Top