اپنے دھاگے کی مشہوری مجھ سے کروائیں

چاند بابو

محفلین
شمشاد بھیا شمشاد بھیا مجھے اپنے تھانے کی مشہوری کروانا ہے اور ساتھ لکھوانا ہے کہ یہاں سستا انصاف بکتا ہے۔
 
لائیے کچھ حق الخدمت ادا کیجئے تو میں سفارش کئے دیتا ہوں شمشاد بھائی سے۔ آج کل ہماری بہت گاڑھی چھنتی ہے شمشاد بھائی سے۔ روز آنہ بیٹھک میں ملتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو چاند بابو آپ بھی بیٹھک میں آئیے وہاں معاملات طے کر لیں گے۔ اس دھاگے پر سر عام بکنے خریدنے کی باتیں کچھ اچھی نہیں لگتیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے یہ چاچی زینو یہاں بھی آ ٹپکی۔ چاند بابو اس کا تو کچھ بندوبست کر دیں۔ یہ میرا کاروبار بند کرائے گی۔
 

زینب

محفلین
چاچی زینو۔بھائی جی مجھے کس کی چاچی بنا دی ااپ نے۔۔چاند بھائی میرا بھائی ہے اس نے میرا کیا بندوبست کرنا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی آپ کیوں اتنی تفتیش میں پڑے ہیں؟ کہیں کرئی ہرجانے کا دعوا کرنے کا ارادہ تو نہیں ہے ناں؟
 

محمد نعمان

محفلین
سعود بھائی لگتا ہے آپ کے بھی وہاں پر کوئی خفیہ تعلقات ہیں۔۔۔۔آنا جانا رہتا ہے آپکا۔۔۔۔۔
شمشاد بھائی میں نے اس جزیرے کا نام پہلے بھی سن رکھا ہے۔۔۔۔سنا تھا مشہور زمانہ بحری قزاق جیک بھی اسی جزیرے پر روپوش رہتا ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
جیک نے جب غنڈہ ٹیکس دینے سے انکار کیا تھا، اسے اس جزیرے سے نکال دیا گیا تھا۔
 

زین

لائبریرین
شمشاد بھائی ، میں‌نے عزیز بھائی کے محفل کی فضاء والے دھاگے کی مشہوری کروانی ہے
 
Top