اپنے دھاگے کی مشہوری مجھ سے کروائیں

شمشاد

لائبریرین
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ نے نیا دھاگہ کھولا ہے لیکن اس پر خاطر خواہ اراکین نہیں آ رہے تو مجھ سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کے دھاگے کو مشہور کرنے کے لیے اراکین محفل کو پکڑ دھکڑ کر آپ کے دھاگے پر لائیں گے۔

مناسب فیس - پہلے پانچ دھاگوں پر خصوصی ڈسکاؤنٹ

سب سے پہلے میں اپنے ہی دھاگے کی مشہوری کر دوں۔

یہاں آئیے یہاں آئیے یہاں آئیے یہاں آئیے یہاں آئیے یہاں آئیے
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=4162
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی ! ۔۔ میں نے بھی ایک دھاگہ کھولا ہے مگر کوئی اُس پر جاتا ہی نہیں‌ پلیز اُس کی مشہوری کروادیں نا ۔۔۔ :cry:

ہاں دھاگہ کا نام ہے “ خبردار جو اس دھاگے پر آیا

:wink:
 

رضوان

محفلین
اصلی پری دھاگہ والوں کی مشہوری بھی آپ نے کی تھی؟؟؟؟
اب سارے درزی سر پکڑے اور گاہک ان کے گریبان پکڑے بیٹھے ہیں :lol:
 

ظفری

لائبریرین
اچھا تو یہ وہ مشہور “اشتہاری“ کمپنی ہے جو پہلے بھی دُھوپ سُکھانے کی فیکڑی اور پانی گِیلا کرنے کا فارمولے کے سلسلے میں اندر ہوچکی ہے ۔ :wink:
 
رضوان نے اصلی پری دھاگہ والی کی بات کرکے مقدمہ کمزور کرنے کی اپنی سی کوشش ضرور کی ہے مگر شمشاد ہم پھر بھی مشہوریاں آپ کو ہی دیں گے ، قیصرانی والا دھاگہ ذرا مشہور کریں۔

مشہوری تو آپ کر دیں گے ، اندر ہونے پر ضمانت کا بھی کوئی بندوبست ہے کہ نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
لڑائی مار کٹائی کے بعد ڈاکٹر اور حکیم صاحب کا تو انتظام ہے کہ فوری ضرورت ہوتی ہے، وکیل کا ابھی تک انتظام نہیں ہو سکا کہ ہماری قوم میں صبر نہیں ہے اور آپ جانیں کہ وکیل، عدالت، کچہری، یہاں تو وہ جائے جس کے پاس بہت سے فالتو پیسے اور بہت سے فالتو گھنٹے بھی ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
فیس دھاگے کو دیکھ کر طے کی جائے گی۔
بین الاقوامی کمپنی ہے جناب، کوئی ہیر پھیر نہیں ہوتا یہاں سوائے مال اور اشتہار کے :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
اپنے دھاگے کی مشہوری ہم سے کروائیں

عوام الناس کے فائدے کے لیے یہ مشتہر کیا جاتا ہے کہ اگر آپ کا کوئی دھاگہ کچھوے کی چال چل رہا ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ وہ خرگوش کی طرح دوڑنے لگے تو ہم سے رجوع کریں۔ ہم آپ کے دھاگے کی سچی جھوٹی تعریفیں کر کر کے اسے (یا آپ کو) بھاگنے پر مجبور کر دیں گے۔

پہلے تین ماہ دھاگے کے ساتھ ساتھ کسی بھی شئے (مثلاً کسی نے اپنی ٹنڈ کی مشہوری کروانی ہے) کی مشہوری مفت۔

نرخ انتہائی مناسب، قسطوں کی سہولت دستیاب۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے ابھی ابھی “ زبان کی حفاظت“ کے نام سے ایک دھاگہ مندرجہ ذیل ربط پر کھولا ہے۔

http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=145863#145863

خود بھی پڑھیں اور بچوں کو بھی پڑھائیں۔ ان شاء اللہ فائدہ ہو گا۔

عبد اللہ صاحب خاص آپ کے لیے لکھا ہے اس میں۔ اسے پڑھ کر تو آپ کو ضرور افاقہ ہونا چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں ظفری بھائی ایسا نہ کہیں۔ ہر مرض کا علاج ہے اور امید بھی رکھنی چاہیے۔
 
Top