اپنے دھاگے کی مشہوری مجھ سے کروائیں

ویسے مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں کسی گوشے کی ضرورت ہے۔ گوشہ نشینی تو عورتوں کا خآصہ ہے یا بن باسیوں کا۔

ہمارا کیا ہے کبھی کسی چائے کی دکان پر جمع ہو گئے۔ کبھی کہیں تاش کی بازی کے لئے پیڑ کے نیچے۔ نہیں تو سردیوں کے دن ہیں الاؤ سلگا کر بیٹھ گئے تو رات 10-11 بجے تک ہلنے کا نام نہ لیا۔ کبھی کہیں مشاعرے یا جلسے میں چلے گئے تو صبح تک وہیں پوال پر سوئے رہ گئے خواہ اس دوران جیب کٹ گئی ہو۔ جبکہ وہیں جلسوں میں عورتیں ایک دوسرے کے زیورات پر بات چیت کر رہی ہوتی ہیں۔ مقرر اپنے اپنے حصے کی تقریر کرکے سونے چلے جاتے ہیں۔ رضاکار صاحبان الگ بلا لٹکائے چائے پانی میں مصروف۔ تو اس میں کہیں بھی گوشے یا بیٹھک کی ضرورت نظر نہیں آتی۔ ٹائم زیادہ ہوا تو صبح شام بھینس لے کر چرانے نکل گئے یا دو گٹھے گھاس ہی کاٹ لائے۔
 

ظفری

لائبریرین
سعود نے بلکل ٹھیک کہا ۔۔۔۔ مردوں کو کسی ٹھکانے کی کیا ضرورت ہے ، درویش صفت تو ہوتے ہی ہیں ;) ۔۔۔۔ کہیں بھی بیٹھ سکتے ہیں ۔ یہ تو عموماً عورتوں کے لیئے آواز لگائی جاتی ہے کہ " پردہ کر لو " ۔ یہ تو ان کا حق ہے کہ وہ اپنا کوئی کارنر یا بیٹھک بنا کر ہماری خوب چغلیاں‌کریں ۔ :grin:
 

تیشہ

محفلین
zzzbbbbnnnn.gif
 

تعبیر

محفلین
شمشاد جی آپ کے اور جیا کے کہنے پر اسکول کالج پر ایک دھاگہ کھولا پر اسکا سرا ابھی تک پکڑا ہی نہیں گیا
کچھ کریں نا اسکا
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی جی یہ مجھ سے نہیں بن سکتا جو ناظم خاص ہے، آپ کیسے بنائیں گے؟

یہ تو انتظامیہ کو درخواست دینی پڑے گی۔ جو آپ بھی کر سکتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھئی اس میں ٹائپ کیا کرنا بس ان کو یہی کہنا ہے کہ ایک نیا زمرہ بنا دیں جس کا نام ۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ ہو۔
 
Top