مبارکباد اکمل زیدی صاحب کو تینتالیسویں سالگرہ مبارک

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو @اکمل زیدی۔تو ماشاء اللہ تم بھی نوجوانوں میں شامل نہیں ہو جو میں تم کو بچہ سمجھوں!!
اللہ سے دعا ہے کہ تمہاری سالگرہ ہر سال خوشیوں کا پیام لائے۔ اور دونوں دنیاؤں میں سرخروئی کا باعث بنے۔
دیکھو تم نے ٹیگ کیا اور میں یہاں پہنچ گیا۔ ہاں ادھر میں خواہ مخواہ کی مبارکباد کی لڑیوں اور تعارف کے سسلوں میں نہ آ کر وقت بچا رہا ہوں۔ ہر ایک ہزار مراسلوں پر مبارک باد کی ایک لڑی کی روایت چل گئی ہے۔میرے خیال میں ہزار کے بعد پانچ دس پھر بیس پچیس ہزار پر مبارکباد دینا بنتا ہے۔ بہر حال یہ تو غیر متعلق بات ہو گئی۔ لیکن اکمل نے کب ٹیگ کیا ہے، اور میں نے اپنی حاضری ریکارڈ نہیں کرائی ہو، یہ مجھے یاد نہیں۔ میں یہاں آتے ہی پہلے اس عرصے کے نوٹفکیشنس (اطلاعات) دیکھتا ہوں مکمل صفحے پر، اس کے بعد جدید مراسلوں کو۔
 
اکمل زیدی

محفلین

آداب عرض ہے قبلہ . . تہہ دل سے ممنون ہوں ...
 
اکمل زیدی

محفلین
ارے صاحب شکر کریں کہ آپ کی سالگرہ کا دھاگہ شروع ہوگیا۔ میں نے تو اپنی سالگرہ کا دھاگہ بھی خود ہی شروع کیا تھا۔۔
جی شکریہ شکریہ .... کوئی بات نہیں ...ہم بھی کردیتے ... اس heading کے ساتھ کے پھر نہ کہنا خبر نا ہوئی ...:D
 
یہاں بہت سے نئے آنے والے اور بہت سے پرانے لوگوں کو میں نہیں جانتا اس لئے ان کی wishes یا ان کی اس دھاگے پر غیر حاضری اتنی اچنبھے کی بات نہیں لگی مگر جو مجھے جانتے ہیں اور ان سے اچھے مراسم بھی ہیں ان کو یہاں نہ دیکھ کر حیرت انگیز نہیں افسوس انگیز ( پتہ نہیں یہ اصطلاح درست ہے کے نہیں ) کیفیت کا سامنا ہے جو وجوہات مجھے سمجھ آتی ہیں ان میں ایک تو یہ کے ان کے نزدیک یہ سالگرہ وغیرہ کی مبارکباد فضول باتیں ہیں اور ان کی کوئی اہمیت نہیں دوسرے یہ کے جس کو دی جا رہی ہے وہ آپ کے لئے اہمیت نہیں رکھتا تیسرے یہ کے ان کی نظر اب تک نہیں پڑی یا وہ یہاں اس دوران وارد نہیں ہوئے مگر اگر اس میں سے کوئی بات نہیں تو .....؟؟؟ چند کا نام لئے دیتا ہوں . . . ( اور جو وجہ مجھے سمجھ آتی ہے ہوسکتا ہے میری غلط فہمی ہو یا شاید صحیح فہمی ) اس دھاگے اور احباب کی توجہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آج میں بول ہی دوں مطلب یہ کے دل کھول ہی دوں . . .
جاسمن : ان کا اچانک بدلہ ہوا رویہ سمجھ نہیں آیا ان سے بڑی اچھی بات چیت رہی سابقہ posts گواہ ہیں مگر یہ کیا لے کر بیٹھی ہیں میری طرف سے ا ڈونٹ نو .... اگر کچھ ہے تو بتا دیں ۔۔رمضان کا مہینہ ہے کدورت دور کرلیں پھر آپ ہی تو کہتی ہیں
"اللہ کا رنگ سب پہ مہربانیوں کا رنگ ہے۔۔۔آؤ سب پہ مہربان ہوں۔".. "اللہ کا رنگ درگذر کا رنگ ہے۔ آئیے درگذر کرنا سیکھیں۔" " اللہ کا رنگ معاف کرنے اور کرتے رہنے کا رنگ ہے۔ آئیے معاف کرنا سیکھیں۔" "اللہ کا رنگ محبتوں کا رنگ ہے۔۔۔آئیے محبت کریں۔":)
اور میں نے تو کچھ کیا ہی نہیں ....:-(
الف عین : ان بزرگوار کی میں دل سے قدر کرتا ہوں مگر یہ میری ٹیگنگ کی بڑی بےقدری کرتے ہیں سمجھ نہیں آیا آجتک
arifkarim اور زیک : صد حیرت :eek:

عباد اللہ La Alma ابن رضا نور سعدیہ شیخ محمد یعقوب آسی ایم اے راجا راحیل فاروق سلمان دانش جی
سیدہ شگفتہ

ان اصحاب کی طرف حسن ظن ہے کے دھاگے لگنے کے بعد یہ لوگ آئے نہیں اب تک :unsure:
السلامُ علیکم، بھائی۔
سب سے پہلے تو آپ کو سال گرہ بہت بہت مبارک!
تم سلامت رہو ہزار برس----
ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار!​
اتفاق کی بات ہے کہ میں کل ہی غور کر رہا تھا کہ میری سوشل میڈیا کی عادات معمول سے کچھ ہٹ کے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والے لوگ عموماً یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ مختلف لوگ کیا کر رہے ہیں، عام اس سے کہ وہ اس پر کوئی ردِ عمل بھی دیں یا نہیں۔ اس کے برعکس میں کچھ ایسا انوکھا لاڈلا واقع ہوا ہوں کہ جن صفحات یا موضوعات وغیرہ میں دلچسپی رکھتا ہوں، ان کے سوا کہیں آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتا۔ کوئی معاملہ زبردستی نظروں کے سامنے آ جائے تو اور بات ہے۔
میری زندگی بھی اسی نہج پر چل رہی ہے۔ ایک غیرمعمولی قسم کا ارتکاز ہے جو معاملات پر چھا گیا ہے۔ دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے، میری ٹکٹکی ٹوٹتی نہیں۔ یقیناً یہی وجہ ہے کہ یہ دھاگا نظر سے نہ گزرا۔ لیکن بہرحال اس گستاخی پر بندہ عفو کا طالب ہے اور آئندہ کے لیے یقین دلاتا ہے کہ محتاط تر رہے گا۔ آپ کے معاملے ہی میں نہیں، تمام دلدارانِ محفل پر نظر رکھنے کی مقدور بھر سعی عمل میں لائی جاوے گی۔ :):):)
ایک دفعہ پھر میرے لاڈلے دوست کے یومِ پیدائش پر نیک تمنائیں!
 
نور وجدان

لائبریرین
میں نے تو مبارک باد دی ہے آپ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔محفل میں سرگرم نہیں ہوں میں کچھ دنوں سے ۔۔۔۔۔سو جیسے نظر پڑی ، آپ کو ویسے ہی وش کیا ۔۔۔۔۔۔۔آپ کو سب کم عمر سمجھتے ہیں اور مجھے سب بہت بڑا سمجھتے ہیں ۔ مزے کی بات ہے اکثر لوگ آنٹی بھی کہے دیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر ۔۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کو سدا بہار جوان رکھے ۔۔۔۔۔۔۔ ہنستے ، مسکراتے ، دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرتے اچھے لگتے ہیں ، اسی طرح محفل کی رونق بنے رہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ کو تا حیات خوش و خرم رکھے ۔۔۔آمین
 
عباد اللہ

محفلین
سالگرہ مبارک :uncle: لیکن ایک مسئلہ ہے
آج یہ لڑی کھولی تو یہاں اپنا نام دیکھ کر بہت حیرت ہوئی جس کی اطلاع مجھے موصول نہیں ہوئی تھی
آپ نے وہ دوسری پوسٹ میں بھی حقیر کو ٹیگ کیا تھا جسے اتفاقی طور پر میں نے دیکھا ورنہ اطلاع مجھے اس کی بھی نہیں ملی تھی ۔۔۔۔
تاخیر کے لئے معذرت
ایک بات پھر بہت بہت مبارک
 
راحیل بھی آپ نے صحیح معانی میں دلدر دور کردئے . . . بہت شکریہ آپ کی توجہ کا ... دعا کا بھی شکریہ ساتھ میں اس اضافے کے ساتھ ساتھ کے یہ فورم بھی اس دوران چلتا رہے جب تک ہم جیتے رہیں ..ورنہ سانسوں کے سلسے کو کیا دینگے زندگی کا نام ...جینے کے باوجود بھی ہم تو مر جائینگے ..والا معاملہ ہوگا . .

مطلب ہم زبردستی اس دھاگے کو آپ کی نظروں کے سامنے لے آئے ...آخر میں اس بات کا شکریہ کے آپ میری یہاں مجروح ہوتی کیفیت کو واپس لے آئے ان ظالموں نے میری عمر رسیدگی کو ایسا نشانہ بنایا ہوا تھا مگر آپ کے لاڈلا کہنے پر کافی افاقہ ہوا . ...:rolleyes:
 
اکمل زیدی

محفلین
سالگرہ مبارک :uncle: لیکن ایک مسئلہ ہے
آج یہ لڑی کھولی تو یہاں اپنا نام دیکھ کر بہت حیرت ہوئی جس کی اطلاع مجھے موصول نہیں ہوئی تھی
آپ نے وہ دوسری پوسٹ میں بھی حقیر کو ٹیگ کیا تھا جسے اتفاقی طور پر میں نے دیکھا ورنہ اطلاع مجھے اس کی بھی نہیں ملی تھی ۔۔۔۔
تاخیر کے لئے معذرت
ایک بات پھر بہت بہت مبارک
شکریہ بھتیجے ... چلو کوئی بات نہیں دیر آید درست ..... :)
 
اکمل زیدی

محفلین
میں نے تو مبارک باد دی ہے آپ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔محفل میں سرگرم نہیں ہوں میں کچھ دنوں سے ۔۔۔۔۔سو جیسے نظر پڑی ، آپ کو ویسے ہی وش کیا ۔۔۔۔۔۔۔آپ کو سب کم عمر سمجھتے ہیں اور مجھے سب بہت بڑا سمجھتے ہیں ۔ مزے کی بات ہے اکثر لوگ آنٹی بھی کہے دیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر ۔۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کو سدا بہار جوان رکھے ۔۔۔۔۔۔۔ ہنستے ، مسکراتے ، دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرتے اچھے لگتے ہیں ، اسی طرح محفل کی رونق بنے رہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ کو تا حیات خوش و خرم رکھے ۔۔۔آمین
دیکھیں لوگوں نے باتوں سے ہی عمر کا تعین کیا ..نا ہم چھوٹی چھوٹی باتیں کرتے ہیں تو چھوٹے لگے آپ بڑی بڑی باتیں کرتی ہیں تو بڑی ہوئیں نا :)...لیکن اس عمر والے معاملے پر میں ابھی تک مخمصے میں ہوں ریحان قریشی کی طرف سے :LOL:
 
یہ کوئی اور ریحان ٹیگ ہو گیا ہے انکل آپ کی سہولت کے لئے
محمد ریحان قریشی
 
تجمل حسین

محفلین
لو جی آپ تجمل بھائی تو ایسے خوش ہو رہے ہیں جیسے اداکارہ" میرا " کی عمر کا راز کھل گیا ہو :D
بھئی ہمیں اداکارہ ”میرا“ یا ”تیرا“ سے کیا لینا دینا؟ ہمارا حلقہ احباب تو بس یہی ہے۔ :)
میں نے تو اپنی عمر ہمیشہ سچ لکھی ہے
:roll:
 
آخری تدوین:
Top